fruits – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Tue, 08 Nov 2022 09:31:46 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png fruits – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 جاپانی پھل کے کمال فائدے https://htv.com.pk/ur/nutrition/persimmon-benefits Tue, 15 Oct 2019 12:59:56 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34439 persimmon

املوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے، اس کے بہت سے نام ہیں، بہت لوگ اسے جاپانی پھل بھی کہتے ہیں، کچھ اسے چینی ٹماٹر کا نام دیتے ہیں، انگریزی میں اسے persimmon کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں اس کا نام املوک ہے۔آج کل اس پھل کا موسم […]

The post جاپانی پھل کے کمال فائدے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
persimmon

املوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے، اس کے بہت سے نام ہیں، بہت لوگ اسے جاپانی پھل بھی کہتے ہیں، کچھ اسے چینی ٹماٹر کا نام دیتے ہیں، انگریزی میں اسے persimmon کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں اس کا نام املوک ہے۔آج کل اس پھل کا موسم ہے اور یہ ہر دوسرے پھل والے کے پاس یہ موجود ہونگا۔ اس پھل کا ذائقہ تھوڑا ترش ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اسے پسند نہیں کرتے ہیں۔ لیکن قدرت کے اس خاص پھل کو ضائع نہ کریں، بلکہ اپنی غذا میں شامل کریں۔کیونکہ املوک ایک ایسا پھل ہے جس کے فائدے ہی فائدہ ہیں۔


پپیتا ؛بے شمار فوائد کا حامل پھل


املوک کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں

بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ہے۔
املوک بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
یہ پھل برین ٹیومر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہے۔
اس میں فائبر موجود ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر رکھتا ہے۔
پھل وٹامنز کی مدد سے جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتا ہے۔
املوک میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی 6 کی مقدار بہت زیادہ ہے۔
اس پھل میں اینٹی کینسر ایجنٹس موجود ہوتے ہیں، جو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے ساتھ صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔


انگور ،جلد اور صحت دونوں کے لئے مفید


اس مزیدار پھل کو کھانے کی نہایت دلچسپ ٹپس دی جارہی ہے، جسے آزما کر یقیناً آپ املوک شوق سے خریدنا اور کھانا شروع کردیں گے۔

ویسے املوک گودے سے بھرا پھل ہے اور اس کی مٹھاس بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر اس پھل کو تقریباً 8 گھنٹوں کے لیے فریزر میں جما دیں، تو اس کا گودا کسی میٹھی آئس کریم سے کم نہیں لگے گا۔

اس جمے ہوئے پھل کو بیچ سے کاٹ کر چمچ سے اس کا گودا ایسے کھائیں جیسے کپ سے آئس کریم کھائی جاتی ہے، ۔اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ اس کے اوپر آپ جیلی ڈال لیں یا ونیلا آئس کریم کے ساتھ اسے مزید لذیذ  بنادیں


The post جاپانی پھل کے کمال فائدے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
گوشت نہ پسند کرنے والے پھلوں سے پروٹین حاصل کرسکتے ہیں https://htv.com.pk/ur/nutrition/fruits-for-protein Thu, 25 Jul 2019 07:13:47 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33803

پروٹین ہمارے جسم کی اہم غذائی ضرورت ہے جو ہم گوشت ،انڈے ،دودھ اور ڈیری پروڈکٹس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم پھلوں سے بھی پروٹین حاصل کرسکتے ہیں خاص طور پر وہ لوگ جو گوشت نہیں کھانا چاہتے یا اس سے پرہیز کرتے ہیں وہ پھلوں سے پروٹین حاصل […]

The post گوشت نہ پسند کرنے والے پھلوں سے پروٹین حاصل کرسکتے ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

پروٹین ہمارے جسم کی اہم غذائی ضرورت ہے جو ہم گوشت ،انڈے ،دودھ اور ڈیری پروڈکٹس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم پھلوں سے بھی پروٹین حاصل کرسکتے ہیں خاص طور پر وہ لوگ جو گوشت نہیں کھانا چاہتے یا اس سے پرہیز کرتے ہیں وہ پھلوں سے پروٹین حاصل کرکے اپنی جسمانی ضرورت پوری کر سکتے ہیں ۔یہ پھل گوشت اور انڈے کے برابر مقدار میں تو پروٹین نہیں دے سکتے لیکن ان سے حاصل ہونے والی پروٹین زیادہ مفید ہوتی ہے کیونکہ پروٹین ایسے ذرائع سے حاصل کرنی چاہئے جن میں کولیسٹرول اور سیچوریٹڈ فیٹس بہت کم ہوں ۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین جانوروں کے بجائے پھلوں اور سبزیوں سے پروٹین حاصل کرنے کی صلاح دیتے ہیں ۔

پروٹین والے پھل :

پھلوں میں اہم غذائی اجزاء،وٹامنز،قدرتی شکر اور فائبر شامل ہوتا ہے ۔یہ تمام چیزیںہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہیں ۔لیکن کچھ پھل ایسے بھی ہیں جن سے دوسرے غذائی اجزاء کے ساتھ ہلکی پروٹین بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔پروٹین حاصل کرنے کے لئے آپ یہ پھل کھا سکتے ہیں :

کشمش:

کشمش کا استعمال نہ صرف میٹھے پکوانوں ،کیک اور ڈیزرٹس میں کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈرائی فروٹ کی حیثیت سے اسنیکس کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔کشمش انگوروں کی خشک شکل ہے۔یونائٹڈ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق 100 گرام کشمش سے 3گرام پروٹین حاصل ہوسکتی ہیں ۔

امرود:

وٹامن سی سے بھرپور پھل امرود کو اکیلا یا سلاد میں ملا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔اس سے بنائی گئی فروٹ چاٹ بہت ہی مزے دار لگتی ہے۔امرود میں وافر مقدار میں فائبر ہوتا ہے 100 گرام امرود میں5گرام فائبر اور2.6گرام پروٹین ہوتا ہے۔

کھجور:

کھجور کا استعمال پورے مشرق وسطیٰ میں سینکڑوں سالوں سے کیا جارہا ہے۔یہ ناصرف خالص کھائی جاتی ہے بلکہ اسے دوسرے اجزاء کے ساتھ ملا کر پیسٹ بھی بنایا جاتا ہے جسے ملک شیک اور بیک کی ہوئی چیزوں میں مٹھاس کے لئے ڈالا جاتا ہے۔100گرام کھجور میں 2.45گرام پروٹین ہوتی ہے۔جس کے ساتھ 8گرام فائبر بھی ہوتا ہے۔

آلو بخارا:

ایک اور خشک پھل جس میں پروٹین وافر مقدار میں ہوتا ہے ۔یہ پکے ہوئے آلو بخارے کو خشک کرکے بنائے جاتے ہیں اس میں اہم معدنیات ،وٹامنز اور کچھ اہم غذائی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں ۔100گرام آلو بخارے میں 2.18گرام پروٹین اور7 گرام فائبر ہوتا ہے۔

ان پھلوں میں پروٹین کم مقدار میں ہے لیکن اس میں دوسرے غذائی اجزاء ہونے کی وجہ سے آپ اسے اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔جسم میں پروٹین کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کسی ماہر غذا سے ضرور مشورہ کریں تاکہ آپ کو آپ کی ضرورت کے مطابق پروٹین حاصل ہو سکے۔


وہ مصالحے جو صحت کے لئے بھی مفید ہیں


The post گوشت نہ پسند کرنے والے پھلوں سے پروٹین حاصل کرسکتے ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
رمضان میں ان سبزیوں اور پھل کا استعمال ضرور کیجئے https://htv.com.pk/ur/nutrition/ramzan-fruits-vegetable Mon, 06 May 2019 06:53:33 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32939 fiber

اس بار کا رمضان بھی شدید گرمیوں میں آیا ہے اور ایسے میں اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی ہو تو روزوں کا تسلسل برقرار رکھنا اور اور سکون کے ساتھ گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔لیکن اگر ان معاملات سے نمٹنا ہے تو سحر و افطار کے دوران ایسی غذائیں استعمال کی جائیں جو گرمیوں میں مدد […]

The post رمضان میں ان سبزیوں اور پھل کا استعمال ضرور کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
fiber

اس بار کا رمضان بھی شدید گرمیوں میں آیا ہے اور ایسے میں اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی ہو تو روزوں کا تسلسل برقرار رکھنا اور اور سکون کے ساتھ گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔لیکن اگر ان معاملات سے نمٹنا ہے تو سحر و افطار کے دوران ایسی غذائیں استعمال کی جائیں جو گرمیوں میں مدد فراہم کرنے اور 15 گھنٹے تک کچھ کھائے پیئے بغیر توانا رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہوں تو یقینا کئی مشکلات آسان ہوسکتی ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ رمضان میں کس طرح کے کھانے، سبزیاں اور پھل استعمال کرنے چاہئیں؟

غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ موسم کے حساب سے اور طویل عرصے تک کچھ کھائے پیئے بغیر رہنے کے لیے انسان کو فائبر اور پروٹین والے پھل اور سبزیاں استعمال کرنے سمیت میٹھی اشیاء سے گریز کرنا چاہیئے۔ وہ اشیاء یہ ہیں۔

فائبر والی سبزیاں اور فروٹ

کجھور/ سیب/ سنگترے(اورنج)
انجیر/ ناشپاتی/ گاجر
دلیہ/ جو/ دالیں/ چھولے
بند گوبھی/ مٹر/ بھنڈی/شلجم
بیریز کی تمام اقسام، اسٹرابیری، بلیو بیری اور ریڈ بیری وغیرہ

پروٹین والی سبزیاں اور فروٹ

آلو بخارے/ خوبانی/امرود/خشک میوہ جات
دہی/دودھ/ بریڈ/بادام/پنیر
آڑو/ انار/تربوز/کیلا/اسٹرابیری
آلو/پالک/مشروم/انڈے اور بیف وغیرہ

غذائی ماہرین کے مطابق سحر و وافطار کے درمیان فروٹ جوس یعنی ڈبوں والے جوس کے بجائےتازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے، جب کہ رمضان میں بلخصوص سحری میں گلوکوز اور شکر سے بنی تمام میٹھی اشیاء سے پرہیز کیا جائے۔اور ساتھ ساتھ یہ بات بھی دھیان میں رکھیں کہ سحری کے وقت پیٹ کو صرف پانی سے نہیں بھرنا چاہیئےکیونکہ جسم کو مفید اشیاء کی بھی ضرورت ہوتی ہے تو پھل اور خاص کر دہی کا استعمال ضرور کیجئے ۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟


یہ پڑھئے : رمضان اور حمل:روزہ رکھیں یا نہ رکھیں؟


اس بارے میں جانئے : کیاآپ کورمضان میں بدہضمی سے بچنے کے لئے ٹپس کی تلاش ہے؟


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟


The post رمضان میں ان سبزیوں اور پھل کا استعمال ضرور کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
گرم موسم کا توڑ ہیں یہ پھل https://htv.com.pk/ur/nutrition/summer-fruits Fri, 03 May 2019 07:00:08 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32822 summer fruits 6-5-19

موسم گرما کی شدت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور اندازہ ہورہا ہے کہ آنے والےہفتےکتنے سخت ہوسکتے ہیں۔اس موسم میں پانی کی زیادہ مقدار کو پینا اور ہلکے پھلکے کپڑوں کا استعمال گرمی کی شدت کو کسی حد تک کم کرسکتے ہیں۔مگر چند مخصوص پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بناکر بھی آپ […]

The post گرم موسم کا توڑ ہیں یہ پھل appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
summer fruits 6-5-19

موسم گرما کی شدت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور اندازہ ہورہا ہے کہ آنے والےہفتےکتنے سخت ہوسکتے ہیں۔اس موسم میں پانی کی زیادہ مقدار کو پینا اور ہلکے پھلکے کپڑوں کا استعمال گرمی کی شدت کو کسی حد تک کم کرسکتے ہیں۔مگر چند مخصوص پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بناکر بھی آپ اپنےجسم کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھ کر شدیدگرمی کے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔شدید گرمی صرف پریشانی کا باعث ہی نہیں بنتی بلکہ اس سے پیٹ کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے جبکہ سونے میں مشکلات، جسمانی تھکاوٹ اور ذہنی توجہ بھی متاثر ہوتی ہے۔درج ذیل پھل جسم کو ٹھنڈک دینے کے ساتھ ساتھ زہریلے مواد کو خارج کرنے میں بھی مدد فراہم کرتےہیں۔

تربوز

تربوز میں پانی کی مقدار 92 فیصد ہوتی ہے اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جو گرمیوں میں ہی دستیاب ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف گرمی سے لڑنے والا پھل ہے بلکہ یہ جسم کو وٹامن اے، بی اور سی کے ساتھ پوٹاشیم، لائیکوپین اور دیگر فامند اجزا بھی فراہم کرتا ہے۔

کیلے

اگر آپ کو کیلے کھانا پسند نہیں تو گرم موسم میں اسے کھانا ضرور عادت بنالیں، یہ پھل پانی کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے زیادہ پسینے کے اخراج سے جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کے اثر کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ پھل پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسمانی توانائی بحال رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

کھیرا

جی ہاں کھیرے سبزی نہیں بلکہ پھل ہوتے ہیں اور یہ جسم کو پانی کی وافر مقدار ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ اضافی جسمانی وزن میں کمی کے مقصد میں مدد بھی دیتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشم دیگر فوائد فراہم کرتے ہیں۔


جانئے:چھوہاروں سے کریں بیماریوں کا علاج

خربوزے

رسیلا اور مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند بھی ہے جس میں اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز اور دیگر اجزا موجود ہیں، جن کی بدولت بینائی بہتر ہوتی ہے، بلڈ پریشر مستحکم رہتا ہے، دورانِ خون بڑھتا ہے۔ اس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو اس موسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔

فالسے

لاتعداد افراد ایسے ہوں گے جو یہ کہیں گے کہ فالسے ان کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے۔ اس کا جوس بنائیں یا ویسے ہی کھائیں، کچھ دنوں کے لیے آنے والا یہ پھل کئی طرح منہ کے ذائقہ بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔ مگر کیا آپ کو صحت کے لیے اس کے فوائد کا علم ہے؟ جن میں سے ایک ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ بھی ہے؟

اسٹرابیری

کھیروں کی طرح اسٹرابیری میں بھی پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کو کھانا گرم موسم کی شدت سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے، اور اس پھل کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بہت مزیدار بھی ہوتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر قبض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں :بچوں کو موبائل اسکرین کی خطرناک شعاعوں سے کیسے بچائیں؟


The post گرم موسم کا توڑ ہیں یہ پھل appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ذیابیطس ہے تو کیا ہوا، یہ 5 پھل کھا سکتے ہیں https://htv.com.pk/ur/nutrition/sugar-patients-fruits Tue, 23 Apr 2019 06:34:40 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32753

ذیابیطس میں مبتلا افراد اپنے کھانے پینے کے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط برتتے ہیں۔جہاں ذیابیطس کے مریض میٹھا کھانے سے پرہیز کرتے ہیں، وہیں انہیں مشروبات کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے 40 کروڑ سےذائد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں شوگر میں مبتلا افراد کو […]

The post ذیابیطس ہے تو کیا ہوا، یہ 5 پھل کھا سکتے ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

ذیابیطس میں مبتلا افراد اپنے کھانے پینے کے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط برتتے ہیں۔جہاں ذیابیطس کے مریض میٹھا کھانے سے پرہیز کرتے ہیں، وہیں انہیں مشروبات کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے 40 کروڑ سےذائد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں

شوگر میں مبتلا افراد کو دوسرےا مراض کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں گردے اور دل کے مسائل اور موٹاپا شامل ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز شوگر کے مریضوں کو زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ ذیابیطس کے شکار افراد میٹھے سے پرہیز کی وجہ سے اپنے من پسند پھل بھی نہیں کھا پاتے، کیوں کہ پھلوں میں بھی قدرتی طور پر شوگر موجود ہوتی ہے۔

آم، چیکو اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کے فوائد تو بہت ہیں، تاہم ان میں شوگر بھی کافی زیادہ موجود ہوتی ہے۔لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چند پھل ایسے بھی ہیں جن کو ذیابیطس میں مبتلا افراد باآسانی کھاسکتے ہیں اور انہیں شوگر کے حوالے سے پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔


جانئے:چھوہاروں سے کریں بیماریوں کا علاج

کیوی

کیوی نہایت مزیدار پھل ہے، جس میں وٹامن اے اور سی دونوں موجود ہیں، کیوی خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتے۔

آڑو

آڑو کو سلاد میں بھی کھایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس میں مبتلا افراد اسے بغیر کسی فکر کے کھا سکتے ہیں۔

سنترا

سنترے کو بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدے مند پھل کہا جاتا ہے، اس میں فائبر، وٹامن سی، پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

سیب

روزانہ ایک سیب ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانا چاہیے، اس میں فائبر موجود ہوتا ہے، جبکہ اس سے نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

امرود

امرود میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہے، یہ بلڈ میں شوگر کو بڑھنے نہیں دیتے اور ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں


The post ذیابیطس ہے تو کیا ہوا، یہ 5 پھل کھا سکتے ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>