داڑھی کے طبی فوائد اور دیکھ بھال

6,328

داڑھی سنت ہے یا واجب اس موضوع پر بحث تو عرصہ دراز سے جاری ہے البتہ اس پر بات کم ہی ہوتی ہے کہ داڑھی رکھنا صحت کے لیے کیسا ہے ؟ جدید سائنسی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ داڑھی سے صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ داڑھی سے انسان کئی اقسام کے امراض اور صحت کے مسائل سے محفوظ رہتا ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ نہ صرف اسلامی ممالک بلکہ غیر مسلم اور یہاں تک کہ مغربی ممالک کے مرد بھی داڑھی رکھنا پسند کرتے ہیں ۔ اس سے ان کی شخصیت میں نکھار اور رعب پیدا ہوتا ہے ۔ آئیے داڑھی کے چند حیران کن فوائد پر نظر ڈالتے ہیں :

داڑھی کے فوائد

کینسر سے بچاؤ

حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ داڑھی 95فی صد الٹرا وائلٹ شعاؤں کو روک سکتی ہے ۔ یہ شعائیں جلد کے لیے انتہائی مضر ہیں اور جلد کے کینسر کا باعث بن سکتی ہیں ۔ داڑھی کی وجہ سے دھوپ میں آپ کی جلد ڈھکی رہتی ہے اور الٹرا وائلٹ شعائیں براہ راست جلد پر نہیں پڑ پاتیں ۔

الرجیز سے حفاظت

داڑھی سے جلد دھول مٹی سے محفوظ رہتی ہے جس سے پولن الرجی کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے ۔ داڑھی کے بال کسی چھلنی کی طرح ہوا کو فلٹر کرتے رہتے ہیں ۔ یہ اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے ناک کے بال۔ لہذا جب بھی آپ سانس لیں گے نقصان دہ گیسز سے پاک آکسیجن ہی آپ کے اندر داخل ہوگی ۔اس کے علاوہ شیونگ جیل میں کئی اقسام کے کیمیکل پائے جاتے ہیں۔ جب داڑھی ہوتی ہے تو شیونگ جیل کا استعمال بھی کم ہی ہوتا ہے جس سے جلد انفیکشن وغیرہ سے بھی بچی رہتی ہے ۔

استھما میں مفید

استھما سانس کی عام پائی جانے والی بیماری ہے ۔ سردیوں میں یہ مرض اور بھی شدت اختیار کر جاتا ہے ۔ داڑھی سے چونکہ سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے لہذا اس سے استھما کے مرض میں آرام آجاتا ہے ۔ جو لوگ گرمیوں میں داڑھی رکھنے سے کتراتے ہوں وہ سردیوں میں داڑھی رکھ کو اس سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔

سردی اور خشکی کا مقابلہ

سردیوں میں داڑھی سے جلد گرم رہتی ہے اور سردی زکام جیسے مسائل سے انسان بچا رہتا ہے ۔ داڑھی جتنی بڑی ہوگی آپ سردی سے اتنا ہی زیادہ بچے رہیں گے ۔ ساتھ ہی یہ سردیوں کی ٹھنڈ ہوا سے بچا کر جلد کو خشک بھی نہیں ہونے دیتی ۔ بالوں میں موجود سبیشیئس گلینڈقدرتی طور پر جلد کو نم رکھتی ہے ۔

داڑھی کا خیال

*جس طرح سر کے بالوں کی صفائی ضروری ہے ۔ اسی طرح داڑھی کے بالوں کا خیال بھی لازم ہے ۔ انہیں باقائدگی سے شیمپو کریں۔
*داڑھی کو خشک اوراکڑنے سے بچانے کے لیے شیمپو کے بعد موائسچرئز ر لگائیں یا کوئی موائسچرائزنگ شیمپو استعمال کریں ۔
*داڑھی کو تراشنا بالوں کی صحت کے لیے بے انتہا ضروری ہے ۔ بے ڈھنگی داڑھی دیکھنے میں بھی بری لگتی ہے اور اس سے صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔ ہلکی داڑھی کے ایک دو ہفتے میں اور بڑی داڑھی کے ایک دو مہینے میں خط بنواتے رہیں ۔ دو منہے بالوں کو کٹوا دیں ۔
خط بنوانے کے لیے صاف ستھری قینچی یا الیکٹرک آلے کا استعمال کریں ۔ اگر نائی سے خط بنوائیں تو بھی اس بات کی تسلی کرلیں کہ اس کے اوزار سہی طرح اسٹیریلائزڈ ہوں ۔
بالوں اور جلد کی دیکھ بھال کے لیے اچھی غذا ضرور ی ہے ۔ اپنی خوراک میں وٹامنز کا استعمال بڑھائیں ۔
گھنی داڑھی کے لیے نیند مکمل کرنا اہم ہے ۔ نیند میں کمی سے داڑھی کی نشونما متاثر ہوتی ہے ۔
کھانا کھاتے میں احتیاط رکھیں ۔ چھوٹے لقمے بنائیں ۔ محفل میں کھاتے ہوئے ساتھ کوئی رمال رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر میں داڑھی پر پھیرتے رہیں ۔

مزید جانئے : وٹامنزمیں چھپے صحت کے راز

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...