آج کا دن کیسا رہے گا؟18مئی 2019

6,075

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

صبر سے کام لیں ۔عجلت اورجلد بازی محبت میں شکست کا سبب بن سکتی ہے۔زندگی کے فیصلوں میں دوستوں کے مشورے اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو اہمیت دیں۔ آپ کی کامیابی کا راز یہ ہی ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

قریبی رشتے داروں سے اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔دوستوں کے مشورے کو نظر انداز نہ کریں۔آپ ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں اپنا وقار قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔ خوب نام کمائیں گے ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

آنے والا ہر دن آپ کے لیے کامیابی کی نوید لائے گا۔اپنے روزو شب مناسب انداز میں ترتیب دیں۔بے ترتیبی آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

شادی جیسے معاملات میں کامیابی یقینی ہے۔ہر امتحان میں احتیاط سے کام لیں۔گھر والوں سے وابستہ توقعات پوری ہونے کا امکان ہے۔معاشی طور پر خوش حالی کی توقع ہے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

دفتر کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں ۔ترقی کی امید ہے۔تفریح کے لیے ساحل سمندر سے اچھی جگہ کوئی نہیں ۔اظہار محبت کے لیے آج کا دن مناسب رہے گا۔البتہ الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ذرا سی غفلت آ پ سے یہ خوشیاں چھین بھی سکتی ہے۔دوستوں کے درمیان زیادہ وقت گزاریں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

لوگ آپ سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔۔آج شہر میں ہونے والی سماجی اور ادبی تقریبات میں ضرور شرکت کریں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

خوشیوں کے کنول آپ کے آنگن میں کھلنے کے منتظر ہیں۔شریک سفر کے ساتھ محبت کا اظہار کریں وہ آپ کی توجہ چاہتی ہے ۔آج کا دن آپ کی زندگی میں یادگار ثابت ہو گا۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج آپ کا فن آپ کی مالی خوش حالی کا سبب بنے گا ۔والدین کی دل آزاری سے بچیں ۔کہیں آپ ہاتھ آنے والی دولت گنوا نہ بیٹھیں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

مطالعے کو بڑھائیں۔آپ علمی وا دبی میدان میں بہت آگے جا ئیں گے ۔اپنی صلاحیتوں کو مزید چمکانے کی کوشش کریں۔ قدرت کی عطا کردہ صلاحیتوں کو درست طور پر استعمال کریں۔موافق رنگ سرخ ہے۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

ملازمت میں ترقی کا امکان ہے۔ دوستوں درمیان زیادہ وقت گزاریں ۔اپنی صحت پر توجہ دیں۔کھانے کی زیادتی سے بچیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

بے قراری کا طوفان آپ میں برپا ہے۔جو خواب آپ کی پلکوں نے گزشتہ برس سجائے تھے ان کی تعبیر کا وقت آگیا ہے ۔دوست نما دشمن سے ہوشیار رہیں ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...