مردوں میں بانجھ پن کی وجوہات

20,946

خاندانی نسل آگے بڑھانا اور اولاد کا حصول ہر انسان کی ضرورت بھی رہی ہے اور مقدس خواہش بھی۔ کسی بھی شادی شدہ جوڑے کی زندگی تب مکمل ہوتی ہے جب اسکی گود اولاد جیسی نعمت سے بھر جاتی ہے.
جب بھی بے اولادی کا ذکر کیا جاتا ہے تو اسکی وجہ عورت کو ہی سمجھا جاتا ہےاورآج اس دور میں بھی کچھ ایسے خاندان جن میں گھرانہ جہالت سے پاک نہ ہو وہاں ایسی عورتوں کے لئے صورت حال اتنی سنگین صورت اختیار کر لیتی ہے اور انجام بہت بھیانک نکلتا ہے۔
لیکن حقیقت اکثر اس کے برعکس ہوتی ہے کیونکہ بے اولادی یا بانجھ پن (infertility) کا شکار صرف عورتیں ہی نہیں بلکے مرد بھی ہو سکتے ہیں مردانہ بانجھ پن کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چندمندرجہ ذیل ہیں ۔


مزید جانئے :مردوں کو فٹ رکھنے والی8 غذائیں


گلے کے غدود

گلے کے غدود میں مسلسل سوزش کے سبب مردانہ جرثومے کے تشکیل کے عمل میں رکاوٹ ہوتی ہے اوریہ رکاوٹ مرد میں بانجھ پن (infertility) پیدا کرتی ہے۔

زیادہ گرمی میں کام کرنے والے مرد 

اکثر زیادہ گرمی میں کام کرنے والی شخص بانجھ پن کا شکار ہو جا تے ہیں یہ تحقیق ابھی زیر بحث ہے لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کے گرمیوں کی گرمائش اور اضافی ورزش جرثومےکی مقدار کو کم کرتے ہیں. اگر آپ خود کو گرمی سے بچا کر رکھیں اور ضرورت سے زیادہ ورزش نا کریں تو جرثومے کی مقدار نارمل رہ سکتی ہے۔

مزید جانئے :مردوں کے 10مسائل اور ان کا حل

ذیابیطس

ایک طبی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا مرض بھی اس بانجھ پن کی وجہ بن جاتا ہے کیونکہ ذیابیطس کے مرض میں نئے اسپرم کی افزائش میں رکاوٹ آ جاتی ہے جو مردانہ بانجھ پن کی وجہ بنتا ہے۔

نشے کی لت

پان، چھالیہ، تمباکو نوشی اور شراب جیسے نشے کی لت جسنی طاقت پر اثر انداز ہو کے بانجھ پن کی وجہ بنتا ہے ان خطرناک چیزوں سے دور رہ کر مردنا صرف جنسی قوت بلکے پوری جسمانی صحت کو تندرست رکھتا ہے۔

مزید جانئے:مردوں کو گفٹ دینا مشکل نہیں اگر۔۔۔

ٹیسٹیکلز میں خون کی روانی

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق ٹیسٹیکلز میں خون کی روانی متاثر ہونے سے بھی تولیدی جرثوموں کی افزائش میں کمی آتی ہے اور ان کی رفتار بھی بہت کم ہوجاتی ہے ۔ کبھی کبھی یہ صورت حال اس قدر سنگین صورت اختیار کر لیتی ہے کے جرثوموں کی افزائش مکمل طور پر رک جاتی ہے۔

ٹیسٹیکل کینسر

سائنسدانوں کے مطابق ٹیسٹیکیولر کینسر بھی مردانہ بانجھ پن (infertility) کی ایک بڑی وجہ ہے جس طرح کینسر کی دوسری اقسام کا علاج بھی اس وقت ممکن ہے جب ابتدا میں ہی اس کا پتا چل جائے اسی طرح اس کینسر کا علاج بھی ابتدا میں ہی ممکن ہے کینسر کی اس قسم میں ٹیسٹیکلز کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور یہ ایک خطرناک بیماری بھی ہے۔

مزید جانئے :مردوں میں کینسر کی ابتدائی علامات بچاؤ کے طریقے

زیادہ ویٹ لفٹنگ سے گریز کریں 

بہت بھاری بوجھ اٹھانا یعنی کثرت کرنا ، وہ بھی مسلسل کرتے رہنا،اس سے بھی بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اعتدال  میں رہ کر ورزش کرنا ہی صحت مند زندگی کے لیے مفید بخش ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...