haliya – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Tue, 08 Nov 2022 09:31:46 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png haliya – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 آج کا دن کیسا رہے گا؟15 ستمبر 2021 https://htv.com.pk/ur/horoscope/horoscope-15-09-2021 Wed, 15 Sep 2021 06:21:48 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=36417

حمل (21مارچ تا 21اپریل) گزشتہ روزآپ کی کسی سے اچھی خاصی تکرار ہوئی ۔ معاملات کافی حد تک قابو میں ہیں لیکن ایک بات ایسی ہے جو ابھی تک آپ کو پریشان کر رہی ہے ۔ آپ کواس معاملے میں درگزر سے کام لینا ہوگا ۔ ثور(22اپریل تا20مئی) آج آپ کو ایک بیش قیمتی معلومات […]

The post آج کا دن کیسا رہے گا؟15 ستمبر 2021 appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

گزشتہ روزآپ کی کسی سے اچھی خاصی تکرار ہوئی ۔ معاملات کافی حد تک قابو میں ہیں لیکن ایک بات ایسی ہے جو ابھی تک آپ کو پریشان کر رہی ہے ۔ آپ کواس معاملے میں درگزر سے کام لینا ہوگا ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج آپ کو ایک بیش قیمتی معلومات کا خزانہ ملے گا۔ اس سے آپ ایسے لوگوں کو متاثر کر پائیں گے جو آپ کو کریئر کو آگے بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں ۔ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

یوں تو آپ معاملات کو بہت سمجھداری سے حل کرنا جانتے ہیں لیکن یہ وقت حل نکالنے کے لئے مناسب نہیں ۔ ابھی صرف باتوں کو اچھی طرح سمجھ لیں ۔ حکمت عملی کے لئے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

گزشتہ چند دنوں سے آپ اتنے مصروف تھے کہ باقی لوگوں کو اپنا پلان بتانے کا آپ کو موقع ہی نہیں ملا۔ اسی وجہ سے کچھ لوگ آپ سے ناراض ہیں۔ تھوڑی کوشش کریں تو اچھے تنائج برآمد ہونگے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ا یک تقریب میں آپ کی چند زبردست مقناطیسی شخصیت کے مالک افراد سے ملاقات ہوگی ۔ ان لوگوں سے آپ کی دلچسپ موضوعات پر بات ہوگی۔اور ایک اچھی دوستی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کو اپنی چند عادتوں کو تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ اب ان کی وجہ سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس میں کچھ دشواری تو پیش آئے گی لیکن آگے چل کر اس تبدیلی کے مثبت نتائج آپ کے سامنے آنے لگیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

سما جی طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اچھی بات ہے لیکن کبھی کبھی ایسے لوگوں سے واسطہ پڑ جاتا ہے جو آپ کی بات سننے کے بجائے اپنی سوچ آپ پر مسلط کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں ۔ آپ کا پالا بھی ایسے ہی لوگوں سے پڑ گیا ہے۔ انہیں خود پر حاوی نہ ہونے دیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج اپنے گھر کے حوالے سے آپ کو خوشخبری ملے گی۔ اس خبر کا آپ کو کافی عرصے سے انتظار تھا ۔ دوسروں کو بھی اس خوشی میں شامل کریں ۔ حقیقی خوشی وہ ہی ہوتی ہے جو سب کے ساتھ بانٹی جائے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

اگر آپ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں یا کوئی نیا ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو آج اس کا آغاز کرنے کا اچھا دن ہے ۔ آپ کو اس عمل میں ضرور کامیابی حاصل ہوگی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

اب تک کی بات چیت سے آپ کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ لوگ آپ کی بات سمجھ چکے ہیں اور اس معاملے میں آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔ البتہ کچھ رکاوٹیں ہیں جو ابھی راستے کہ سامنے  کھڑی ہیں ۔ جس کی وجہ سے کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آج آپ کے ذہن میں کئی عجیب و غریب سے خیالات آئیں گے جن کے بارے میں سوچ کر آپ تھوڑا گھبرا بھی جائیں گے ۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں آ ج آپ کا ذہن بہت تیز کام کر رہا ہے ۔ اس وقت کا مثبت استعمال کریں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کچھ معاملات ایسے ہیں جن کو آ پ کافی عرصے سے سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سلجھا نہیں پارہے ۔ ستاروں کی گردش ان دنوں آپ کے حق میں ہے ۔ لہٰذا آپ کو جلد ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا؟15 ستمبر 2021 appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کیاشوگرکے مریض گڑ کھا سکتے ہیں؟ https://htv.com.pk/ur/health/jaggery-for-diabetes-patient Thu, 08 Aug 2019 06:44:19 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33954

ذیابیطس کے شکار افراد میں اکثر اوقات کچھ میٹھا کھانے کی شدید خواہش پیدا ہوتی ہے اور اس کی شدت کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔تاہم اس کے شکار افراد کے لیے چینی زہر تصور کی جاسکتی ہے لیکن اس کے متبادل کے طور پر گڑ کو بھی ایک اچھا آپشن سمجھا جاتا ہے۔یقیناً گڑ صحت […]

The post کیاشوگرکے مریض گڑ کھا سکتے ہیں؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

ذیابیطس کے شکار افراد میں اکثر اوقات کچھ میٹھا کھانے کی شدید خواہش پیدا ہوتی ہے اور اس کی شدت کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔تاہم اس کے شکار افراد کے لیے چینی زہر تصور کی جاسکتی ہے لیکن اس کے متبادل کے طور پر گڑ کو بھی ایک اچھا آپشن سمجھا جاتا ہے۔یقیناً گڑ صحت کو متعدد فوائد پہنچاتا ہے مگر کیا یہ واقعی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے صحت بخش انتخاب ہے؟

کیا یہ چینی کے مقابلے میں فائدہ مند ہے؟

گڑ مٹھاس کی ایک روایتی قسم ہے جو کہ گنے کے رس کو ابال کر تیار کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹھوس حالت میں یہ چینی کے مقابلے میں کم ریفائن ہوتا ہے جبکہ اس میں پوٹاشیم، آئرن اور کیلشیئم سمیت متعدد اہم اجزاءبھی موجود ہوتے ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد گڑ کھا سکتے ہیں۔ اس کا بھورا رنگ ہوسکتا ہے کہ صحت بخش لگتا ہے مگر ذیابیطس کے مریضوں کے لیےاچھی چوائس نہیں۔


 مزید جانئے : ذیابیطس کے مریض یہ 6کام نہ کریں


اس میں شوگر موجود ہوتی ہے

جی ہاں واقعی اس میں بہت زیادہ مٹھاس ہوتی ہے، گڑ یقیناً غذائیت سے بھرپور میٹھی سوغات ہے مگر اس میٹھے متبادل کے اندر 65 سے 85 فیصد تک سکروز ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موزوں نہیں۔

بلڈ شوگر لیول بڑھانے کا باعث

گڑ کھانے سے جسم کے اندر گلوکوز کی سطح پر ویسے ہی اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے چینی کھانے سے۔ بیشتر افراد کا خیال ہے کہ چینی کو گڑ سے بدل دینے سے انہیں بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے مگر ایسا  نہیں ہوتا ۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ قارئین اس مضمون کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


وہ غذائیں جو بی وٹامنز کے لیے حصول میں مدد گار ہیں


The post کیاشوگرکے مریض گڑ کھا سکتے ہیں؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ https://htv.com.pk/ur/weight-loss/belly-fat-ka-barhna-vitamin-d-ki-deficiency Tue, 11 Sep 2018 10:36:51 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=30070

ہم میں سے جوکوئی بھی اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتاہے وہ اس بات سے ضرور اتفاق کرے گاکہ پیٹ کی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ جسم کے کسی بھی دوسرے حصے کے مقابلے میں پیٹ کی چربی ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔سخت ڈائٹ اورایب کرنچزکے باوجود […]

The post وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

ہم میں سے جوکوئی بھی اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتاہے وہ اس بات سے ضرور اتفاق کرے گاکہ پیٹ کی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ جسم کے کسی بھی دوسرے حصے کے مقابلے میں پیٹ کی چربی ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔سخت ڈائٹ اورایب کرنچزکے باوجود بھی کچھ لوگ مکمل طورپرپیٹ کی چربی سے نجات حاصل نہیں کرپاتے۔
لوگوں کے لئے یہ انتہائی مایوس کن ہوسکتا ہے۔ خواتین کے اکثردیدہ زیب ملبوسات جیسے مغربی کروپ ٹاپس،مشرقی ساڑھی وغیرہ کوزیب تن کرنے کے لئے فلیٹ ٹمی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس سے متعلق ایک اورسنجیدہ مسئلہ یہ ہے کہ پیٹ کی چربی ٹائپ ٹوذیابیطس اوردل کے امراض کاسبب بن سکتی ہے۔ یہ نقصان دہ نتائج کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی انتہائی تشویشناک بات ہے

پیٹ کی چربی ختم کرنے میں کیارکاوٹ آتی ہے؟

تحقیقی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جب جسم کشیدگی کے زیر اثرہوتا ہے تویہ ہارمون ریلیز رکت اہے جوپیٹ کے اردگرد چربی جمع کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔ یہ پیٹ پرچربی جمع ہونے کی ابتدائی وجہ ہوسکتی ہے لیکن یہ ایک علیحدٰہ نظریہ ہے۔جووضاحت کرتاہے کہ ورزش کے باوجود پیٹ کی چربی ہاتھ پیروں کے فیٹ کے مقابلے میں جلد ختم کیوں نہیں ہوتی۔

یہ اصول مقررہ ہدف پرموجود خون کی وریدوں کی تعداد پرمبنی ہے۔ ہاتھ پیروں پرخون کی وریدیں زیادہ ہوتی ہیں جوچربی کے خاتمے کوآسان بنادیتی ہیں جبکہ پیٹ کے ٹشوز میں وریدوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پیٹ کی چربی کا خاتمہ مشکل عمل بن جاتا ہے

مزید جانئے :وٹامنزمیں چھپے صحت کے راز!

لیکن کیا اب بھی ہم کچھ بھول رہے ہیں؟

موٹاپا پہلی دنیا کے ممالک کا ایک نیا مقامی مرض ہے۔اس دوہری مشکل سے نجات ، اس کی ممکنہ وجوہات اور حل کے لئے بہت سی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پچھلے مطالعے میں موٹاپے اوروٹامن ڈی کی کمی کے دوران ایک تعلق بیان کیاگیاتھا لیکن حال ہی میں یورپین سوسائٹی آف اینڈوکرینولوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ نئے مطالعے میں اس تعلق کی مزید وضاحت بیان کی گئی اورثابت کیاگیاکہ پیٹ کی چربی کابراہ راست تعلق وٹامن ڈی کی کمی سے ہوتا ہے۔
اس مطالعے سے مصنفین نے یہ نتیجہ اخذ کیاہے کہ مرد اورعورت دونوں میں پیٹ کی چربی سے وٹامن ڈی کی کمی کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اگرچہ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی ہی پیٹ کی چربی کاسبب بنتی ہے یا اس کی کوئی دوسری وجہ ہے۔

belly-fat-ka-barhna-vitamin-D-ki-deficiencyمزید جانئے :وٹامنز اور منرلز کی زیادتی کے نقصانات
وٹامن ڈی کی کمی امریکہ کی 40% سے زائدآبادی کاعام مسئلہ ہے۔ اس کمی کاایک عام سبب ڈیری مصنوعات کاکم استعمال اورسورج کی روشنی سے براہ راست تعلق کی کمی ہے۔یہ کمی صحت سے متعلق بہت سے مسائل کاسبب بن سکتی ہے جیسے ہڈی میں درد ،سانس کی نالی کے انفیکشن،آٹوامیون امراض اوراب اس میں پیٹ کے اطراف جمع ہونے والی چربی بھی شامل ہے۔
اس سلسلے میں وٹامن کی کمی کے بارے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس کاحل انتہائی آسان اورسستاہے۔دوطرح کے وٹامن ڈی سپلیمنٹ ہرجگہ بآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ ان کے منفی اثرات نہایت کم ہوتے ہیں جواسے استعمال کے لئے محفوظ اورموثربناتے ہیں۔اس کی تجویز کردہ خوراک پرابھی تک تفصیلات کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیںکہ کتنی مقدارمیں اورکس وقت وٹامن ڈی سپلیمنٹ کااستعمال کیاجاسکتاہے۔لیکن یہ بات واضح ہے کہ وٹامن ڈی کی نارمل سطح چربی کے خاتمہ خاص طورپرپیٹ کی چربی کے خاتمہ میں مثبت کردارادارکرسکتی ہے۔

 مزیدجانئے : وٹامن ڈی تھری دل کے مریضوں کے لیے مفید
اس تحقیق میں ڈچ سائنسدانوں کے ایک گروہ نے ان لوگوں کوجن کی پیٹ کی چربی کوشش کے باوجودبھی اگر نہ جاتی ہوتومشورہ دیاہے کہ وہ ایک سادہ سے خون ٹیسٹ کے ذریعے وٹامن ڈی کی سطح چیک کروائیں۔بہت سے لوگ جن میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ان میں کوئی کلینیکل علامات ظاہرنہیں ہوتی جس کی وجہ سے تشخیص نہیں ہوپاتی۔نتیجتاًان میںاس کی سطح خطرناک حد تک کم ہوجاتی ہے۔
ماضی میں لوگوں کی ناراضگی کوکم کرنے کی کوشش میں پیٹ کی چربی کو”لوہینڈلز “یا”مشروم ٹاپ” کانام دیاجاتاتھا اوراب ہمارے پاس چربی کی ان تہوں کی قدردانی ایک اوروجہ ہے کہ یہ جمع ہونے والافیٹ وٹامن کی کمی کی طرف براہ راست ہماری توجہ مبذول کرواسکتاہے۔ ابتدائی مراحل میں اس کمی کی تشخیص ہمیںاس سے پہنچنے والے بہت سے سنگین منفی اثرات سے بچاسکتی ہے۔ ساتھ ہی طاقتور،دلکش اورسرخ وسفید رہنے میں ہماری مددکرسکتی ہے۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں  پڑھنے کے لئے کلک کریں 


The post وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے سیکس سے متعلق ضروری معلومات https://htv.com.pk/ur/relationships/sex-education Wed, 11 Jul 2018 13:05:11 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28998 Sex Education

سیکس کا موضوع پاکستان کے سب سے ممنوعہ موضوعات میں سے ایک ہے۔جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پرغلط معلومات ،خرافات اورفرضی داستانیں عام ہوجاتی ہیں۔ان تمام حقائق کے پیش نظریہی تصورکیاجاتاہے کہ نئے شادی شدہ جوڑے شادی کی رات ہی جسمانی تعلقات استوارکرتے ہیں اوراپنی جنسی خواہشات پوری کرتے ہیں۔ جی ہاں دلہن کوتھوڑی […]

The post نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے سیکس سے متعلق ضروری معلومات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Sex Education

سیکس کا موضوع پاکستان کے سب سے ممنوعہ موضوعات میں سے ایک ہے۔جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پرغلط معلومات ،خرافات اورفرضی داستانیں عام ہوجاتی ہیں۔ان تمام حقائق کے پیش نظریہی تصورکیاجاتاہے کہ نئے شادی شدہ جوڑے شادی کی رات ہی جسمانی تعلقات استوارکرتے ہیں اوراپنی جنسی خواہشات پوری کرتے ہیں۔
جی ہاں دلہن کوتھوڑی بہت معلومات فراہم کی جاتی ہے جیسے خالہ ،پھپھو،چاچی اورخاندان کے قریبی کزنز کی طرف سے نئی بھولی بھالی دلہن کی رہنمائی کی جاتی ہے کہ اسے شادی کی رات کس طرح سے برتاؤ کرناہے۔آگے کیاہوتاہے اس کی شدید تکلیف دہ ، آنسوؤں اورآہوں بھری ایک پوری لمبی داستان ہے۔
دوسری طرف مرد ہیں جن کی اپنی ہی ایک کہانی ہے۔وہ ہرچیز خود جاننے کی کوشش کرتے ہیں(خداجانتاہے کس طرح) یاتوفلموں اوریاپھرانٹرنیٹ کے ذریعے سے معلمومات حاصل کرتے ہیں۔
ہمارے ہاں شادی شدہ جوڑے کو شادی کے موقع پرمعنی خیز نظروں اورتبصروں کاسامنارہتاہے۔ہوتاکچھ نہیں ہے لیکن یہ باتیں انھیں پریشان کردیتی ہیں۔اسی وجہ سے پہلی دفعہ سیکس گائیڈ بنائی گئی ہے تاکہ نوجوان لڑکے اورلڑکیاں(جب شادی کے بعد پہلی دفعہ ان پریہ باتیں ظاہرہوں)تووہ اس رشتے کاآغاز صحیح معلومات سے کریںاورحلال طریقے سے جنسی تعلق قائم کریںتاکہ صحیح طریقے سے اس رشتے سے لطف اندوز ہوسکیں۔
ذیل میں وہ تمام چیزیں بیان کی جارہی ہیںجوآپ کوپہلی بارجنسی تعلقا ت استوارکرنے کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ضروری نہیں کہ یہ سب آپ پہلی رات ہی کریں

ہمارے ہاں اس حقیقت کے بارے میں بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ اگریہ سب پہلی رات نہ کیاجائے تونکاح حلال نہیں ہوتا۔اگرآپ مطمئن اور آرام دہ محسوس نہیں کرتے توآپ انتظارکرسکتے ہیںپہلے اپنے شریک حیات کوجاننے کی کوشش کریں۔ زیادہ ترلوگ جوآہستہ آہستہ بے تکلفی اختیارکرتے ہیں وہ بہتر طورپراپنی زندگی شروع کرتے ہیں ۔اپنے شریک حیات سے بات کریں کہ آپ کیا اورکس طرح کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیں بات چیت ہررشتے کی مضبوطی کی اہم چابی ہے خاص کراگرمباشرت کے مسئلے پرہوتو۔ایک دوسرے کو اپنے خوف کے بارے میں آگاہ کریں اورسیکس کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات حاصل کریں تاکہ آپ دونوں جان سکیں کہ آگے کیاہوگا۔

اپنے شریک حیات سے بات کریں کہ آپ کیا اورکس طرح کرنا چاہتے ہیں

خون آنا لڑکی کے کنواری ہونے کی نشانی نہیں ہے

یہ ہماری عام روایات میں سے ایک ہے۔اس بات پریقین کرنا ناممکن ہے کہ پاکستان میں کنوارے پن کااندازہ کس طرح لگایا جاتا ہے۔ ان سب اندازوں کی کیاضرورت ہے یہ بات میری دسترس سے باہرہے۔موجودہ دورمیں خواتین کاطرز زندگی (Vitality) کیساہے یہ سب ہی جانتے ہیں۔ ماہانہ سائیکل کے ساتھ ساتھ ان کی غذاکیسی ہوتی ہے یہ بہت اہم ہے۔عام طورپرصرف مٹھی بھرخواتین ہونگی جنھیں پہلی بارمباشرت کے وقت خون آیا ہوگا۔

خون نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ کنوارے پن کا پردہ یا جھلی غالباً پہلے سے ٹوٹ چکی ہوتی ہے ۔ شایدجب آپ بچپن میںموٹرسائیکل پرسوارہوئی ہونگی،اسکول میں فٹ بال کھیلنے یا سمندرمیں سوئمنگ کے دوران ایسا ہوسکتا ہے ۔اسی لئے مطمئن ہوجائیں اس کے 80% امکانات موجود ہیںکہ شادی کی پہلی رات آپ کو بلیڈنگ نہیں ہوگی یا پھرصرف خون کے چند قطرے بھی آسکتے ہیں۔شادی کی رات اپنے شوہریابیوی کوپہلے سے اس بات سے آگاہ کریں تاکہ وہ ایسی کوئی امیدہی نہ رکھیں۔

اس کے 80% امکانات موجود ہیںکہ شادی کی پہلی رات آپ کو بلیڈنگ نہیں ہوگی یا پھرصرف خون کے چند قطرے بھی آسکتے ہیں

مباشرت کے لئے فارپلے سے مدد ملتی ہے

سب سے زیادہ شادی شدہ جوڑوں کے لئے فارپلے فلموں سے سیکھی گئی ایک بنیادی چیزہے۔ اب آپ شادی شدہ ہیں اسی لئے اب آپ کواپنی سوچ کوتھوڑاوسیع کرنے کی ضرورت ہے۔فارپلے خواتین میں جوش کی بڑی وجہ ہے۔اگرآپ اس میں توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں تولڑکی جنسی زندگی سے لطف اندوزنہیں ہوپاتی ۔فارپلے میں بوسہ لینے ،چھونے کی حساسیت،گلے لگاناشامل ہے ۔ ہوسکتاہے پہلی دفعہ آپ کے شریک حیات کویہ سب کچھ عجیب سامحسوس ہو لیکن آہستہ آہستہ آپ اورآپ کے شریک حیات میں آرام دہ اورپرسکون جنسی تعلقات استوارہوجائیں گے۔اسی لئے فارپلے کی مدد سے اپنے پیارکے رشتے کومزید مضبوط بنائیں۔

لیوبریکینٹ (تیل) وغیرہ کا استعمال کارآمد ہے

sex education - olive oil
pexels.com

اس کا استعمال ضروری ہے خاص طورپراگرپہلی دفعہ ہو۔ لیوب کی مدد سے رسائی آسان ہوجاتی ہے۔اس کی مدد سے اندراج اوردخول میں رکاوٹ اورتکلیف کم ہوجاتی ہے۔ اکثرشادی شدہ جوڑوں کواس کی تاکید کی جاتی ہے۔ لیوب کی طاقت اورتاثیرجوش میں مدد کرتی ہے۔

اس بات کا یقین رکھیں کہ آپ جوبھی استعمال کریں وہ کیمیکل پرمشتمل نہ ہوکیونکہ آپ سیکس کے بعد ایسٹ اوریورین انفیکشن کاشکار نہیں ہونا چاہیں گے۔ ناریل کا تیل یازیتون کا تیل عام اشتہاری تیل کے مقابلے میں بہترین متبادل کے طورپراستعمال کئے جاسکتے ہیں۔اسی لئے آپ ان دونوں میں سے کوئی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

درد ہوتا ہے لیکن اس سے آپ کوکوئی نقصان نہیں ہوگا

اس بات سے انکارنہیں کیا جاسکتا کہ یہ خواتین کے لئے دردناک ثابت ہوتا ہے۔ درد اس وجہ سے ہوتاہے کیونکہ فرج تک رسائی اس سے پہلے نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ٹیوب تنگ ہوتی ہے۔پہلی بارتکلیف ہوگی لیکن یہ درد مزید شدید نہیں ہوگا۔

اگریہ درد برقرار رہے تواپنے تجربہ کار دوست سے مشورہ کریں۔ کیونکہ یقینی طور پرآپ کچھ غلط کررہے ہونگے۔ اگرایک باراندرونی جھلی ٹوٹ جائے توچند دن تک بے چینی رہتی ہے۔جب آپ لیوب کی مدد سے مزید سیکس کریں گے توجنسی عمل بہترہوتا جائے گا۔

اگرایک باراندرونی جھلی ٹوٹ جائے توچند دن تک بے چینی رہتی ہے۔جب آپ لیوب کی مدد سے مزید سیکس کریں گے توجنسی عمل بہترہوتا جائے گا۔

اس کا تعلق دماغ اورموڈ سے ہے

کسی بھی کام سے پہلے کچھ نہیں کہاجاسکتاہے۔ سیکس کا تعلق نہ صرف جسم سے بلکہ بنیادی طورپردماغ سے ہوتا ہے۔خاص طورپرعورتوں کیلئے یہ بات سچ ہے۔وہ اکثرکہتی ہیں کہ جب وہ بہترمحسوس کرتی ہیں توانھیں سیکس کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔ بہتر موڈ کے ساتھ آپ دونوں زیادہ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ آپ اپنے خاوند کے ساتھ اس عمل میں شامل ہوں،موڈ بنائیں، کمرے میں دھیمی لائٹس رکھیں،اچھے نائٹ ڈریس لیں۔خود شاورلیں اورپرفیوم لگائیں اوراپنے خاوند سے بھی یہ سب کرنے کوکہیں۔
آپس میں ایک دوسرے سے بات کریں کہ بہترجنسی تعلق کس طرح قائم کیا جاسکتا ہے جس سے آپ سکون اورخوشی حاصل کرسکیں۔اس بات کوذہن میں رکھیں کہ کچھ چیزوں کووقت کے ساتھ بہتربنایاجاسکتاہے۔اسی لئے آپ کوانتظارکرنا ہوگا اوراپنی کوشش کو جاری رکھنا ہوگا۔
مرد یاعورت ایک دوسرے سے غیرحقیقی توقعات نہ رکھیں۔ دونوں کے لئے یہ پہلا تجربہ ہوتا ہے اسی لئے صبر رکھیں۔

یاد رکھیں حقیقی زندگی فلموں اورکتابوں سے مختلف ہوتی ہے۔ جب آپ سیکس کو وقت دیں گے تواس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔اپنے شریک حیات سے بات کریں اورنئی چیزیں آزمائیں۔

The post نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے سیکس سے متعلق ضروری معلومات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
اپنی زندگی میں چار تبدیلیاں لائیں ،پیٹ کی چربی گھٹائیں ! https://htv.com.pk/ur/weight-loss/to-loose-belly-fat Fri, 06 Jul 2018 12:43:10 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28902

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو اپنی زندگی میں جس بد ترین چیز کا سامنا کر نا پڑتا ہے وہ آپ کا ڈھلکا ہوا پیٹ ہے۔یہ نہ صرف برُا دِکھتا ہے بلکہ یہ حقیقتاً آپ کے جسم کاسب سے مشکل حصہ ہے جہاں سے چربی کو ختم کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے […]

The post اپنی زندگی میں چار تبدیلیاں لائیں ،پیٹ کی چربی گھٹائیں ! appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو اپنی زندگی میں جس بد ترین چیز کا سامنا کر نا پڑتا ہے وہ آپ کا ڈھلکا ہوا پیٹ ہے۔یہ نہ صرف برُا دِکھتا ہے بلکہ یہ حقیقتاً آپ کے جسم کاسب سے مشکل حصہ ہے جہاں سے چربی کو ختم کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے ،اور بد قسمتی سے یہ زیادہ تر لوگوں کا مسئلہ ہے۔تو سوال یہ ہے کہ اس ڈھلکے ہو ئے پیٹ یا پیٹ کی چربی کو ختم کیسے کیا جائے؟اس کو ختم کرنا اتنا مشکل کام نہیں ہے جتنا ہم نے اس کو سمجھ لیا ہے۔اگر آپ تھوڑی سی قربانی دے سکیں کہ جو آپ کاربوہائیڈریٹ لے رہے ہیں اور کھاتے کھاتے ،لیٹے لیٹے ٹی وی دیکھتے جاتے ہیں اس میں کچھ کمی لاسکیں تو اس میں بہتری آ سکتی ہے
تو پھر ہم ایسا کیا کریں کہ جو ہمیں مشکل میں بھی نہ ڈالے اور ہم تھوڑے سی تبدیلی اپنی زندگیوں میں لا کر زیادہ مثبت نتائج حاصل کر سکیں ۔یہاں ہم آپ کو وہ آسان طریقے بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں اور اسمارٹ نظر آ سکتے ہیں ۔

 

٭فائبر(ریشہ) ضروری ہے:۔

، یہ بات ہمیشہ ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ ’’ناشتہ‘‘ دن بھر کا سب سے اہم ’’کھانا ‘‘ یا ’’خوراک‘‘ ہے۔ یہ آپ کو دن بھر کے لئے نہ صرف توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ آپ کی توجہ آپ کے کام پر مرکوز رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، ناشتہ صحت مند جسم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور وزن کو کنٹرول میں رکھتا ہے، جو افرادصبح کا ناشتہ چھوڑ دینے کے عادی ہوتے ہیں وہ جب بھوک کے ایک لمبے دورانیے سے گزر کر لنچ کرتے ہیں تب وہ صحیح طرح سے لنچ نہیں کرپاتے بے تحاشہ بھوک انہیں بہت کچھ کھانے کی طرف راغب کرتی ہے اور یہ ہی چیز ان کے جسم میں چکنائی اور شوگر میں اضافہ کا سبب بن جاتی ہے، نتیجہ میں وزن بھی بڑھنے لگتا ہے جو افراد صبح کا ناشتہ چھوڑتے ہیں تو وہ ناشتہ کے ذریعے حاصل ہونے والی روزمرّہ کی ضرورت کے مطابق وٹامنز اور منرلز سے بھی محروم ہوجاتے ہیں جو انہیں صرف ایک سادہ ناشتہ ہی سے حاصل ہوسکتے ہیں۔
ایک صحت مند اور متوازن ناشتہ کے لئے کن اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭ڈبل روٹی اور گندم سے بنی ہوئی کوئی بھی چیز (سیریل، ٹوسٹ، ہلکا سا کیک)
٭دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء، (کم چکنائی والی دہی اور دودھ)
٭پھل اور سبزیوں میں کسی ایک کا انتخاب مثلاً (کیلا، سیب یا گاجر)
٭کافی کے بجائے ایک گلاس اورنج جوس یا دودھ کا گلاس۔
یا د رکھیں اپنے کھانے میں ریشے دار اشیاء کا استعمال کریں تاکہ ہاضمے کا عمل بہتر ہو سکے۔

 

٭بادام کے فوائد:۔

Lose belly fat

جی ہاں !جب آپ کی اماں آپ کو امتحان کے دنوں میں سات بادام کھلا رہی ہو تی ہیں کہ آپ کا دماغ تیز ہو تو یہ واقعی نہ صرف آپ کے دماغ کو تیز کرتا ہے بلکہ یہ ریشے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔جو لوگ روزانہ بادام کھانے کے عادی ہیں وہ عام طور پر دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ تیزی سے اپنے پیٹ کی چربی گھٹانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

٭بھرپور ورزش:۔

Lose belly fat

روزانہ مشکل ایکسر سائزکرنا آپ کے لئے خاصا نا ممکن کام ہے؟اسی لئے اپنی یہ تربیت ہفتے میں تین دن سے شروع کریں ۔چربی گھٹانے کے لئے وزن اٹھانا(ویٹ لفٹنگ)اچھا رہتا ہے ۔ خاص طور پر درمیانے ٹائر۔یہ آپ کے میٹابولک سسٹم کو تحریک دیتے ہیں اور اس سے مسلز بننے میں بھی مدد ملتی ہے۔یہ آپ کے سکس پیکس بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو تے ہیں ۔
با قی دنوں میں آپ اپنے لئے ایسی ایکسر سائز چنیں جس میں آپ کو مزا آئے۔جس کو آپ خوشی خوشی کر سکیں ۔یہ چہل قدمی بھی ہو سکتی ہے اور تیراکی بھی ۔یا یوگا اور ایروبک میں سے بھی کچھ ایسا ہو سکتا ہے جس میں آپ مزا لے سکیں ۔اس سے آپ بور بھی نہیں ہوں گی اور آپ کا وزن بھی کنٹرول میں رہے گا۔لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو بھی کریں وہ روزانہ کی بنیاد پر کریں۔

٭پانی کا استعمال بڑھائیں:۔

Lose belly fat

جی ہاں ! یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی روزمرہ کی روٹین میں پانی کا استعمال بڑھادیں ۔یہ آپ کے پیٹ کو کم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ پا نی زیادہ پئیں ،تاکہ پیشاب کے ذریعے زہریلے مادوں کا اخراج زیادہ سے زیادہ ہو۔روزانہ ۸ سے ۱۰ گلاس پانی کا استعمال ضروری ہے۔یہ آپ کے میٹا بولزم کو بھی متحرک کرتا ہے۔اس کے ساتھ اگر آپ ناشتے سے پہلے دو گلاس پانی ،دوپہر کو کھانے سے پہلے دو گلاس پانی ،شام میں اسنیکس سے پہلے دو گلاس اور رات کے کھانے سے پہلے دو گلاس لے لیں تو آپ سے کھانا بھی کم کھایا جائے گا اور آپ کا اندرونی سسٹم بھی متحرک رہے گا۔
یہ وہ آسان اور سادہ طریقہ کار ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے ڈھلکے ہوئے پیٹ کو دوبارہ ری شیپ کر سکتی ہیں ۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں

تحریر : سحرش قاضی

ترجمہ :افشاں مراد


The post اپنی زندگی میں چار تبدیلیاں لائیں ،پیٹ کی چربی گھٹائیں ! appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>