گرمیوں میں بچوں کی نازک جلد کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

4,019

گرمیاں اب آچکی ہیں یعنی اب آپ کے بچوں کی جلد کو پہلے سے زیادہ خیال کی ضرورت ہوگی۔گرمیوں کا موسم اپنے ساتھ بچوں کی جلد کے کئی مسائل بھی ساتھ لے آتا ہے اس لیے ممکن ہے کہ نئے والدین پریشان ہوں کہ بچوں کی جلد کا خیال کس طرح رکھا جائے؟بچوں کی جلد گرمیوں سے زیادہ متاثر نہ ہو اس کے لیے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر جلد کی حفاظت سے متعلق مخصوص عمل دہرانا ہوگا۔

درجہ حرارت میں زبردست اضافہ بچوں میں بے چینی اور پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ گرمیوں کے دوران عام طور پر ہیٹ ریش (جلد پر سرخی مائل دانے)، ڈائپر ریش، جلد کی خشکی اور گرمی دانوں کی شکایت کی جاتی ہے۔ بچوں کی جلد بہت ہی پتلی اور نازک ہوتی ہے، پسینے سے بند مساموں کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، یا اس سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
بچے جلد کے مسائل سے زیادہ پریشان نہ ہوں اس کے لیے آپ ڈاکٹر کی تجویز کردہ مصنوعات کا استعمال کریں اور جلد کی نمی برقرار رکھیں، اسے خشک نہ ہونے دیں اور جلد کی ضروریات کا خاص رکھیں۔

اس تحریر میں چند ایسے طریقے بتائیں جارہے ہیں جن کی مدد سے گرمیوں میں بچوں کی جلد کا بہتر انداز میں خیال رکھا جاسکتا ہے۔

بچوں کو پریشانی اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہونے سے بچائیں

بچے اسی وقت گرمیوں کے موسم کا لطف اٹھاسکتے ہیں جب وہ خود کو پُرسکون محسوس کریں گے۔ خیال رکھیے کہ گرمیوں کے دوران بچوں کو لائٹ کاٹن اور لیلن کے کپڑے پہنائیں اور ڈائپر ریش نہ ہوں اس کے لیے مناسب سائز کے ڈائپرز کا انتخاب کریں۔

لوشن کا استعمال

آپ ایلوویرا، نٹ گراس کے تیل اور سرسوں کے تیل جیسے قدرتی اجزا کی خصوصیات کے ساتھ دستیاب کلامائن لوشن کا استعمال کریں۔ ایلوویرا بچے کی جلد کی خشکی ختم کرنے میں مدد کرتا ہے، نٹ گراس کا تیل باریک دانوں کی شدت کو کم کرتا ہے، جبکہ سرسوں کا تیل خارش اور کھجلی میں کمی لاتا ہے۔


 یہ بھی جانئے :کیا انگوٹھا چوسنے کی عادت دانتوں پر اثر انداز ہوتی ہے؟

گرمی دانے کی پریشانی

اپنے بچے کو گرمی دانوں سے محفوظ بنانے کے لیے پرکلی ہیٹ پاؤڈر کا استعمال کریں۔ یہ آپ کے بچوں کی جلد کو آرام میں کافی مدد کرتا ہے۔ اگر پاؤڈر میں نیم اور خس جیسے قدرتی اجزا شامل ہیں تو یہ اور بھی اچھی بات ہے کیونکہ نیم سے گرمی دانوں کی جھنجھلاہٹ ختم ہوتی ہے اور جلد کو آرام پہنچانے میں مدد ملتی ہے، جبکہ خس بچے کی جلد کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کافی مفید تصور کیا جاتا ہے۔

جلد کو ترو تازہ کرنے کے لیے نہلانا

بچوں کی جلد سے پسینہ دُور کرنے اور جلد کو صاف رکھنے کا ایک بہترین طریقہ بچوں کو نہلانا ہے۔ گرمیوں کے دوران گرم پانی کے بجائے نیم گرم پانی استعمال کریں۔ بچوں کی جلد ترو تازہ کرنے کے لیے آپ ایسے صابن یا واش لوشن کا انتخاب کرسکتے ہیں جن میں نیم جیسی مختلف جڑی بوٹیوں کا عرق شامل ہو۔ نیم بچے کی جلد کے تحفظ کے لیے کافی مفید ہے۔ اس کے علاوہ اگر نہانے سے متعلق مصنوعات میں تربوز کا عرق شامل ہو تو اس سے بچے کی جلد کو ٹھنڈا اور ترو تازہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ڈائپر ریش کریم کا استعمال

گرمیوں کے دوران اگر ہر تھوڑی دیر بعد ڈائپر بدلا جائے تو اس سے بچے کی جلد کی تازگی برقرار رہتی ہے اور ڈائپر ریش (ڈائپر کی وجہ سے ہونے والے ہلکے دانے یا دھپڑ) سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ بچے کی جلد کا خیال رکھنے کے لیے ایسی ڈائپر کریم کا انتخاب کریں جس میں بادام کا تیل شامل ہو، بادام کا تیل جلد کو خشکی سے محفوظ رکھتا ہے۔

جلد کی صفائی کے لیے بیبی وائپس کا استعمال

بچوں کو کہیں بھی کسی بھی وقت تروتازہ کرنے کے لیے بیبی وائپس کا استعمال بہت ہی مفید ہے۔ بچوں کے ان وائپس میں ایلو ویرا کی خصوصیت بھی شامل ہو تو اور بھی اچھی بات ہے کیونکہ ایلو ویرا جلد کی صفائی کے لیے کافی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :آنکھوں کا رنگ صحت کے بارے میں کیا کہتاہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...