جاپانی پھل کے کمال فائدے

8,148

املوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے، اس کے بہت سے نام ہیں، بہت لوگ اسے جاپانی پھل بھی کہتے ہیں، کچھ اسے چینی ٹماٹر کا نام دیتے ہیں، انگریزی میں اسے persimmon کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں اس کا نام املوک ہے۔آج کل اس پھل کا موسم ہے اور یہ ہر دوسرے پھل والے کے پاس یہ موجود ہونگا۔ اس پھل کا ذائقہ تھوڑا ترش ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اسے پسند نہیں کرتے ہیں۔ لیکن قدرت کے اس خاص پھل کو ضائع نہ کریں، بلکہ اپنی غذا میں شامل کریں۔کیونکہ املوک ایک ایسا پھل ہے جس کے فائدے ہی فائدہ ہیں۔


پپیتا ؛بے شمار فوائد کا حامل پھل


املوک کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں

بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ہے۔
املوک بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
یہ پھل برین ٹیومر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہے۔
اس میں فائبر موجود ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر رکھتا ہے۔
پھل وٹامنز کی مدد سے جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتا ہے۔
املوک میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی 6 کی مقدار بہت زیادہ ہے۔
اس پھل میں اینٹی کینسر ایجنٹس موجود ہوتے ہیں، جو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے ساتھ صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔


انگور ،جلد اور صحت دونوں کے لئے مفید


اس مزیدار پھل کو کھانے کی نہایت دلچسپ ٹپس دی جارہی ہے، جسے آزما کر یقیناً آپ املوک شوق سے خریدنا اور کھانا شروع کردیں گے۔

ویسے املوک گودے سے بھرا پھل ہے اور اس کی مٹھاس بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر اس پھل کو تقریباً 8 گھنٹوں کے لیے فریزر میں جما دیں، تو اس کا گودا کسی میٹھی آئس کریم سے کم نہیں لگے گا۔

اس جمے ہوئے پھل کو بیچ سے کاٹ کر چمچ سے اس کا گودا ایسے کھائیں جیسے کپ سے آئس کریم کھائی جاتی ہے، ۔اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ اس کے اوپر آپ جیلی ڈال لیں یا ونیلا آئس کریم کے ساتھ اسے مزید لذیذ  بنادیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...