اپنی زندگی میں چار تبدیلیاں لائیں ،پیٹ کی چربی گھٹائیں !

153,600

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو اپنی زندگی میں جس بد ترین چیز کا سامنا کر نا پڑتا ہے وہ آپ کا ڈھلکا ہوا پیٹ ہے۔یہ نہ صرف برُا دِکھتا ہے بلکہ یہ حقیقتاً آپ کے جسم کاسب سے مشکل حصہ ہے جہاں سے چربی کو ختم کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے ،اور بد قسمتی سے یہ زیادہ تر لوگوں کا مسئلہ ہے۔تو سوال یہ ہے کہ اس ڈھلکے ہو ئے پیٹ یا پیٹ کی چربی کو ختم کیسے کیا جائے؟اس کو ختم کرنا اتنا مشکل کام نہیں ہے جتنا ہم نے اس کو سمجھ لیا ہے۔اگر آپ تھوڑی سی قربانی دے سکیں کہ جو آپ کاربوہائیڈریٹ لے رہے ہیں اور کھاتے کھاتے ،لیٹے لیٹے ٹی وی دیکھتے جاتے ہیں اس میں کچھ کمی لاسکیں تو اس میں بہتری آ سکتی ہے
تو پھر ہم ایسا کیا کریں کہ جو ہمیں مشکل میں بھی نہ ڈالے اور ہم تھوڑے سی تبدیلی اپنی زندگیوں میں لا کر زیادہ مثبت نتائج حاصل کر سکیں ۔یہاں ہم آپ کو وہ آسان طریقے بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں اور اسمارٹ نظر آ سکتے ہیں ۔

 

٭فائبر(ریشہ) ضروری ہے:۔

، یہ بات ہمیشہ ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ ’’ناشتہ‘‘ دن بھر کا سب سے اہم ’’کھانا ‘‘ یا ’’خوراک‘‘ ہے۔ یہ آپ کو دن بھر کے لئے نہ صرف توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ آپ کی توجہ آپ کے کام پر مرکوز رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، ناشتہ صحت مند جسم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور وزن کو کنٹرول میں رکھتا ہے، جو افرادصبح کا ناشتہ چھوڑ دینے کے عادی ہوتے ہیں وہ جب بھوک کے ایک لمبے دورانیے سے گزر کر لنچ کرتے ہیں تب وہ صحیح طرح سے لنچ نہیں کرپاتے بے تحاشہ بھوک انہیں بہت کچھ کھانے کی طرف راغب کرتی ہے اور یہ ہی چیز ان کے جسم میں چکنائی اور شوگر میں اضافہ کا سبب بن جاتی ہے، نتیجہ میں وزن بھی بڑھنے لگتا ہے جو افراد صبح کا ناشتہ چھوڑتے ہیں تو وہ ناشتہ کے ذریعے حاصل ہونے والی روزمرّہ کی ضرورت کے مطابق وٹامنز اور منرلز سے بھی محروم ہوجاتے ہیں جو انہیں صرف ایک سادہ ناشتہ ہی سے حاصل ہوسکتے ہیں۔
ایک صحت مند اور متوازن ناشتہ کے لئے کن اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭ڈبل روٹی اور گندم سے بنی ہوئی کوئی بھی چیز (سیریل، ٹوسٹ، ہلکا سا کیک)
٭دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء، (کم چکنائی والی دہی اور دودھ)
٭پھل اور سبزیوں میں کسی ایک کا انتخاب مثلاً (کیلا، سیب یا گاجر)
٭کافی کے بجائے ایک گلاس اورنج جوس یا دودھ کا گلاس۔
یا د رکھیں اپنے کھانے میں ریشے دار اشیاء کا استعمال کریں تاکہ ہاضمے کا عمل بہتر ہو سکے۔

 

٭بادام کے فوائد:۔

Lose belly fat

جی ہاں !جب آپ کی اماں آپ کو امتحان کے دنوں میں سات بادام کھلا رہی ہو تی ہیں کہ آپ کا دماغ تیز ہو تو یہ واقعی نہ صرف آپ کے دماغ کو تیز کرتا ہے بلکہ یہ ریشے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔جو لوگ روزانہ بادام کھانے کے عادی ہیں وہ عام طور پر دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ تیزی سے اپنے پیٹ کی چربی گھٹانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

٭بھرپور ورزش:۔

Lose belly fat

روزانہ مشکل ایکسر سائزکرنا آپ کے لئے خاصا نا ممکن کام ہے؟اسی لئے اپنی یہ تربیت ہفتے میں تین دن سے شروع کریں ۔چربی گھٹانے کے لئے وزن اٹھانا(ویٹ لفٹنگ)اچھا رہتا ہے ۔ خاص طور پر درمیانے ٹائر۔یہ آپ کے میٹابولک سسٹم کو تحریک دیتے ہیں اور اس سے مسلز بننے میں بھی مدد ملتی ہے۔یہ آپ کے سکس پیکس بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو تے ہیں ۔
با قی دنوں میں آپ اپنے لئے ایسی ایکسر سائز چنیں جس میں آپ کو مزا آئے۔جس کو آپ خوشی خوشی کر سکیں ۔یہ چہل قدمی بھی ہو سکتی ہے اور تیراکی بھی ۔یا یوگا اور ایروبک میں سے بھی کچھ ایسا ہو سکتا ہے جس میں آپ مزا لے سکیں ۔اس سے آپ بور بھی نہیں ہوں گی اور آپ کا وزن بھی کنٹرول میں رہے گا۔لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو بھی کریں وہ روزانہ کی بنیاد پر کریں۔

٭پانی کا استعمال بڑھائیں:۔

Lose belly fat

جی ہاں ! یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی روزمرہ کی روٹین میں پانی کا استعمال بڑھادیں ۔یہ آپ کے پیٹ کو کم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ پا نی زیادہ پئیں ،تاکہ پیشاب کے ذریعے زہریلے مادوں کا اخراج زیادہ سے زیادہ ہو۔روزانہ ۸ سے ۱۰ گلاس پانی کا استعمال ضروری ہے۔یہ آپ کے میٹا بولزم کو بھی متحرک کرتا ہے۔اس کے ساتھ اگر آپ ناشتے سے پہلے دو گلاس پانی ،دوپہر کو کھانے سے پہلے دو گلاس پانی ،شام میں اسنیکس سے پہلے دو گلاس اور رات کے کھانے سے پہلے دو گلاس لے لیں تو آپ سے کھانا بھی کم کھایا جائے گا اور آپ کا اندرونی سسٹم بھی متحرک رہے گا۔
یہ وہ آسان اور سادہ طریقہ کار ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے ڈھلکے ہوئے پیٹ کو دوبارہ ری شیپ کر سکتی ہیں ۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں

تحریر : سحرش قاضی

ترجمہ :افشاں مراد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...