ذہنی تناؤ سے بچنے کے جادوئی طریقے

24,079

موجودہ دور میں ذہنی تناؤ ہر شخص کو اپنا شکار بنایا ہوا ہے۔ ذہنی تناؤ ہونا ایک معمولی بات سمجھا جاتا ہے لیکن اس بات کو جٹھلایا نہیں جاسکتا کہ یہ ذہنی تناؤ بہت سی بیماریوں کو جنم دیتا ہے ۔

ذہنی تناؤ ہونے کی صورت میں انسان خود کو کمتر، ناکام محسوس کرتا ہے نیز طبیعت میں بھی چرچراہٹ پانا ا جاتا ہے ذہنی تناؤ مالی و خاندانی مسائل اور دیگر حالات کی وجہ سے انسان پر ہاوی ہو جاتا ہے۔ لیکن کبھی کبھار ذہنی تناؤ دماغی تھکن یعنی ہمت سے زیادہ کام کرنے کے وجہ سے بھی ہو سکتا ہے ۔ اسکو کم کرنے کے لئے اکثر لوگ مختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین نے اب اس کے نہایت آسان ترین حل پیش کر دیے ہیں۔

1۔گرم پانی سے ہاتھ دھوئیں

پر تناؤ لمحے میں اپنے ہاتھ گرم پانی میں چند منٹ تک ڈبو دیں آپ خود کو دماغی طور پر پرسکون محسوس کریں گے۔

2۔موسیقی سنیں

ہلکے سروں والی کوئی بھی دھن آپکے ذہنی تناؤ کو کم کر سکتی ہے ایک تحقیق کے مطابق آواز اور وائبریشن کا امتزاج ہمارے بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے یہ تناؤ سے نجات دلانے کے لیے بہترین حکمت عملی ہے جو ہنگامی حالات میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔

3۔ مناسب نیند لے

نیند پوری نہ ہونا بھی ذہنی تناؤ کی وجہ بن سکتا ہے اس لئے بالغ مرد و خواتین کے لئے ضروری ہے کے رات کو کم سے کم ساتھ سے نو گھنٹے کی نیند پوری کریں کیوں کے سوتے ہو? قدرتی طور پر ذہنی تناؤکم ہوتا ۔

4۔ورزش کریں

ٹہلنا، ورزش اور سائیکلنگ ذہنی تن تناؤکو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ورزش کرنے سے اعصابی نظام مضبوط ہو تا ہے،اعصابی نظام کی مضبوطی آپ کو خوشی اور راحت کا احساس دلاتی ہے،لیکن ایکسر سائزمیں کسی کے ساتھ مقابلہ بازی نہ کریں کیونکہ اس سے بھی ذہنی تناؤوالے ہارمون کی سطح بڑھنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

5۔ ڈائری لکھیں

ذہنی تناؤ میں کمی لانے کے لئے ڈائری لکھنے کو اپنی عادت میں شامل کر لیں اس سے نہ صرف آپ ذہنی تناؤ پر قابو پا سکتے ہیں بلکے آپ اپنے پورے دن کے عمل پر بخوبی جائزہ لے پائینگے اور آنے والی دن کو مزید بہتر بنا سکیں گے

6 کتاب پڑھیں

ذہنی تناؤ پر قابو پانے کے لئے کتابیں پڑھنا بھی ایک اچھا طریقہ ہے،آپ کو آپ کی پسندیدہ کتابیں پڑھ کر خوشی محسوس ہوگی اور بڑی حد تک ذہنی تناؤ میں کمی واقع ہو جائے گی۔

7۔اپنی بھنووں کو مروڑنا

ذہنی تناؤکے نتیجے میں اپنی ناک کے قریب بھنو?ں کے کناروں کو مروڑنا شروع کریں اور دوسرے کونے تک یہ عمل کریں۔ یہ کام اپنے کان کے پچھلے حصے، گردن کی پشت اور کندھوں کے اوپر بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنے سے تناؤکی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

8۔جوتے اتار دیں

جب ذہن قابو سے باہر ہونے لگے تو پیروں کو جوتوں سے آزاد کر کے انہیں زمین چھونے کا موقع دیں۔ تناؤکی حالت میں جوتے چڑھائے رکھنے سے آپ کے پیروں کے نیچے خون کی گردش متاثر ہوتی ہے جس سے جسمانی تن تناؤمزید بڑھ سکتا ہے۔

مزید جانئے :تیس سال کے بعد جسمانی صحت میں آنے والی تبدیلیاں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...