آپ کی داڑھی کتنی صاف ہے؟

2,821

کیا آپ کی داڑھی صاف ہے یا جراثیم اور بیکٹیریا کی آماجگاہ بن رہی ہے؟اورکیا آپ جانتے ہیں کہ مردوں کی داڑھی میں بھی وہی جراثیم ہوتے ہیں جو ٹوائلٹ میں پائے جاتے ہیں ۔یہ بات صحیح ہے یا غلط یہ جاننے کے لئے آپ یہ آرٹیکل پڑھ سکتے ہیں ۔
ہلکی داڑھی ہو گھنی ، آجکل مردوں میں اسکا فیشن عام ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ،داڑھی میں خاص قسم کے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو نئے اینٹی باڈیز میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ داڑھی کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لئے پابندی کے ساتھ تراشنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کیا داڑھی میں جراثیم ہوتے ہیں؟

ایک تحقیق (جس میں کئی مردوں کی داڑھیوں کا جائزہ لیا گیا)سے پتہ چلا ہے کہ عام طور پر لمبی داڑھی اینٹیرک بیکٹیریا سے گھری ہوئی ہوتی ہے جو انسانی فضلے میں موجود ہوتے ہیں ۔گھبرائیے نہیں۔ایسی بہت سی دوسری تحقیقات ہیں جو اوپروالی تحقیق کی تردید کرتی ہیں۔
تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ داڑھی والے مردوں کے مقابلے میں کلین شیو مردوں کی تھوڑی کو اینٹیرک بیکٹیریا کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔یہ جراثیم ہماری میز،کرسی ،کچن کے سلیب اور کوئی بھی سطح جسے ہم اکثر چھوتے رہتے ہیں ،پر موجود ہوتے ہیں ۔عام طور پر یہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچاتے ۔حقیقت میں لاکھوں جرثومے ہمارے جسم کے اندر اور باہر موجود ہوتے ہیںجو ہمارے صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتے ۔اینٹیرک بیکٹیریا بھی ان میں سے ایک ہیں ۔

کیا اس کے لئے شیو کرنا چاہئیے؟

اس سلسلے میںایسا کوئی ثبوت نہیں ملتا جوجراثیم سے بچانے کے لئے شیو کرنے پر مجبور کردے۔زیادہ اہم بات یہ ہے کہ کسی قسم کے بیکٹیریا کی روک تھام کے لئے داڑھی کے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔لہٰذا جتنے عرصے آپ اپنی داڑھی کی صفائی کا خیال رکھیں گے آپ بھی بغیر داڑھی والوں کی طرح کسی قسم کی بیماری سے محفوظ رہیں گے ۔

کیا یہ جرثومے ہماری صحت کے لئے مفید ہیں؟

ہمارے جسم میں مختلف اقسام کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو اہم کام انجام دیتے ہیں ۔اسی طرح دوسرے جراثیم بھی ہماری صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں ۔بلاشبہ بعض اوقات اچھی صحت کے لئے ہمیں بیکٹیریا کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنی داڑھی کا اس طرح خیال رکھیں :

داڑھی کو بیکٹیریا سے پاک رکھنے کے لئے ان مشوروں پر عمل کریں۔
۔دارھی کو شیمپو اور کنڈیشنر سے اسی طرح دھوئیں جیسے آپ اپنے سر کے بالوں کو دھوتے ہیں۔
۔داڑھی کو اچھی طرح تراشیں۔تراشنے سے داڑھی کے پھٹے ہوئے سرے کٹ جائیں گے اور بالوں کی اچھی نشونماء ہوگی۔
۔ اپنے کھانے کا انداز درست کریں تاکہ کھانا آپ کی داڑھی پر نہ لگے۔
ان دنوں داڑھی فیشن کا حصہ بن چکی ہے ۔ضرور رکھئے،کیونکہ اس میں کوئی نقصان نہیں ۔بس صحت کے حوالے سے آپ کے بالوں کی طرح داڑھی کو بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔جراثیم سے بچائو کے لئے داڑھی کو روزانہ دھوئیں اور تراشیں ۔داڑھی کو نرم بنانے کے لئے تیل یا موائسچرائزر کا استعمال کر سکتے ہیںاور جراثیم سے پاک رکھنے اور صحت مند بنانے کے لئے روزانہ سنواریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...