10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے

3,013

1۔ وقت ضائع کرنا

ہر وقت بیٹھے رہنا، بے کار کی مبالغہ آرائی میں پڑنا اور زندگی میں بے مقصدیت کامیاب لوگوں کی عادتوں میں کبھی شمار نہیں ہوتیں۔ بے کار بیٹھے رہنے یا اپنی ناکامیابیوں کے بارے میں سوچتے رہنے سے صحت کے سنگین مسائل لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔زندگی کو معنی دینا ، کسی مقصد کی تلاش کرنا اور مصروف رہنا انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتا ہے ۔ ہر دن ان تین چیزوں کو تلاش کریں جن پر آپ احسان مند اورشکرگزار ہوں تاکہ اس کے ذریعے آپ اس خلیج سے باہر نکل سکیں۔

2۔ تبدیلی سے ڈرنا

اگر آپ فکرمند ہیں کہ تبدیلی آنے سے آپکے معاملات خراب ہوسکتے ہیں تو آپ دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے ۔ دنیا بدل رہی ہے اور آپکی کامیابی کاانحصار اس بات پر ہے کہ آپ بدلتی ہوئی دنیا کے ڈھنگ کس طرح اپناتے ہیں۔ تبدیلی ابتدامیں تو تکلیف اور تنگدستی سے دوچار کرسکتی ہے لیکن اس کے دیر پا نتائج مثبت ہی نکلتے ہیں ۔ہو سکتا ہے ایک نیاکام شروع کرنے یا ایک نا پائیدار رشتے کو ترک کردینے کے بعدآپ زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو ابھارسکیں ۔

3۔ ایسی چیزوں پر وقت ضائع کرنا جو اختیار میں نہیں

پریشانیوں کے بارے میں سوچنے اور ہر وقت شکایت کرتے رہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ بلکہ اس سے صرف آپکی توانائی ضائع ہوتی ہے ۔ تاہم اگر یہی قوت آپ ان چیزوں پر استعمال کریں جن پر آپ قابو پاسکتے ہیں تو زندگی زیادہ آسان ہو جائے گی۔

4۔ سب کو خوش رکھنے کی کوشش

اکثر لوگ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے یہ ہی سوچنے میں وقت نکال دیتے ہیں کہ کہیں کوئی ان سے ناراض نہ ہوجائے یا لوگ اس بارے میں کیا سوچیں گے ۔ دوسروں کی خوشی کا خیال رکھنا اچھی بات ہے لیکن ہر وقت سب کو خوش کرنا ممکن نہیں ۔ کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے سب سے ضروری اس کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں سوچنا چاہیے ۔

5۔رسک لینے سے ڈرنا

غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے کے لیے یا ناممکن کو ممکن بنا نے کے لیے خطرہ تو مول لینا ہی پڑتا ہے۔ ہر نئے راستے پر چلنے میں کچھ رسک تو ہوتا ہے ،لیکن بغیر چلے یہ کیسے پتا چلے گا کہ وہ راستہ سہی ہے یا غلط؟ اگر جوش اور ہمت کے ساتھ خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے تو کامیابی زیادہ دیر تک دور نہیں رہ سکتی ۔


اس بارے میں جانئے : ہرا دھنیا:سستی اور صحت بخش سبزی


6۔ ماضی میں جینا

ماضی کی غلطیوں اور تجربات سے سیکھنے سے آپکی ذہنی نشونما میں مدد ملتی ہے، البتہ ان غلطیوں کے بارے میں سوچ کر آگے کی طرف قدم ہی نہ بڑھانا حماقت ہے ۔ اگر ماضی میں آپ کے ساتھ کچھ برا ہوا اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب کچھ اچھا نہیں ہو سکتا ۔ زندگی کے مثبت پہلووں پر نظر رکھنا کامیاب لوگوں کی نشانی ہوتی ہے ۔

7۔ غلطیوں سے سبق نہ لینا

جس طرح ماضی کی غلطیوں کو سر پہ سوار کرلینا حماقت ہے اسی طرح ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہ سیکھنا بھی سمجھ داری کی بات نہیں ۔ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اپنی غلطیوں کو نظر انداز یا ان سے بھاگنے کے بجائے ان سے سیکھ کر مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے ۔

8۔ حسد کرنا

ساتھی کارکن کی ترقی،دوست کی تازہ ترین کامیابی کے بارے میں اور خاندان کے کسی فرد کو گاڑی خریدتا دیکھ کر آپ حسد کرنے لگتے ہیں۔ لیکن اس سے آج تک کسی کا فائدہ نہیں ہوا۔ بلکہ یہ الٹا آپ کی کامیابی کی راہ میں رکاٹ ہی بن جاتا ہے ۔دوسروں کی کامیابی پر دل سے خوش ہوں اورتعریف کرنے سے نہ گھبرائیں ۔ یاد رکھیں !ساتھ مل کر چلنے میں ہی حقیقی کامیابی ہے ۔ کبھی اپنی کامیابی کا موازنہ دوسروں کی کامیابی سے نہ کریں ۔

9۔ ناکامیابیوں سے بھاگنا

کچھ لوگ ہر قیمت پرناکامی سے بچنے کیلئے خود کو قابل ترین ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اسکی بالکل کوئی ضرورت نہیں ۔ زندگی میں کبھی نہ کبھی تو ناکامیابی کا مزہ چکھنا ہی پڑتا ہے ۔ اس سے آپ کو مزید جوش کے ساتھ آگے بڑھنے کی قوت ملتی ہے ۔ کامیاب لوگ ناکامیابی کا منہ دیکھ کر بیٹھ نہیں جاتے بلکہ اور لگن کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔

10۔فوری طور پر نتائج کی توقع

خوداعتمادی اچھی چیز ہے لیکن یہ ہی عادت اگر بڑھتی جائے تو غرور اور تکبر میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔ کسی بھی عمل کے فوری نتائج چاہنا بے وقوفی ہے ۔ ہر کامیابی وقت مانگتی ہے ۔ اگر آپ اپنی شادی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ نہ سوچیں کہ ایک دن میں ہی آپ کو نتیجہ مل جائے گا ۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ کیسا دوڑے نہ کہ کتنا تیز دوڑے۔اپنی قوت برداشت بڑھانے کی کوشش کریں ۔ مالی تنگی ہو کوئی بڑا صحت کا مسئلہ یا کوئی بھی بڑی سے بڑی پریشانی ، اس کا حل مستقل کوشش اور صبر سے ہی ممکن ہے ۔


 اس بارے میں جانئے : کافی بنانے کے منفردانداز


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...