مردوں کو گفٹ دینا مشکل نہیں اگر۔۔۔

2,898

مرد ہو یا عورت تحفے سب کو پسند ہوتے ہیں لیکن عورتوں کء مقابلے میں مردوں کے لیے تحفے کا انتخاب کافی مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے کسی دوست ، ساتھی یا رشتے دار کو گفٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو چند باتوں کو ذہن میں رکھیے اس طرح آپ ایسا تحفہ خرید سکیں گے جو ان کی پسند کے عین مطابق ہوگا۔

۱۔ ان کی پسند اور مشاغل کو نوٹ کیا جائے

جس کو تحفہ دینا ہے تو اگر آپ کا اس سے قریبی تعلق ہے تو یقینا آپ اس کے مشاغل اور پسندیدہ کھیلوں سے اچھی طرح واقف ہوں گے ۔ ایسے مردوں کو ان کی مشاغل کے مطابق تحفہ دیا جاسکتا ہے۔اگر تحفہ کم عمر لڑکے کو دینا ہے تو اس کے پسندیدہ کھیل سے متعلق کوئی معلومات اس کھیل میں استعمال ہونے والی چیزیں دی جاسکتی ہیں ۔ اسی طرح پینٹنگ کے شوقین لوگوں کو اس متعلق سامان اور میوزک کے شوقین لوگوں کو ان کے پسندیدہ البم اور میوزک کے آلات بھی دیے جاسکتے ہیں۔

۲۔ ان سے پوچھ لیا جائے انہیں کیا پسند ہے:

جسے آپ گفٹ دینا چاہتے ہیں اور آپ کی اکثر ان سے بات چیت رہتی ہے تو ان سے عام بات چیت کے ذریعے معلوم کریں کہ انہیں کس چیز کی ضرورت ہے ۔ کچھ لوگ ایسی چیز کے بارے میں بتادیتے ہیں جس کی انہیں خواہش ہوتی ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی خواہشات کو دوسروں کے سامنے بتانے سے گریز کرتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کی ضرورت جاننے کے لیے ان کے دوستوں یا گھر والوں سے بھی معلومات لی جاسکتی ہے۔

۳۔ انٹرنیٹ یا میگزین کے ذریعے انتخاب کیا جائے:

گفٹ سے متعلق ویب سائٹس یا میگزین کے ذریعے اچھے تحائف کا انتخاب کیا جاسکتا ہے اس طرح آپ کو ناصرف نئے آئڈیاز ملیں گے بلکہ مارکیٹ میں آنے والی نئی چیزوں کے بارے میں بھی پتہ چلے گا اور آپ اچھے گفٹ کا انتخاب کرسکیں گے۔

۴۔ ان کے کمرے کا جائزہ لیا جائے

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ضرورت ہونے کے باوجود چیزیں نہیں خریدتے جس کی وجہ لاپرواہی بھی ہوسکتی ہے اور پیسے کی کمی بھی ، اس میں نئے جوتے یا نیا موبائل بھی شامل ہے۔ یہ چیزیں اس کے لیے کافی کارآمد ہونگی اور لمبا عرصہ چلیں گی۔

۵۔ اگرعام سی چیزوں میں سے انتخاب کر لیا جائے

جسے آپ گفٹ دینا چاہتے ہیں اگر اس کے پاس سب کچھ ہے تو اسے ایسی چیز دیں سکتے ہیں جس کی اسے ضرورت تو نہیں لیکن وہ اس کے کام آسکتی ہے۔ اگر آپ اسے اس کی حیثیت کے مطابق تحفہ نہیں دے سکتے تو کوئی خوبصورت پین، اچھی کتاب یا ہینڈز فری کا سیٹ دے سکتے ہیں ۔

۶۔ یہ جان لیا جائے کہ ان کے لئے کیا چیز اہم ہے

ان لمحات کو یکجا کریں جو آپ نے اس کے ساتھ گزارے ہیں اس سے متعلق کوئی چیز تیار کریں۔ اگر آپ میں فنی صلاحیت نہیں تو آپ ایک اچھا فوٹو کولاج بنا کر فریم کراسکتے ہیں ۔ آپ ان کے لیے سفید ٹی شرٹ پر پینٹ سے کچھ لکھ کر یا مگ پر بھی خوبصورت الفاظ لکھ سکتے ہیں ۔
ہاتھ سے بنائی ہوئی چیزوں کی اپنی جگہ اہمیت ہوتی ہے اور آپ کی محبت کا اندازہ ہوتا ہے۔

۷۔ آپشنز رکھ لئے جائیں

اگر آپ کے ذہن میں کئی تحائف ہیں تو ان میں سے دو تین کا انتخاب کریں۔ پھر دیکھیں کہ ان میں سے کونسا سب سے زیادہ پسند کیا جائے گا ، زیادہ استعمال ہوگا اور آپ کے بجٹ پر بھی پورا اترے گا۔ اگر تحفہ کسی قریبی دوست فیملی ممبر یا خاص شخصیت کو دیتا ہے اس کے لیے خرچہ زیادہ کرنا پڑے گا یہ نسبت کسی عام دوست کے ایسا تحفہ جو آپ کے بجٹ سے زیادہ مہنگا ہے اسے چھوڑدیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...