7غذائیں کھائیں ذہنی صلاحیت بڑھائیں

11,704

انسانی جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو لیکن کامیاب زندگی گزارنے کے لیے دماغی طور پر طاقت ور ہونا بھی ضروری ہے ۔ ذہنی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے ایسے غذاؤں کا انتخاب کریں جودماغ کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض سے بھی دماغ کو محفوظ رکھیں ۔

کچھ غذائیں ایسی ہیں جو آپکی ذہنی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں:

1۔ اخروٹ:

یہ واحد پھل ہے جس میں الفا لائنولینک ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔یہ جز دورانِ خون کو بڑھانے میں ماہم کردار اداکرتا ہے جس سے دماغ تک آکسیجن کی فراہمی موثر انداز سے ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی ذہنی صلاحیت بھی بہتر ہوتی ہے ۔

2۔ زیتون کا تیل:

زیتون کے تیل کے ان گنت فوائد ہیں۔ زیتون کے تیل میں ایسی چکنائی موجود ہوتی ہے جودماغ کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مکھن کے بجائے زیتون کے تیل کا استعمال طویل المدت بنیادوں پر دماغی صحت کا تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

3۔ بیریز:

اسٹربری اور بلیوبیریز کا استعمال سلاد کے لئے بھی کیا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ انکا استعمال یاداشت کو بڑھاتا ہے ۔

4۔ کافی:

ً سردیوں میں کافی کا استعمال کافی بڑھ جاتا ہے ۔ کافی میں موجود کیفین ذہنی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔ کافی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس دماغی صحت کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ۔ یہ مشروب مایوسی یا ڈپریشن کے خاتمے کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

5۔ پالک:

سبز پتوں والی سبزی کا استعمال صحت مند زندگی کا ضامن ہے۔ لیکن پالک میں لوٹین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے یہ ذہنی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے ۔ ایک تحقیقی ادارے کے مطابق جو خواتین پالک اور اس جیسی سبز پتوں والی سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان کی دماغی صحت عمر بھر سہی رہتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...