چہرے کا حسن نکھارنے کے 5قدیم چینی ٹوٹکے

103,211

چینی خواتین اپنی بے داغ اور چمکدار جلد ، ریشمی بالوں اور سلم سمارٹ جسامت کے لیے مشہور ہو تی ہیں ۔ یہ آج کی بات نہیں بلکہ صدیوں سے چین میں خواتین اپنی جلد اور مجموعی حسن کا اچھی طرح خیال رکھتی آئی ہیں ۔ جس زمانے میں بیوٹی کریمیں ، ٹونرز، سیرمز اور دبلا کرنے والی ادویات ایجاد بھی نہیں ہوئی تھیں تب بھی چینی خواتین گھریلو ٹوٹکوں اور نسخوں سے اپنی خوبصورتی اور صحت کی دیکھ بھال کرتی آرہی ہیں ۔ یہ ٹوٹکے صدیو ں پرانے ہیں جن میں سے کئی نسخوں پر آج بھی عمل کیا جاتا ہے ۔ان ٹوٹکوں میں سے چند کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے

1۔ چمکدار جلد

چہرے کی جلد کو چمکدار بنانے کے لیے جڑی بوٹیوں کا استعمال چین میں عام ہے ۔ جوان اورخوبصورت جلد کے لیے یہ ٹوٹکے اپنا کر دیکھیں:

1(5)
*پودینے کے پتوں کو پیس کو پیسٹ بنا لیں ۔ اسے چہرے پرلگانے سے چہرے پر قدرتی چمک اور رونق آجاتی ہے ۔
*ایک چھوٹا چمچ سندل کی لکڑی کا پاؤڈر لیں ۔ اس میں ذرا سی زعفران اور دو چھوٹے چمچ کچے دودھ کے شامل کرلیں۔ منہ دھو کر اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے چہرے کا مساج کریں۔ بیس منٹ بعد چہرے کو دھو لیں ۔

2۔ قدرتی ٹونر

چینی عورتیں ٹونر کے طور پر چاول کے پانی کا استعمال کرتی ہیں جس سے ان کی جلد نکھر جاتی ہے ۔

2(4)
*ایک پیالے میں چاول بھگو دیں ۔ اسے اچھی طرح سے چلائیں جب تک پانی دودھیا نہ ہوجائے ۔
*اس پانی کو چھان کر فرج میں رکھ دیں اور اسے ٹونر کی طرح روئی پر لگا کر چہرے پر ملیں ۔
*اس پانی کو تین سے چار دن تک اسٹور کیا جا سکتا ہے ۔

3۔ سبز چائے کا استعمال

چین میں سبز چائے کا استعمال بے حد عام ہے ۔ قدرتی جڑی بوٹیوں سے بنی سبز چائے کے استعمال سے :

*وزن کم رہتا ہے ۔

3(3)
*اس میں کیتیچن، اینٹی ایجنگ اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہو تی ہیں ۔
*قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جو کئی قسم کی بیماریوں سے جسم کو محفوظ رکھ کہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔

4۔ جھریاں دور کرنے کے لیے

چہرے کی جھریاں اور جھائیاں دور کرنے کے لیے انڈ ے کی سفیدی بہت مفید ہے ۔ اس میں ایک طرح کہ ایسٹریجنٹ ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند بناتا ہے۔
4(3)
*انڈے کی سفیدی کو چہرے پر ماسک کی طرح لگالیں ۔ بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔

5۔کیل مہاسوں کے لیے

مونگ کی پھلیوں اور ہلدی کے ذریعے اپنی خوبصورتی پر چار چاند لگائے جاسکتے ہیں ۔کیل مہاسوں اور چہرے کی سوجن سے نجات حاصل کرنے کے لیے یہ نسخے اپنائیں :

5(2)

*مونگ کی پھلی کو پیس لیں۔ اس میں دہی شامل کرکے گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ اس ے چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں ۔
*بادام کو ابال کر پیس لیں۔ ایک بڑے چمچ پیسٹ میں ایک چھوٹا چمچ ہلدی اور ایک چھوٹا چمچ شہد کا شامل کریں ۔ اس ماسک کو چہرے پر لگا کر بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...