مردوں کے لئے برتھ کنٹرول پلز؟ حقیقت ہوسکتی ہے!
برتھ کنٹرول کی جب بھی بات کی جاتی ہے تویہی خیال ذہن میں آتاہے کہ جوبھی کرناہے عورت نے ہی کرناہے چاہے وہ ادویات کااستعمال ہویاسرجری کا۔مردوں میں حمل کی روک تھام کے لئے کافی برسوں سے کنڈوم اورنس بندی کے علاوہ حمل روکنے کی کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں ہوسکی ہے۔آپ کے لئے یقینایہ حیران کن بات ہوگی کہ آنے والے وقت میں مردوں کے لئے بھی برتھ کنٹرول پلز کی منصوبہ بندی ایک بہترین حکمت عملی ہوسکتی ہے کیونکہ پیدائش کاکنٹرول صرف عورت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ ایک مشترکہ عمل ہے اسی لئے اس میں دونوں کی باہمی رضامندی اورصحت کاخیال رکھنابے حد ضروری ہے۔
کیامانع حمل گولیاں موزوں ہیں؟
اکثراوقات کنڈوم کے استعمال سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوپاتے اورحمل کی روک تھام میں ان کاکردارمشکوک نظرآتاہے۔جب کہ نس بندی عارضی نہیں ہوتی اسی لئے اس کاانتخاب بھی مشکل ہوتاہے۔ اسی لئے اسے بھی نامناسب آپشن سمجھاجاتاہے۔ہم ابھی تک مانع حمل ادویات کے بارے میں کافی منفی باتیں سنتے آئے ہیں لیکن ابھی حال ہی میں کئے گئے ٹیسٹ کے مطابق حمل کی روک تھام کے لئے انھیں موزوں قراردیاگیاہے۔
مردوں کی مانع حمل گولیاں ایک حقیقت ہیں
یہ مردوخواتین دونوں کے لئے خوش کن خبرہوسکتی ہے کیونکہ اب تک ان ادویات کااطلاق صرف اورصرف عورت پرہی ہوتاتھااورحمل روکنے کی ساری ذمہ داری عورت پرہی ڈال دی جاتی تھی جبکہ مرد اس معاملے میں آزاداورخودمختارسمجھے جاتے تھے۔حقیقت یہ ہے حمل روکنااورٹھہرنادونوں کی باہمی رضامندی اور ذمہ داری ہے۔ اسی لئے اب مردوں کے لئے بھی اس بات کوماننااوراس حقیقت کوتسلیم کرنا بہت ضروری ہے۔
مزید جانیں: 30سال سےزیادہ عمر کے مردوں کے لئے صحت مند رہنے کے طریقے
مردوں کی مانع حمل گولیاں محفوظ اورپراثرہیں
گزشتہ ماہ مارچ میں سائنسدانوں نے یہ اعلان کیاہے کہ وہ مردوں کے لئے مانع حمل ادویات کی تیاری پرکام کررہے ہیں۔28دنوں کی آزمائش کے بعدانھوں نے ان ادویات کوکسی بھی منفی اثرات سے پاک پایاہے۔ اس تجربہ میں کسی بھی شرکاء کوکوئی نقصان نہیں ہوا۔یہ گولی ہارمون کے مجموعے کی ترتیب کے طورپرکام کرتی ہے۔جس کامقصدکسی بھی منفی اثرات کے بغیراسپرم کی پیداوارکوروکناہے۔مثال کے طورپر ا س کے منفی اثرات میں ہارمون کی سطح میں تبدیلی اوراتارچڑھاؤ ہوسکتاتھالیکن ان گولیوں کے استعمال سے کسی بھی شرکاء میں ایساکوئی بھی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔
فوڈ اورڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظوری
اس سلسلے میں ابھی زیادہ خوش اورمطمئن ہوناممکن نہیں کیونکہ ان گولیوں کی منظوری فوڈ اورڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے دی جاناابھی باقی ہے۔اس کامطلب یہ ہے کہ ابھی ان گولیوں کومارکیٹ میں آنے میں کچھ وقت لگے گا۔پاکستان میں یہ ایک سستااورطویل مدتی آپشن ہوسکتاہے۔ڈاکٹروں کے اندازے کے مطابق اس کی دستیابی میں دس سال لگ سکتے ہیں۔
اس بارے میں جانئے
مزید جانئے:تولیدی نظام سے متعلق ان باتوں کا جاننا نہایت ضروری
شعوربیدارکرناضروری ہے
پریشان نہ ہوںآپ سوچ رہے ہوں گے جب ابھی یہ ممکن ہی نہیں تواس پربات کیوں کی جارہی ہے ۔یاد رکھیں وقت کتنابھی لگ جائے لیکن اس وقت تک لوگوں میں اس بات کاشعوربیدارکرنابے حد ضروری ہے۔ہمارے معاشرے میں مردوں میں پیدائش کوکنٹرول کرنے کے بارے میں بات کرناانھیں اس سے متعلق آگاہی اورگائیڈ لائن فراہم کرنابہت ضروری ہے۔
صنف نازک کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے
طویل عرصے سے بچے کی پیدائش اورکنٹرول کاذمہ صرف عورت کے سرسمجھاجاتارہاہے۔اس کے لئے انھیں IUDs،پیچز،رنگ اورادویات وغیرہ کااستعمال کرناپڑتاہے۔مانع حمل اشیاء کے استعمال سے خواتین میں کئی ہارمونل مسائل جیسے ڈپریشن ،وزن میں اضافہ اوردیگرمسائل بڑھ رہے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کے لئے موجودہ بچوں کی پرورش اورنگہداشت مشکل ترہوتی جارہی ہے۔لہٰذااب مردوں کیلئے یہ ایک بہترانتخا ب ہوسکتاہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ شاید آنے والے وقتوں میں ہمارے سمجھ دارمرد حضرات اپنی ذمہ داری کوسمجھتے ہوئے برتھ کنٹرول کرنے کی ساری ذمہ داری عورت کے نازک کندھوں پرنہیں ڈالیں گے۔
جنسی امراض سے بچاؤ کیلئے کنڈوم کااستعمال ضروری ہے
آپ حمل روکنے کے لئے کچھ بھی استعمال کریں تاہم یہ یاد رکھناضروری ہے کہ STIsیعنی جنسی طورپرمنتقل ہونے والی بیماری اوردیگرجنسی امراض سے بچاؤ کاواحدحل کنڈوم ہے۔یہ جنسی امراض کی منتقلی کی روک تھام میں اہم کرداراداکرتاہے۔اسی لئے یاد رکھیں کہ اگرآپ مانع حمل گولیوں یادیگراشیاء کااستعمال کربھی رہے ہیں تو تب بھی آپ کی جنسی صحت کے لئے کنڈوم کااستعمال کرنابہت ضروری ہے۔