مردوں کو فٹ رکھنے والی8 غذائیں
دور حاضر میں ہر مرد خاص طور پر نوجوان ایک دوسرے سے اسمارٹ اور فٹ نظر آنا چاہتا ہے۔ خود کو فٹرکھنے کیلئے مرد مختلف قسم کی تدابیر کرتے ہیں جیسا کہ کچھ افراد کھانے پینے کے معاملات میں فکر مند نظر آتے ہیں اور بعض اسکے لئے دوائیوں کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ہر شخص اپنے پیٹ کو فلیٹ اور اپنے پٹھوں کو مضبوط بناناچاہتا ہے تاکہ اس کی شخصیت متاثر کردینے والی ہو۔ موٹے افراد اکثر اپنے وزن اور شخصیت پر موٹاپے کے پڑنے والی منفی اثرات سے اکثر پریشان نظر آتے ہیں۔ مناسب اور موثر غذا کا استعمال مردوں کے پیٹ کو فلیٹ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے اور آپ کے جسم کو ضروری توانائی بھی مہیا کر سکتا ہے ۔وہ غذائیں کو مردوں کی اسمارٹنیس اور فٹنس کے لیے ضروری ہیں ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
بادام
طب کے ماہرین کے مطابق بادام پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس میں موجود میگنیشیم انسان کے جسم میں طاقت بڑھتا ہے اور خون میں شوگر کوقابو میں رکھتا ہے۔ شوگر کے قابو میں رہنے سے آپ اضافی کھانا کھانے اور جسم کے بڑھتے ہوئے اضافی وزن سے محفوظ رہیں گے۔ باداموں کا استعمال آپکے جسم میں کیلوریز کے اضافے کو روکتا ہے اور انسان موٹاپے کے شکار سے بچا رہتا ہے۔
انڈے
اگر آپ پروٹین سے بھرپور کسی چیز کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انڈوں سے بہتر کچھ نہیں۔ ماہرین کی نظر میں انڈے کا استعمال بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انڈے میں موجود امینو ایسڈ سے انسانی جسم کو بھرپور پروٹین مہیا ہوتا ہے۔ صبح میں انڈے کے استعمال سے آپکو جلدی سے بھوک نہیں لگتی اور اس سے آپ اضافی کھانا کھانے سے بچے رہتے ہیں۔
سویا
سویابینمیں پروٹین، فائبر اور اینٹی اوکسیڈینٹس کی مقدار ذیادہ مقدار میں ہوتی ہے اور یہ ہرفن مولا ہوتے ہیں۔ سویابین کا استعمال مختلف طریقوں یعنی مائع کی شکل میں بھی کیا جاتا ہے اور یہ وزن کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔
سیب کا استعمال
سیب کا استعمال انسان کی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ ایک سیب میں پانچ گرام فائبر اور تقریبا 85 فیصد پانی موجود ہوتا ہے جس کے استعمال سے آپ اپنے پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ سیب کا استعمال اضافی کھانے سے بچاتا ہے۔ اسکے علاوہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ہری سبزی
ہری سبزیوں کے استعمال سے آپ تندرست و توانا رہتے ہیں۔ ہرے پتوں میں کیلشیم کی کثیر تعداد ہوتی ہے اور یہ انسان کے پیٹ کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ پالک یا ساگ کے استعمال سے آپ اپنے جسم میں بڑھتی ہوئی اضافی کیلوریز کو روک سکتے ہیں۔ اسکا استعمال سلاد، پاستا اور دیگر طریقے سے کیا جاسکتا ہے۔
دہی
دہی کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق دہی کا استعمال آپکے جسم کو فٹ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ دہی میں پائے جانے والا پروبیاٹاک بیکٹیریا انسان کے نظام انہظام کو ٹھیک رکھتا ہے جبکہ پیٹ میں بننے والی گیس، قبض اور پیٹ کو ابھرنے سے بھی روکتا ہے۔
سبزی
جس طرح سبزیوں کا استعمال انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہے اسی طرح سبزیوں کا سوپ بھی جسم کے وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دن میں دو بار سبزیوں کا سوپ پینے والے حضرات ہشاش بشاش اور تندرست رہتے ہیں۔ سوپ کے استعمال سے انسان ایک سال میں تقریبا 16 پاونڈ وزن کم کرسکتا ہے۔ جو لوگ وزن کے بڑھنے یا پیٹ کے ابھرنے سے پریشان رہتے ہیں وہ دن میں ایک کپ سبزیوں کے سوپ کا استعمال ضرور کریں۔
مچھلی
مچھلی کا استعمال تو انسان صحت کیلئے ویسے بھی مفید ہے۔ عمومی طور پر ڈاکٹرز دل کے مریضوں کو مچھلی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اسکا استعمال جسم کے وزن کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔ مچھلی انسانی جسم میں موجود چربی کو کم کرنے میں اہم کرداد ادا کرتی ہے۔