دوپہر میں کھانے کے بعد سستی اور نیند کا غلبہ کیوں؟
دوپہر کا وقت ہے اور آپ دفتر میں یا پھر اپنے گھر پر موجود ہیں۔ پھراس وقت دن میں 3 سے 4 بجے کے وقت آپ کو کوئی نہایت ہی اہم کام کرنا ہو، لیکن دوپہر کا کھانا (Lunch)کھانے کے بعد ہی آپ سستی محسوس کرنے کے ساتھ نیند میں جھولنا شروع ہوجائیں تو پھر ؟ آپ کے اہم کام تو پھنس گئے نا ۔
دوپہر کھانے کے بعد سستی کی وجوہات
ایسا صرف آپ ہی کے ساتھ ہی نہیں لاتعداد افراد کے ساتھ ہوتا ہے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد نیند آجاتی ہے، لیکن کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟
مزید جانئے:سُستی اور کاہلی کی وجوہات اور ان کا حل
٭ یہ بہت عام بات ہے کہ دن میں پیٹ بھر کھانا کھانے کے بعد یا ایسا کھانا جس میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہو تو نیند آتی ہے۔
٭ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد سستی اور نیند آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم میں انسولین کی سطح کافی بڑھ جاتی ہے، کھانا جتنا بھاری ہوگا جسم میں انسولین اتنی بڑھے گی۔
٭ اس دوران جسم میں سلیپ ہارمون جسے نیند پیدا کرنے کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے وہ جنم لیتا ہے، جو دماغ میں تھکاوٹ کا خیال پیدا کرتا ہے، جسے سستی پیدا ہوتی، اور سارا فوکس کھانے کو ہضم کرنے میں رہتا ہے۔
٭ کھانا کھانےکے بعد سب سے اہم فنکشن اس کھانے کو ہضم کرنا ہے جس کے لیے انرجی کی ضرورت پڑتی ہے، اس لیے دن کا کھانا کھانے کے بعد جسم میں سستی محسوس ہوتی ہے اور آرام کرنے کا دل کرتا ہے۔
٭ یہ بات کھانے پر بھی منحصر کرتی ہے، اگر کھاناچکنائی سے بھرپور ہے تو اسے ہضم ہونے میں وقت لگے گا۔ایسا ہی کچھ رات کے کھانے کے بعد بھی ہوتا ہے، لیکن اس وقت ہمیں اس بات کا زیادہ اندازہ اس لیے بھی نہیں ہوتا کیوں کہ رات کے وقت تو خود ہمارا ذہن جانتا ہے کہ نیند لینی ہے، لیکن دن میں سونے کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا اس لیے نیند زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

سستی سے بچنے کے طریقے
سستی سے اب آپ کو ضروری کام بھی کرنا ہے اور دن میں بھوک مٹانے کے لئے کھانا بھی کھانا ہےاب دن میں کھانا کھائیں گے تو نیند بھی آئیں گی تو دن کے کھانے کے بعد نیند سے بچنے کے لیے کیا کریں؟
مزید جانئے:چندا کی نگری سے آ جاری نندیا
٭اپنی غذا کا خیال کرتے ہوئے کھانے کی مقدار میں کمی لائی جاسکتی ہے، آپ جتنا زیادہ کھائیں گے، اس کو ہضم ہونے میں اتنی انرجی درکار ہوگی، اور آپ اتنی ہی زیادہ سستی اور نیند محسوس کریں گے۔
٭کوشش کریں کہ دوپہر میں ایسی غذا کھائیں جو آسانی سے ہضم ہوجائے، تاکہ آپ دن میں بھی تر وتازہ رہیں۔ صحت بخش غذا کھائیں جس میں سارے ضروری غذائی اجزا موجود ہوں۔
٭ناشتہ ضرور کریں تاکہ دوپہر میں کم بھوک لگے۔
٭کھانے کے بعد باہر ہلکی چہل قدمی کریں۔