ہچکیوں کو روکنے کے لئے 6مفید ٹپس

3,385

آپ کے پردہ شکم کو لگنے والے جھٹکے نقصان دہ تو نہیں ہوتے مگر جب تک ہچکی کا کوئی علاج دریافت کرتے ہیں اس وقت تک حالت ضرور غیر ہوجاتی ہے۔ویسے کیا آپ اکثر ہچکیوں کا شکار ہوتے ہیں اور انہیں روکنے کے لیے پریشان ہوتے ہیں؟اگر ہاں تو درج ذیل دی گئی ٹرکس کو آزما کر دیکھیں۔

شہد کا استعمال

ایک چائے کا چمچ شہد گرم پانی میں ہلائیں اور نگل لیں۔ شہد بھی اعصاب کو پرسکون کرتی ہے اور اس طرح ہچکیاں رُک جاتی ہیں۔

چاکلیٹ پاؤڈر

کوکا یا اوولٹین کی ایک چمچ کے برابر مقدار کو پھانک لیں، اس کو نگلنا اتنا آسان نہیں ہوتا اور ہچکیاں رُک جاتی ہیں۔

مشہور زمانہ طریقہ

ایک چمچ چینی نگل لینا ہچکیوں کو روکنے کا مقبول طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے دانے پردہ شکم کو ہلکا سا چھیڑتے ہیں جس کے نتیجے میں اعصاب خود کوری سیٹ کرلیتے ہیں۔

کچھ کھٹا بھی چلے گا

سرکے کا ایک چمچ آزما کر دیکھیں، اس کا ترش ذائقہ جسم کے اندر جاکر ہچکیوں کو روک دے گا۔

ٹشوکا استعمال

پیپر ٹشو کی ایک تہہ گلاس کے ٹاپ پر بچھائیں اور پھر پانی کو ٹشو کے ذریعے پینے کی کوش کریں۔ اس سے پردہ شکم کو پانی کھینچنے میں جس مشکل کا سامنا ہوگا اس سے ہچکیاں کا باعث بننے والے مسلز کی حرکت بھی تھم جائے گی۔

کاغذ کا تھیلا

کسی چھوٹے کاغذی بیگ میں منہ ڈال کر آہستگی سے گہری سانس لیں ، اس سے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح بڑھتی ہے اور پردہ شکم کو گہرائی سے آکسیجن کھینچنا پڑتی ہے جس سے ہچکیاں رُکنے کا امکان ہوتا ہے۔

نوٹ: ۔ قارئین اس مضمون کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


اس بارے میں جانئے :گھر میں پیش آنے والے حادثات کے لئے فرسٹ ایڈ ٹپس


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...