5 ٹوٹکے ذہنی صلاحیت بہتر بنانے کے

6,761

انسان کی ذہنی صحت اس کی سوچنے ، محسوس کرنے اور ردِ عمل ظاہر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے ۔ ہمارے ملک میں ذہنی صحت کو بہت کم توجہ دی جاتی ہے ۔ضروری توجہ نہ ملنے کی وجہ سے یہ جسمانی کارکردگی اور دیگر اعضاء کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے ۔

ذیل میں ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے چند آسان طریقے درج ہیں۔جن پر عمل کرکے آپ اپنی ذہنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔

۱۔ذہنی صحت اور ورزش

ورزش کا تعلق صرف آپکی جسمانی صحت سے ہی نہیں ہے بلکہ یہ آپکے ذہن پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔کھلی فضامیں ورزش دماغ کی صحت کو مزید بہتر بناتی ہے۔ایروبک یاپٹھوں کی اسٹریچنگ یا ٹوننگ جیسی ورزشیں ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔

۲۔کم چکنائی والی غذائیں

چکنی غذائیں دماغ میں گرمی پیدا کرتی ہیں ۔اس لیے ایسی غذائیں کھائیں جن میں چکنائی کم ہو اور جو جسم کی حدت کو کم کریں ۔اپنی خوراک میں پھل اور سبزیاں ضرور شامل کریں۔ سبزیاں جیسے بروکلی،پھلی اور پالک جسم کا درجہ حرارت متوازن رکھتی ہیں۔ساتھ ساتھ ہر ہفتے کم از کم دو دفع مچھلی کا استعمال بھی اعصاب کو مضبوط کرتا ہے ۔

۳۔مائنڈ گیمز

کراس ورڈز، پزلز جیسے گیمز ذہنی قوت کو بہتر بناتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جو لوگ معلومات مہیاکرنے والی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں مثلاً اخبارات ،کتابیں اور رسالوں کا مطالعہ کرنا،کراس ورڈز جیسے گیم کھیلنا،میوزیم اور سیمینارز میں جانا؛ ایسے لوگ ذہنی طور پر زیادہ مستعد رہتے ہیں۔

۴۔ذہنی دباؤ سے بچے

گوکہ آجکے دور میں کسی بھی انسان کا ذہنی دباؤ سے بچنا اتنا آسان نہیں لیکن اگر کوشش کی جائے تو اس کے منفی اثرات سے ضرور بچا جا سکتا ہے۔آپکو اپنے دماغ کی صحت کے لئے صرف اپنا طرزِ زندگی تبدیل کرنا ہوگا۔اپنا موڈ بہتر کرنے کے لئے ورزش کریں۔محض دس منٹ کی ورزش بھی آپکے ذہن کو غیر ضروری فکروں سے آزاد کرسکتی ہے۔ساتھ ہی اپنے ڈاکٹر سے اپنی ذہنی کیفیات اور تناؤ کے بارے میں بات کریں ۔

۵۔بھرپور نیند

بہتر ذہنی صحت کے لئے نیند بہت ضروری ہے۔اگر آپکی نیند پوری نہ ہو تو ٹھیک طرح سے سوچنااور یاد رکھنا بے حد مشکل ہوجاتاہے۔موسم سرما میں سونے سے قبل گرم پانی سے نہانا،سونے سے قبل مطالع،بیڈ روم میں مدھم روشنی اور سونے سے قبل چائے کافی سے پرہیزاچھی نیند کے لیے ضروری ہے۔ رات بھرسونے کے بعد اگر آپ صبح الارم کے بغیرتازہ دم بیدار ہوں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ نے بھر پور نیند لی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...