تولیدی نظام سے متعلق ان باتوں کا جاننا نہایت ضروری

32,485

شادی شدہ زندگی شروع کرنے کے بعد اپنے خاندان کاآغازہرایک کی زندگی کااولین مقصد ہوتاہے۔نئے شادی شدہ جوڑے اکثر اس سلسلے میں منصوبہ بندی کرتے ہیں۔نئے شادی شدہ جوڑے اکثر ایک دوسرے کے تولیدی نظام اورجسمانی اعضاء سے ناواقف ہوتے ہیں۔اس کے باعث کئی عوامل متاثر ہوتے ہیں اورہارمون،غذا اورکشیدگی سمیت کئی مسائل سامنے آتے ہیں۔ایک ممنوعہ موضوع ہونے کی وجہ سے بہت سے نوجوان مرد وخواتین تولیدی صحت اورنسل پرستی کی بنیادی معلومات سے محروم رہتی ہیں۔ہمارے معاشرے میں بانجھ پن کی غلط فہمی عام ہے جبکہ یہ تولیدی مسائل ،ہارمونل عدم توازن اورکشیدگی کے سبب ہے۔تولیدی صحت کے حوالے سے کچھ باتیں ایسی ہیں جن کاجانناہرشادی شدہ جوڑے کے لئے ضروری ہے۔

ماہواری کاریکارڈ رکھیں

ماہانہ سائیکل شروع ہونے سے لے کراس کی مقداراورمدت ہرعورت کی دوسری عورت سے مختلف ہوتی ہے۔کونسی صورت کس کے لئے نارمل اورکس کیلئے ایب نارمل ہوسکتی ہے یہ جاننے کے لئے ہرعورت کااپنی ماہانہ سائیکل کی مکمل نگرانی اورمعلومات ضروری ہے۔ گائنالوجسٹ کے مطابق ماہواری کاریکارڈ رکھنے کے لئے ایک ڈائری مرتب کریں۔خاص طورپروہ بچیاں جن کوابھی ماہواری کاآغاز ہواہے انھیں کچھ سالوں تک ضروریہ ریکارڈ رکھناچاہئے ۔

پیریڈ شروع ہونے کی تاریخ،اس کی مدت اوراس سے متعلق مزید عوامل تحریری طورپررکھنابہت ضروری ہے۔حمل ٹھہرنے کے اس وقت زیادہ امکانات ہوتے ہیں جب بیض ریزی کاوقت ہوتاہے یعنی بیضہ دانی سے انڈے ریلیز ہوتے ہیں۔یہ عمل ماہانہ سائیکل کے پہلے دن کے بعدتقریباً بارہ سے چودہ دن کے بعد ہوتاہے۔

مزید جانئے  :پانچ مسائل جو عموماً ہر حاملہ عورت کو پیش آتے ہیں

مانع حمل اشیاء کے بارے میں جانیں

گزشتہ وقتوں کے مقابلے میں اب خاندانی منصوبہ بندی کی حمایت کی جاتی ہے۔اس کے باوجود اب تک کئی شادی شدہ جوڑے مانع حمل اشیاء کے مختلف طریقوں کے فوائد اورنقصانات سے ناواقف ہیں۔پیشہ ورانہ ماہرین سے مشورہ کرنے کے بجائے لوگ اپنے دوستوں سے رائے لیتے ہیں جواکثراوقات ٹھیک نہیں ہوتی۔

مانع حمل کے طریقوں میں جیسے کنڈم،برتھ کنٹرول پلز،آئی یوڈیز وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔میڈیکل ویب سائٹ پرآپ کواس کی مزید معلومات جیسے خلاصہ اوراعدادوشمار شیٹ اورچارٹ وغیرہ مل سکتی ہیں۔جوشادی شدہ جوڑوں کی بہترین رہنمائی میں مدد فراہم کرسکتی ہے کہ ان کے لئے کیابہترہے۔اسمیں مانع حمل اشیاء کے ضمنی اثرات جیسے بلیڈنگ،ڈسچارج اوران اشیاء کے استعمال میں ناکامی کی شرح کی تفصیلات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹرکوکب دکھاناضروری ہے؟

ماہانہ سائیکل میں معمولی تبدیلیاں نارمل ہوتی ہیں لیکن خواتین کویہ معلوم ہوناچاہئے کہ اگر بہت زیادہ اوربے قاعدہ بلیڈنگ ہوتوایسی صورت میں اپنی ڈاکٹرسے ضروررابطہ کریں۔اضافی بلیڈنگ عام طورسے یوٹیرائن وال میں خرابی ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔عام طورسے یہ صورتحال ادویات اورسرجری سے کنٹرول ہوسکتی ہے۔یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یورین کینسرکی بھی یہی علامات

ہوتی ہیں۔لہٰذاجتنی جلدی ممکن ہوتو فوری طورپرگائنالوجسٹ سے رابطہ کریں۔دیگرغیرمعمولی علامات جیسے خارش،جلن،سوزش اور ایکسٹراڈسچارج انفیکشن کانتیجہ ہوتے ہیں۔بعض انفیکشن ایس ٹی ڈیز (جنسی منتقل شدہ بیماری )کے زمرے میں آتے ہیں۔لہٰذا ان کی تشخیص اورفوری علاج ضروری ہے دوسری صورت میں وہ مریض کے لائف پارٹنرمیں منتقل ہوسکتی ہے۔

مردانہ عوامل پرغورکریں

حمل نہ ٹھہرنے میں مردانہ اسپرم بھی اہم کرداراداکرتے ہیں۔اسپرم کی مقداراورکوالٹی کاغیرمعمولی ہونا اس کی وجہ ہوسکتاہے۔ان تمام وجوہات کے باعث حمل ٹھہرنے میں رکاوٹ آسکتی ہے۔اس مسئلہ میں مردانہ کمزوری بھی بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔

بعض اوقات ذیابیطس یاپھرنفسیاتی مسائل کے باعث بھی ایساہوتاہے۔ہماری ثقافت میں ان باتوں کوبدنامی کاذریعہ سمجھاجاتاہے اسی لئے نوجوان مرد وعورتوں میں اس قسم کی اکثرغلط فہمیاں ہیں جنھیں دورکرناضروری ہے۔تولیدی صحت ہماری زندگی کاایک اہم پہلوہے۔یہ معاملات نہ صرف ہماری جسمانی صحت کومتاثرکرتے ہیں بلکہ یہ ہمارے نفسیاتی اورسماجی روابط کے لئے منفی بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔اگران معاملات کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل نہ ہوتو آگے جاکراس کے دوررس اورسنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

انگریزی میں پڑھئے!

تحریر : ڈاکٹر ثناء انصاری 

ترجمہ : سائرہ شاہد


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...