آنکھوں کا رنگ صحت کے بارے میں کیا کہتاہے

2,195

آنکھوں کا کینسر:

جن لوگوں کی آنکھوں کا رنگ نیلا،ہرا یا سرمئی ہوتا ہے انھیں برائون آنکھوں والوں کے مقابلے میں ایک خاص قسم کے کینسریوول میلانوما کا خطرہ ہوتا ہے۔لیکن ان لوگوں میں بھی اس کینسر کا تناسب کافی کم ہے
امریکہ میں سالانہ ۲۵۰۰ لوگ اس مرض کا شکار ہوتے ہیں ۔

قابل اعتماد

ماہرین کے مطابق برائون آنکھوں والے لوگ دوسرے لوگوںکے مقابلے میں زیادہ قابل اعتماد ہوتے ہیں۔

بلڈ شوگر

تحقیق سے ثابت ہو اہے کہ نیلی آنکھوں اور گوری رنگت والے لوگوںمیں ذیابیطس کے خطرات ذیادہ ہوتے ہیں۔

بہرا پن :

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گنجان آبادعلاقوں میں شور کی وجہ سے برائون آنکھوں والوں کے مقابلے میں نیلی انکھوں والے لوگ زیادہ متاثرہوتے ہیں اور بہرے پن کا شکار ہوتے ہیں اسکی وجہ برائون آنکھوں والے لوگوں میں میلا نن کی زیادہ مقدار ہے جو جلد،آنکھوں اور بالوں کو رنگت دیتی ہے۔میلانن شور سے کانوں کی حفاظت کرتی ہے۔

چھوٹی بڑی پتلی ہونا:

پانچ میں سے ایک انسان کی آنکھ کی پتلیوں کا سائز الگ ہوتا ہے ۔یعنی ایک پتلی چھوٹی اور ایک بڑی ہوتی ہے۔لیکن کبھی پتلی کا یہ فرق صحت کے کسی مسئلے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔یعنی انفیکشن،اسٹروک یا نروس سسٹم کاکوئی مسئلہ ہونا۔

برص کی بیماری

نیلی آنکھوں والوں کو اس بیماری کا کم خطرہ ہوتا ہے۔ماہرین کے خیال میں آنکھوں کو نیلا بنانے والی جینز میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ جلد کو بد رنگ ہونے سے بچا سکتی ہے۔

سفید موتیا:

عام طور پر برائون آنکھوں والے لوگوں کی آنکھوں میں دھندلا پن آجاتا ہے ۔تحقیق کے مطابق برائون آنکھوں والے لوگوں میں دوسری رنگت والی آنکھوں کے مقابلے میں سفید موتیا کا خطرہ دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

مزید جانئے  :آنکھوں کو روشن اور چمک دار بنانے کے مفید ٹوٹکے

eye colour

ذہانت کی نشانی:

ماہرین کے خیال میںپتلی کا سائزذہانت کو ظاہر کرتا ہے ان کے مطابق بڑے سائز کی پتلی والے لوگوں کا ذہن ذیادہ تیز چلتا ہے۔

کھیل کود کی صلاحیت:

برائون آنکھوں والے کھیل میں فوری ردعمل دیتے ہیں یعنی باکسنگ اور فٹ بال کے کھیل میں جوابی مقابلے میں تیز ہوتے ہیں جبکہ ایسے کھیل جس میں یکسوئی چاہئے ہوتی ہے جیسے گولف یا بائولنگ وغیرہ میں نیلی آنکھوں والے ان سے ایک قدم آگے ہی ہوتے ہیں ۔

درد کی برداشت:

اس بات پر بھی تحقیق کی گئی ہے کہ کونسی رنگت والی آنکھوں کی حامل خواتین درد کو زیادہ برداشت کرتی ہیں اور کون کم ۔تحقیق کے مطابق گہری رنگت کی آنکھوں والی خواتین لیبر پین میں زیادہ پریشان ہوتی ہیں۔یہ درد کی وجہ سے فوراََ بیدار ہوجاتی ہیں اور لیٹتے بیٹھے اور چلتے ہوئے زیادہ درد محسوس کرتی ہیں ۔

بینائی کمزور ہونا :

ایک تحقیق کے مطابق ہلکی رنگت کی آنکھوں والے لوگوں میں بینائی کی کمزوری یا نابینا ہونے کا خطرہ گہری رنگت والی آنکھوں کے مقابلے میں دگنا ہوتا ہے۔

تحریر : سعدیہ اویس 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...