گرمیوں میں پھلوں کے استعمال کے فوائد

1,339

یوں تو پھل سارا سال ہی آتے رہتے ہیں لیکن گرمیوں( summer)میں تو پھل اتنے زیادہ آتے ہیں کہ ہم فیصلہ نہیں کر پاتے کہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں ۔ہر پھل کی اپنی افادیت ہے ۔ پھلوں میں وٹامنز اور منرلز کی موجودگی آپ کی غذائی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ گرمیوں میں پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے آپ خود ڈی ہائیڈریشن اور کمزوری سے بچا سکتے ہیں ۔

اسٹرابیری:

اسٹرابیری وٹامن سی، پوٹاشیم ، فائبر اور اینٹی اوکسی ڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک کپ اسٹرابیریزکا روزانہ استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ، کولیسٹرول کم کرتا ہے اور بلڈپریشر کو صحیح رکھتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی آنکھوں کے لیے مفید ہے۔ جلد میں کھنچاؤ پیدا کرتا ہے۔ اسٹرابیری میں موجود فولیٹ اور وٹامن بی دوران حمل بچے کی اچھی نشونما میں مدددیتا ہے۔

چیری:

چیری نیند کو بہتر بناتی ہے اس میں موجود میلاٹونن ہڈیوں کے درد میں آرام دیتی ہے اور ذیابیطس سے بچاتی ہے اور یادداشت میں اضافہ کرتی ہے۔

انناس:

انناس میں لاتعداد منرلز اور وٹامنز موجود ہیں جن میں وٹامن اے، وٹامن سی ، کیلشیم ، فاسفورس اور پوٹاشیم شامل ہے۔ جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور ٹھنڈ سے بچاتے ہیں۔ یہ مسوڑھوں کو صحت مند اور دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے۔

آڑو:

یہ مزیدار اور رسیلا پھل وٹامنز ، منرلز اور اینٹی اوکسی ڈنٹ سے بھرپور ہے۔ یہ نظر کی کمزوری اور جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ اس میں موجود فائبر نظام ہضم کو بہتر بنا کر پیٹ کو صاف کرتا ہے۔ کم کیلوریز والے اس پھل سے موٹے افراد بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

آلوبخارہ:

کھٹا میٹھا مزیدار پھل نہ صرف خوش ذائقہ ہے بلکہ اس کا روزانہ استعمال یادداشت تیز کرنے کے ساتھ دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔ کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی یہ پھل نہایت مفید ہے۔

تربوز:

تربوز میں پوٹاشیم ، اینٹی اوکسی ڈنٹ ، کاربوہائڈریٹ وٹامن اے، بی سکس ، سوڈیم ، پروٹین اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہے۔ تربوز کا استعمال ، مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جن میں دل کا دورہ اور بیماریاں، مختلف قسم کے کینسر ، ہاضمے کی خرابی ،کم نظر آنا اور گنج پن شامل ہے۔

 

آم:

پھلوں کا بادشاہ جس کے ذائقے میں کوئی اس کا ثانی نہیں وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہے۔ اس میں موجود بیٹا کیروٹین کینسر سے حفاظت کرتا ہے۔ آم میں موجود فائبر پیٹ کے لیے مفید ہے۔ دودھ کے ساتھ آم کا استعمال وزن بڑھانے میں مدد دیتا ہے اور جلد کوسرخ و سفید بناتا ہے۔

پپیتا:

اکثر لوگ پپیتے کا استعمال گوشت گلانے کے لیے کرتے ہیں۔ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بھی پپیتا نہایت مفید ہے۔ پپیتے میں موجود وٹامن سی زکام سے بچاتا ہے۔ وٹامن سی ، ای اور بیٹا کیروٹین جسم میں ہونے والی سوزش اور جلن کو بھی ختم کرتا ہے ۔ اس میں موجود فائبر پیٹ کے لیے مفید ہے اور ہاضمہ درست کرتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...