کاجو کے کمال فوائد

48,616

سردیوں کے آغاز سے ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے کاجو بچوں اور بڑوں سب کا ہی پسندیدہ میوہ ہے یہ کڈنی کی شکل سے ملتا جلتا خشک میوہ اپنے اندر بہت سی فوائد چھپائے ہوئے ہیں بہت سے لوگ اس کا استعمال سردیوں کے اثرات سے بچنے کے لئے کرتے ہیں اسکا استعمال بطور سلاد بھون کے اور مٹھائیوں میں بھی قدیم زمانے سے کیا جاتا رہا ہے ۔ کڈنی کی شکل کا یہ میوہ اپنے اندر بے تحاشہ فوائد رکھتا ہے، جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

مزید جانئے :سردیوں کی سوغات مونگ پھلی کے فوائد واحتیاط

کینسرسے بچاؤ

کاجومیں وٹامن،فائبر،منرلزاور دیگر اجزاءپائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے کئی خطرناک بیماریاں سمیت کینسر جیسے موذی مرض سے بچاجاسکتا ہے۔


امراض قلب سے بچاؤ

کاجو کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال ہونے کی وجہ سے دل کو مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے اسکے علاوہ کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں جس سے دل اور دماغ مضبوط ہوتا ہے اور اسٹروک کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں ۔

مزید جانئے :خشک میوہ جات میں چھپا موذی امراض کا علاج

انسولین

کاجو کے بیج میں ایسے قدرتی اجزاپائے جاتے ہیں ، جوخون میں موجود انسولین کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں ۔


ذہنی دباؤں سے نجات

کاجو میں ٹریپٹو فان نامی ایک قدرتی جز پایا جاتا ہے یہ جز ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ نیند میں آنے والی خلل کا بھی خاتمہ کرتا ہے اس لئے کاجو کا استعمال ڈپریشن سے نجات دلانے والی ادویات میں لازمی کیا جاتا ہے ۔

مزیدجانئے :خشک میوہ جات۔۔۔سردیوں میں ضروری

ذیابیطس سے بچاؤ

پچاس گرام کاجو میں کیلوریز اور کئی گرام چکنائی موجود ہوتی ہے یہ چکنائی جسم کے لئے فائدے مند ہوتی ہے یہ خون میں موجود انسولین پر اثر انداز نہیں ہوتی اسی طرح کاجو میں موجود ایکٹو کمپاونڈز ذیابیطس کو کم کر کے اسکی مزید افزائش سے روکتے ہیں ۔


مضبوط ہڈیوں کے لئے

کیلشیئم کی طرح میگنیشیئم اور تانبابھی ہڈیوں کی صحت کیلئے اہم ہے جو کاجو میں موجود ہے۔بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں کے لیے کاجو فائدہ مند غذا ہے۔ کاجو میں موجود معدنیات (منرلز) ، خاص طور پر تانبا اور جست کی وجہ سے جسمانی نشوونما میں مدد ملتی ہے، اس لیے بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانے کے لیے کاجو مفید ہے۔

مزید جانئے :بچوں کوکشمش کھلانے کے فائدے

جلد کے لئے

کاجو کو اگر رات بھر بھگو کر رکھا جائے تو وہ بھی دودھ یا مکھن میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ مٹھاس سے پاک کاجو کے دودھ کےایک کپ میں صرف 25 کیلوریز، 2 گرام چربی اور او جی سچورٹیڈ فیٹ ہوتا ہے۔ دوسری جانب ایک کپ کاجو میں 615 کیلیوریز ہوتی ہیں۔ اس کو جس شکل میں بھی کھایا جائے وہ جلد کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور سورج سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں۔


سردی سے بچاؤ کے لیے

سردیوں میں ٹھنڈ کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے روزانہ پچاس گرام کاجو استعمال کریں اسکے استعمال سے سردیوں میں ٹھنڈ سے ہونے والی مختلف امراض سے بچا جا سکتا ہے ۔

مزید جانئے:کھجور ایک صحتمند اور بہترین غذا


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...