ہڈیوں کو مضبوط بنائیں صحت مند زندگی پائیں

17,995

ہڈیاں انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ کبھی کبھی یہ شکایات نوجوان اور بچوں میں بھی ہوجاتی ہے۔

کولڈ ڈرنک، چائے ،کوفی کا ضرورت سے زیادہ استعمال، نامناسب غذا سگریٹ نوشی اور غیر صحت مندانہ طرز زندگی وغیرہ ہڈیاں کمزور ہونے کی بنیادی وجہ ہیں۔ ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے لئے چند ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے:

1. ہرے پتوں والی سبزیاں

اپنی غذا میں ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال بڑھائیں ان میں وٹامن ڈی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔

2. لہسن اور پیاز

لہسن اور پیاز میں سلفر کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے سلفر ہڈیوں کو مضبوط بنا کے اسے ٹوٹنے سے بچاتی ہی۔

3.دودھ

خالص دودھ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کچھ افراد ایسے ہیں جنہیں دودھ نہ پسند ہے یہ دودھ سے الرجی ہے ایسے افراد دودھ سے بنی ہوئی اشیا کا استعمال بڑھا کے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

4.سپلیمنٹ

آج کل بازاروں میں فوڈ سپلیمنٹ دستیاب ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں لیکن کسی بھی سپلیمنٹ کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لازمی کریں اور ہمیشہ فوڈ سپلیمنٹ لیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کے سپلیمنٹ اوریجنل ہے یہ نہیں۔

5. کھیل کود

بچوں کو کبھی کھیل کود سے دور نہ رکھیں۔ دن میں ایک وقت ایسا مقرر کریں جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ آپ بھی کھیل کود کا حصہ بنیں کیونکے کھیل کود میں ورزش ہو جاتی ہے اور ورزش ہڈیوں کے لئے بہت ضروری ہے۔ فٹبال باسکٹ بال وغیرہ زیادہ سے زیادہ کھیلیں جتنا آپ دوڑیں گے اتنا آپکی ہڈیاں مضبوط ہونگی۔

6. دھوپ

روزانہ صبح جلدی اٹھ کے پندرہ منٹ تک دھوپ میں بیٹھیں اس سے آپکے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ہو جائے گی وٹامن ڈی ہڈیوں کے لئے بہت ضروری تصور کیا جاتا ہے۔

مزید جانئے :معدے کا کینسر علامات،وجوہات اور علاج

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...