او سی ڈی کی بیماری و مریضوں کی علامت
خبط کی بیماری کو او سی ڈی (اوبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر)کے نام سے جانا جاتا ہے اس بیماری میں مبتلا شخص صفائی کو اتنا جنون کی حد تک فوقیت دیتا ہے کے وہ اپنے عمل سے سب سے الگ نظرآتا ہے اور اس عمل کو ہر چیز پر فوقیت دیتا ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر کی آبادی کا 2 فیصد حصہ اس مرض سے متاثر ہے یعنی ہر 50 میں سے 1 شخص اس مرض کا شکار ہے ۔مثال کے طور پر کچھ لوگوں کو یہ وہم ہوجاتا ہے کہ ان کے ہاتھ گندے ہیں اور وہ انہیں بار بار دھوتے رہتے ہیں، اسی طرح کچھ لوگوں کو دروازے کی کنڈی بند کرنے کے حوالے سے خبط ہوجاتا ہے کہ دروازکی کنڈی لگائی ہے یا نہیں۔ ایسے رویوں کے لئے ان افراد کے پاس کوئی جواز موجود نہیں ہوتا ہے تاہم اس کے باوجود بھی ان کی زندگی اسـ خبط کی وجہ سے برُی طرح متاثررہتی ہے ۔
مزید جانئے :ذہنی تناؤ سے بچنے کے جادوئی طریقے
اگر او سی ڈی کے مریضکو یہ سمجھایاجاسکے کہ دراصل یہ دماغ سے نشر ہونے والے غلط کیمیکلز اور سگنل کا نتیجہ ہے تو عین ممکن ہے کہ انہیں اس عادت پر قابو پانے میں کافی مدد فراہم ہوسکے ۔اس خبط کی علامات مندرجہ ذیل ہیں۔
جراثیم کا ڈر:
ان لوگوں کی سب سے پہلی اور بڑی علامت یہ ہوتی ہے کے یہ جنون کی حد تک صفائی پسند ہوتے ہیں ایسے افراد کو ہر وقت یہ خطرہ رہتا ہے کے کہیں کوئی جراثیم یا بیکٹریا ان کے ساتھ چمٹ نا گیا ہو اور ان کی یہ عادت اتنی جنونی ہوجاتی ہے کے یہ اس ڈر سے کسی ایسے سرگرمی کا حصہ بھی نہیں بنتے جہاں جراثیم کا ڈر ہو۔
مزید جانئے :5 ٹوٹکے ذہنی صلاحیت بہتر بنانے کے
غلطی کا ڈر :
اس بیماری میں مبتلا افراد کو ہر وقت اس بات کا ڈرلگا رہتا ہے کے کہیں ان سے کوئی غلطی سر زد نہ ہو جائےاور اگر کبھی ان سے کوئی غلطی ہو جائے تو انہیں اس غلطی کا اتنا صدمہ پہنچتا ہے کہ ایک طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی یہ اس غلطی کو بھول نہیں پاتے۔
کاموں کوبارباردہرانا :
ایسے مریض نارمل حالات میں بھی روزمرہ کے کسی چھوٹے سے چھوٹے کام کو بھی بار بار دہراتے ہیں مثلا اگر یہ کہیں جا رہے ہوں تو بار بار مین سوئچ بند کرنے کے بعد بھی چیک کرتے رہیں گے کہ گویا انہوں نے صحیح طریقے سے بند کیا بھی ہے یا نہیں ،جب تک انہیں مکمل طور پر تسلی نہیں ہو جاتی یہ بار باریہ عمل دہراتے رہتے ہیں۔
مزید جانئے :ذہنی تناؤ اور فکر کے با وجود پر سکون نیند پانے کے طریقے
اشیاء کی ترتیب :
او سی ڈی کے مریض کسی کے بھی کام سے مطمئن نہیں ہوتے اگر ان کی چیزوں کو کوئی ترتیب سے رکھ بھی دے تو انہیں بے چینی لگی رہتی ہے،اور جب تک یہ اس چیز کو اپنی ترتیب سے نہ رکھ دیںانہیں چین نہیں آتا۔
ضد :
او سی ڈی یا خبط کی بیماری کے مریض اکثر بہت زیادہ ضدی پائے جاتے ہیں اوراگر ان کو کوئی چیز نا پسند ہے تو آپ چاہے کتنا بھی سمجھا دیں یہ آپکی بات کو نہیں مانیںگے۔
مزید جانئے : 7غذائیں کھائیں ذہنی صلاحیت بڑھائیں
خیال کا حاوی ہونا :
خبط کا مریض کسی بھی خیال کے حاوی ہو جانے پر اس میں پوری طرح ملوث ہوجاتا ہے اور اس کو ان خیالات کی گردش سے نکلنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے ۔یہ لوگ خیالات سے اس حد تک ڈرجاتے ہیں کے یہ خود کو تنہا کر لیتے ہیں ۔