سردیوں میں ڈپریشن کی وجوہات اوراس سے نمٹنے کے طریقے

4,024

موسمی اثرات سے ہونے والی موڈ کی تبدیلی یعنی سیزنل افیکٹو ڈس آرڈر بھی ڈپریشن کی ایک قسم ہے۔ اسے کہا جاتا ہے۔ہرسال شروع ہوتا ہے اورموسم کے ساتھ ختم ہوجاتاہے۔اگرآپ بھی اس قسم کے ڈپریشن کا شکارہ یں توجان لیں کہ اس کی علامات خزاں سے شروع ہوکرسردموسم تک جاری رہتی ہیں۔SAD کاعلاج لائٹ تھراپی (فوٹوتھراپی)،ادویات اورسائیکوتھراپی کی مددسے کیاجاتاہے۔

علامات

٭اکثراوقات یاروزانہ ڈپریشن محسوس کرنا
٭توانائی کی کمی
٭سرگرمیوں میںدلچسپی کی کمی
٭نیند کے مسائل
٭وزن یابھوک میں تبدیلی
٭بات بات پرپریشان یاناراض ہونا
٭توجہ مرکوز کرنے میں دشواری
٭ناامیدی،مجرم یابیکارہونے کااحساس
٭موت یاخودکشی کے بارے میں متواترسوچنا
ڈپریشن کے باعث موسم سرماکے آغازمیں ظاہرہونے والی علامات میںنیندکی زیادتی،بھوک کی عادات میں تبدیلی خصوصاً کاربوہائیڈریٹ کی اضافی طلب،وزن میں اضافہ اورتھکاوٹ یاتوانائی کاکم ہوناشامل ہے۔


اس  بارے میں جانئے :کامیاب بننے کے10 رہنما اصول

وجوہات

اس کی ٹھوس وجوہات تومعلوم نہیں لیکن اس کے چند عوامل درج ذیل ہیں:

٭بائیولوجیکل کلاک

خزاں اورسردی کے موسم میںسورج جلد ی ڈوب جاتاہے۔سورج کی روشنی کی یہ کمی آپ کی جسمانی کلاک میں رکاوٹ کاسبب بن سکتی ہے۔جس کی وجہ سے ڈپریشن کے جذبات ابھرتے ہیں۔

٭سیروٹونن کی سطح

سیروٹونن کی کمی اوردماغی کیمیکل (نیوروٹرانسمیٹر)موڈ کومتاثرکرتے ہیں۔سورج جلد ڈوب جانے کے باعث سیروٹونن میں کمی ہوسکتی ہے۔جوڈپریشن کاسبب بن سکتاہے۔

٭میلاٹونن کی سطح

موسم میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث جسم میں میلاٹونن کی سطح میں توازن نہیں رہتا ہے۔ جس سے نیند اورموڈ کے مسائل ہوسکتے ہیں۔

خطرناک عوامل

موسم سے ہونے والی ان خرابیوں سے مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ متاثرہوتی ہیں۔اس کی شکایت بڑی عمرکے افراد کے بجائے کم عمرافراد میں زیادہ پائی جاتی ہے۔
وہ عوامل جواس کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں یہ ہیں:

٭فیملی ہسٹری

اس کاسبب فیملی ہسٹری ہوسکتی ہے۔اگریہ مسئلہ خونی رشتوں کے ساتھ منسلک ہوتواس کاامکان زیادہ ہوتاہے۔

٭میجرڈپریشن/ بائی پولر

اگرآپ کوان میں سے کسی ایک خرابی کی شکایت ہے توموسم کے باعث ان علامات میں مزید خرابی پیداہوسکتی ہے۔

٭خط استواء سے دوررہائش

جولوگ خط استواء کے شمال یاجنوب سے دور رہتے ہیں۔ان میں یہ مسئلہ زیادہ عام ہے۔یہ مسئلہ موسم سرمامیں سورج کی روشنی کی کمی کی وجہ سے ہوتاہے۔


کیا ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے آپ کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں؟ جانئے اس کی وجوہات

پیچیدگیاں

اس قسم کے ڈپریشن کوسنجیدگی سے لیناچاہئے کیونکہ یہ عام ڈپریشن کے مقابلے میںزیادہ سنگین ہوسکتاہے۔اگراس کاباقاعدہ علاج نہ کیاجائے تویہ مندرجہ ذیل مسائل کاسبب بن سکتاہے:
٭سماجی روابط میں کمی
٭اسکول اورکام کے مسائل
٭بدمزاجی
٭دیگرذہنی امراض جیسے بے چینی یاکھانے کی خرابی کی شکایت
٭خودکشی کے خیالات
علاج کی مددسے اس کی پیچیدگیوں کوروکاجاسکتاہے۔جب اس مرض کی تشخیص ہوجائے توعلامات بڑھنے سے پہلے اس کاعلاج کیاجاسکتاہے۔

بچاؤ کی تدابیر

ہرقسم کے ڈپریشن سے بچنے اورموسم سرماسے لطف اندوزہونے کے لئے ان تدابیرپرعمل کریں:
٭ہرصبح کم ازکم بیس منٹ کی واک کریں۔اس سے وقت کے ساتھ آپ کے موڈ میں تبدیلی واقع ہوگی۔آپ کوئی جم بھی جوائن کرسکتے ہیں یاپھراپنی موٹربائیک کی سیرکریں سیڑھیاںچڑھیں اتریں یاپھرجومرضی ورزش منتخب کریں اورانجوائے کریں۔
٭نیند کاشیڈول تیارکریں ۔صبح جلدی اٹھیں ۔مجموعی صحت کی بحالی کے لئے کم از کم سات گھنٹے کی نیند لیں۔کوشش کریں کہ آپ کابیڈروم آرام دہ ،صاف ستھرا اورشورشرابے سے پاک ہو۔
٭موسم کے مطابق اپنی روزمرہ غذامیں تبدیلی لائیں۔قدرتی کوکوپاؤڈرکااستعمال کریں یہ دل کی صحت کے ساتھ موڈ کوبھی بہتربناتا ہے۔اسے دودھ کے ساتھ شامل کرکے پیاجاسکتاہے۔ اس سے بیک وقت پروٹین،کاربوہائیڈریٹ ا وروٹامن ڈی حاصل ہوتے ہیں۔جس سے سیروٹونن کی سطح میں اضافہ ہوتاہے اورآپ ریلیکس محسوس کرتے ہیں۔
٭ہفتے میں تین سے پانچ دفعہ اومیگاتھری سے بھرپورمچھلی جیسے سالمن اورٹوناوغیرہ کھائیں۔اس سے موڈ بہترہوگا۔اس کے علاوہ اناج،پھل ،سبزیاں اورانڈے کااستعمال ضرورکریں۔ یہ سب ہردن توانائی کی سطح کومستحکم رکھنے کے لئے ضروری ہے۔
٭طنزومزاح کواپنی زندگی میں شامل کریں۔ ماہرین کے مطابق ہنسنے سے دماغی عمل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔اس کام کے لئے آپ اپنے دوستوں کی مدداورکمپنی لے سکتے ہیں۔
٭اگرآپ کام کی وجہ سے سورج کی روشنی سے مستفید نہیں ہوپاتے تولائٹ تھراپی کاانتخاب کریں۔لائٹ تھراپی کی مددسے ہارمون منظم طریقے سے کام کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔اس سے آپ کوتوانائی محسوس ہوتی ہے اوربھرپورنیند آتی ہے۔
٭تفریح کاپروگرام بنائیں۔ضروری نہیں کہ آپ اس کے لئے بہت سے پیسے خرچ کریں ۔چاہیں توقریبی ریسٹورنٹ یاتفریحی مقام کاوزٹ کریں۔شام میں دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں۔
٭ذہنی دباؤ سے بچنے کے لئے کام کادباؤ نہ لیں۔ایسے کام کاحصہ بنیں جس سے آپ کی صحت متاثرنہ ہوتی ہو۔ایسے کاموں کووقت دیں جس سے آپ لطف اندوزہوتے ہیں۔
٭دن بھرگھرکی سرگرمیوں میںبھی حصہ لینے کی کوشش کریں۔ایک نفسیاتی نظریہ کے مطابق ہم سب کوجذباتی طورپرآگے بڑھنے کے لئے دیانتداری کی ضرورت ہوتی ہے۔مشکل کاموں کے ساتھ ساتھ چھوٹی چھوٹی چیزوںکوشامل کریں۔ جس سے آپ کوخوشی ملتی ہے جیسے تازہ پھول یاگرماگرم کافی۔
٭موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے گھرمیں پارٹی ارینج کریں۔ایسی تقریب کی منصوبہ بندی کریں جس میں ان لوگوں کومدعوکریں جن سے مل کرآپ خوشی محسوس کرتے ہیں۔ کشیدگی سے بچنے کے لئے دوستوں اوررشتہ داروں سے تعلقات ہموارکریں۔
٭ڈاکٹرسے ہچکچانے کے بجائے اپنا مسئلہ کھل کر بیان کریں۔دائمی درد،سردرد،نیندکی خرابی یہاں تک کے دل کے امراض بھی ڈپریشن یااس میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسی لئے ڈپریشن کی ان علامات سے بچنے کے لئے اپنے ڈاکٹرسے تفصیلی مشورہ کریں۔


 اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...