نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے سیکس سے متعلق ضروری معلومات

126,925

سیکس کا موضوع پاکستان کے سب سے ممنوعہ موضوعات میں سے ایک ہے۔جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پرغلط معلومات ،خرافات اورفرضی داستانیں عام ہوجاتی ہیں۔ان تمام حقائق کے پیش نظریہی تصورکیاجاتاہے کہ نئے شادی شدہ جوڑے شادی کی رات ہی جسمانی تعلقات استوارکرتے ہیں اوراپنی جنسی خواہشات پوری کرتے ہیں۔
جی ہاں دلہن کوتھوڑی بہت معلومات فراہم کی جاتی ہے جیسے خالہ ،پھپھو،چاچی اورخاندان کے قریبی کزنز کی طرف سے نئی بھولی بھالی دلہن کی رہنمائی کی جاتی ہے کہ اسے شادی کی رات کس طرح سے برتاؤ کرناہے۔آگے کیاہوتاہے اس کی شدید تکلیف دہ ، آنسوؤں اورآہوں بھری ایک پوری لمبی داستان ہے۔
دوسری طرف مرد ہیں جن کی اپنی ہی ایک کہانی ہے۔وہ ہرچیز خود جاننے کی کوشش کرتے ہیں(خداجانتاہے کس طرح) یاتوفلموں اوریاپھرانٹرنیٹ کے ذریعے سے معلمومات حاصل کرتے ہیں۔
ہمارے ہاں شادی شدہ جوڑے کو شادی کے موقع پرمعنی خیز نظروں اورتبصروں کاسامنارہتاہے۔ہوتاکچھ نہیں ہے لیکن یہ باتیں انھیں پریشان کردیتی ہیں۔اسی وجہ سے پہلی دفعہ سیکس گائیڈ بنائی گئی ہے تاکہ نوجوان لڑکے اورلڑکیاں(جب شادی کے بعد پہلی دفعہ ان پریہ باتیں ظاہرہوں)تووہ اس رشتے کاآغاز صحیح معلومات سے کریںاورحلال طریقے سے جنسی تعلق قائم کریںتاکہ صحیح طریقے سے اس رشتے سے لطف اندوز ہوسکیں۔
ذیل میں وہ تمام چیزیں بیان کی جارہی ہیںجوآپ کوپہلی بارجنسی تعلقا ت استوارکرنے کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ضروری نہیں کہ یہ سب آپ پہلی رات ہی کریں

ہمارے ہاں اس حقیقت کے بارے میں بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ اگریہ سب پہلی رات نہ کیاجائے تونکاح حلال نہیں ہوتا۔اگرآپ مطمئن اور آرام دہ محسوس نہیں کرتے توآپ انتظارکرسکتے ہیںپہلے اپنے شریک حیات کوجاننے کی کوشش کریں۔ زیادہ ترلوگ جوآہستہ آہستہ بے تکلفی اختیارکرتے ہیں وہ بہتر طورپراپنی زندگی شروع کرتے ہیں ۔اپنے شریک حیات سے بات کریں کہ آپ کیا اورکس طرح کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیں بات چیت ہررشتے کی مضبوطی کی اہم چابی ہے خاص کراگرمباشرت کے مسئلے پرہوتو۔ایک دوسرے کو اپنے خوف کے بارے میں آگاہ کریں اورسیکس کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات حاصل کریں تاکہ آپ دونوں جان سکیں کہ آگے کیاہوگا۔

اپنے شریک حیات سے بات کریں کہ آپ کیا اورکس طرح کرنا چاہتے ہیں

خون آنا لڑکی کے کنواری ہونے کی نشانی نہیں ہے

یہ ہماری عام روایات میں سے ایک ہے۔اس بات پریقین کرنا ناممکن ہے کہ پاکستان میں کنوارے پن کااندازہ کس طرح لگایا جاتا ہے۔ ان سب اندازوں کی کیاضرورت ہے یہ بات میری دسترس سے باہرہے۔موجودہ دورمیں خواتین کاطرز زندگی (Vitality) کیساہے یہ سب ہی جانتے ہیں۔ ماہانہ سائیکل کے ساتھ ساتھ ان کی غذاکیسی ہوتی ہے یہ بہت اہم ہے۔عام طورپرصرف مٹھی بھرخواتین ہونگی جنھیں پہلی بارمباشرت کے وقت خون آیا ہوگا۔

خون نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ کنوارے پن کا پردہ یا جھلی غالباً پہلے سے ٹوٹ چکی ہوتی ہے ۔ شایدجب آپ بچپن میںموٹرسائیکل پرسوارہوئی ہونگی،اسکول میں فٹ بال کھیلنے یا سمندرمیں سوئمنگ کے دوران ایسا ہوسکتا ہے ۔اسی لئے مطمئن ہوجائیں اس کے 80% امکانات موجود ہیںکہ شادی کی پہلی رات آپ کو بلیڈنگ نہیں ہوگی یا پھرصرف خون کے چند قطرے بھی آسکتے ہیں۔شادی کی رات اپنے شوہریابیوی کوپہلے سے اس بات سے آگاہ کریں تاکہ وہ ایسی کوئی امیدہی نہ رکھیں۔

اس کے 80% امکانات موجود ہیںکہ شادی کی پہلی رات آپ کو بلیڈنگ نہیں ہوگی یا پھرصرف خون کے چند قطرے بھی آسکتے ہیں

مباشرت کے لئے فارپلے سے مدد ملتی ہے

سب سے زیادہ شادی شدہ جوڑوں کے لئے فارپلے فلموں سے سیکھی گئی ایک بنیادی چیزہے۔ اب آپ شادی شدہ ہیں اسی لئے اب آپ کواپنی سوچ کوتھوڑاوسیع کرنے کی ضرورت ہے۔فارپلے خواتین میں جوش کی بڑی وجہ ہے۔اگرآپ اس میں توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں تولڑکی جنسی زندگی سے لطف اندوزنہیں ہوپاتی ۔فارپلے میں بوسہ لینے ،چھونے کی حساسیت،گلے لگاناشامل ہے ۔ ہوسکتاہے پہلی دفعہ آپ کے شریک حیات کویہ سب کچھ عجیب سامحسوس ہو لیکن آہستہ آہستہ آپ اورآپ کے شریک حیات میں آرام دہ اورپرسکون جنسی تعلقات استوارہوجائیں گے۔اسی لئے فارپلے کی مدد سے اپنے پیارکے رشتے کومزید مضبوط بنائیں۔

لیوبریکینٹ (تیل) وغیرہ کا استعمال کارآمد ہے

sex education - olive oil
pexels.com

اس کا استعمال ضروری ہے خاص طورپراگرپہلی دفعہ ہو۔ لیوب کی مدد سے رسائی آسان ہوجاتی ہے۔اس کی مدد سے اندراج اوردخول میں رکاوٹ اورتکلیف کم ہوجاتی ہے۔ اکثرشادی شدہ جوڑوں کواس کی تاکید کی جاتی ہے۔ لیوب کی طاقت اورتاثیرجوش میں مدد کرتی ہے۔

اس بات کا یقین رکھیں کہ آپ جوبھی استعمال کریں وہ کیمیکل پرمشتمل نہ ہوکیونکہ آپ سیکس کے بعد ایسٹ اوریورین انفیکشن کاشکار نہیں ہونا چاہیں گے۔ ناریل کا تیل یازیتون کا تیل عام اشتہاری تیل کے مقابلے میں بہترین متبادل کے طورپراستعمال کئے جاسکتے ہیں۔اسی لئے آپ ان دونوں میں سے کوئی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

درد ہوتا ہے لیکن اس سے آپ کوکوئی نقصان نہیں ہوگا

اس بات سے انکارنہیں کیا جاسکتا کہ یہ خواتین کے لئے دردناک ثابت ہوتا ہے۔ درد اس وجہ سے ہوتاہے کیونکہ فرج تک رسائی اس سے پہلے نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ٹیوب تنگ ہوتی ہے۔پہلی بارتکلیف ہوگی لیکن یہ درد مزید شدید نہیں ہوگا۔

اگریہ درد برقرار رہے تواپنے تجربہ کار دوست سے مشورہ کریں۔ کیونکہ یقینی طور پرآپ کچھ غلط کررہے ہونگے۔ اگرایک باراندرونی جھلی ٹوٹ جائے توچند دن تک بے چینی رہتی ہے۔جب آپ لیوب کی مدد سے مزید سیکس کریں گے توجنسی عمل بہترہوتا جائے گا۔

اگرایک باراندرونی جھلی ٹوٹ جائے توچند دن تک بے چینی رہتی ہے۔جب آپ لیوب کی مدد سے مزید سیکس کریں گے توجنسی عمل بہترہوتا جائے گا۔

اس کا تعلق دماغ اورموڈ سے ہے

کسی بھی کام سے پہلے کچھ نہیں کہاجاسکتاہے۔ سیکس کا تعلق نہ صرف جسم سے بلکہ بنیادی طورپردماغ سے ہوتا ہے۔خاص طورپرعورتوں کیلئے یہ بات سچ ہے۔وہ اکثرکہتی ہیں کہ جب وہ بہترمحسوس کرتی ہیں توانھیں سیکس کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔ بہتر موڈ کے ساتھ آپ دونوں زیادہ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ آپ اپنے خاوند کے ساتھ اس عمل میں شامل ہوں،موڈ بنائیں، کمرے میں دھیمی لائٹس رکھیں،اچھے نائٹ ڈریس لیں۔خود شاورلیں اورپرفیوم لگائیں اوراپنے خاوند سے بھی یہ سب کرنے کوکہیں۔
آپس میں ایک دوسرے سے بات کریں کہ بہترجنسی تعلق کس طرح قائم کیا جاسکتا ہے جس سے آپ سکون اورخوشی حاصل کرسکیں۔اس بات کوذہن میں رکھیں کہ کچھ چیزوں کووقت کے ساتھ بہتربنایاجاسکتاہے۔اسی لئے آپ کوانتظارکرنا ہوگا اوراپنی کوشش کو جاری رکھنا ہوگا۔
مرد یاعورت ایک دوسرے سے غیرحقیقی توقعات نہ رکھیں۔ دونوں کے لئے یہ پہلا تجربہ ہوتا ہے اسی لئے صبر رکھیں۔

یاد رکھیں حقیقی زندگی فلموں اورکتابوں سے مختلف ہوتی ہے۔ جب آپ سیکس کو وقت دیں گے تواس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔اپنے شریک حیات سے بات کریں اورنئی چیزیں آزمائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...