5طریقوں سے اپنا میٹابولزم تیز کریں اور وزن گھٹائیں
روزانہ حاصل کردہ کیلوریز سے جتنی زیادہ کیلوریز آپ استعمال کریں گے اتنا ہی وزن کم (weight loss) ہوگا۔ ایسا کرنا واقعی آسان ہے۔
جب وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تو اس کے لئے کوئی جادوئی گولی تو ہے نہیں۔ نہ ہی ایسا کوئی مخصوص طریقہ ہے جو ہر ایک کے لئے کارآمد ہو۔ پھر بھی ایک چیز جو وزن کم کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے وہ میٹا بولزم ہے۔
یہ آرٹیکل آپ کو بتائے گا کہ وزن کم کرنے کے لئے میٹابولزم پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے۔یہاں پہلے ہم میٹا بولزم کی وضاحت کریں گے۔
میٹا بولزم کیا ہے؟
میٹا بولزم ایسا کیمیائی عمل ہے جس کے تحت سیلز غذا کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں ،ہارمونز جیسے کورٹیزول بناتے ہیں۔اور فاضل مادوں کو خارج کرتے ہیں ۔دوسرے ری ایکشنز کی طرح اس میں بھی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم مستقل کیلوریز کو جلا رہا ہے۔ میٹا بولزم جتنا تیز ہوگا وزن بھی اتنی ہی تیزی سے کم ہوگا ۔ پھر بھی آپ کا جسم آپ کی عمر،جنس اور قد کے حساب سے کیلوریز جلاتا ہے۔
ایک لمبا چوڑا شخص زیادہ کیلوریز جلانے کا پابند ہے۔اسی طرح اور بھی بہت سے عوامل میٹا بولزم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ وزن کوکم کرنے کے لئے میٹابولزم کو تیز کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ان میں سے پانچ نیچے بتائے گئے ہیں۔
وزن کم کرنے کے میٹا بولزم پر قابو پانے کے طریقے:
ایکٹو رہیں:
حرکت سے پیدا ہونے والی حرارت تھرمک ایفیکٹ آف ایکٹیوٹی TEAمیٹابولزم پر اثرانداز ہوتی ہے۔یہ5ا سے30فیصد کیلوریز جلانے کا باعث بن سکتی ہے۔لہٰذا آپ جتنا زیادہ حرکت کریں اتنا ہی اچھا ہے۔
آپ اپنے لئے روزانہ چہل قدمی کا انتخاب کرسکتے ہیں،اور دیکھیں کہ آپ کو کتنا چلنا چاہئے؟یا اپنی ایکٹیوٹی بڑھانے کے لئے روزمرہ کام جیسے باغبانی یا کچن کے کام انجام دیں۔
پانی پئیں:
پانی کی کمی جسم کے اعضاء جیسے جگر کے کام کرنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے،اس طرح میٹا بولزم ہلکا ہوجاتا ہے۔آپ کے وزن کا3فیصد پانی کی کمی میٹا بولزم کی رفتار کو 6 فیصد کم کردیتی ہے۔لہٰذا ضروری ہے کہ پانی سے جسم کو سیراب رکھا جائے۔پانی کی کمی کی وجہ سے مسلز کمزور ہوجاتے ہیں ۔اس لئے مجموعی طور پر روزانہ 8سے10 گلاس پانی پینا چاہئے۔
مصالحوں کا استعمال مفید:
آپ میں سے جو لوگ مصالحے دار کھانے پسند کرتے ہیں ان کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔مرچوں میں موجود ایک مرکب کیپسیسن (جو مرچوں کو تیز بناتا ہے)دل کی دھڑکن تیز اوربلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔اس طرح یہ بھی میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد دیگا ۔اس کے لئے آپ کو اپنے کھانے میں مرچوں کا معمولی سا اضافہ کرنا ہوگا۔
ویٹ لفٹنگ شروع کریں:
ایک پائونڈ مسلز روزانہ 6کیلوریز جلاتے ہیں جبکہ اتنی ہی مقدار میں فیٹس روزانہ2 کیلوریز جلاتے ہیں ۔اس طرح جتنے زیادہ مسلز ہونگے آپ کا میٹا بولزم اتنا ہی تیز ہوگا ۔ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ جم جائیں اور اہم مسلز بنائیں۔
زیادہ پروٹین لیں:
آپ کے جسم کو کیلوریز ہضم کرنے کے ساتھ جلانے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ غذاؤں کو ہضم ہونے کے لئے زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے بہت زیادہ کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے(یعنی حاصل کردہ کیلوریز کا 30فیصد)۔یہ مسلز کی نشونماء میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔لہٰذا یہ بھی میٹا بولزم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جسم کے وزن کے حساب سے ہر ایک کلو پر آپ کو ڈیڑھ سے دو گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان طریقوں کےذریعے آپ کوئی سخت کام کئے بغیر میٹا بولزم کو بڑھا سکتے ہیں۔
مزید جانیں: پروٹین کا حد سے زیادہ استعمال صحت کے لئے مضر