جلد کے مسائل اور جڑی بوٹیوں کا استعمال
مصالحے کھانوں کی لذت بڑھاتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ جلد کے مسائل حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بہت سے مصالحوں میں بڑی مقدار میں اینٹی اوکسی ڈنٹ ، اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور بالوں اور جلد کو توانا رکھنے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ جڑی بوٹیاں اور مصالحے جلد کی سوزش اور جھائیوں کو دور کر کے کس طرح اسے چمکدار بنادیتے ہیں۔
کیمو مائل(بابونہ) :
کیمو مائل میں قدرتی طور پر اینٹی انفلیمیٹری اجزاء موجود ہیں جو جلد کی سوزش، خارش ، سرخی اور سوجن کو ختم کرتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارٹیزون کا بہترین نعم البدل ہے
کیمو مائل منہ اور تھوڑی کے آس پاس ، سرخی ، خارش ، جلن یا دھاپڑ پڑجانے کی وجہ سے ہونے والی سوزش کو فوری آرام پہنچانے والی جڑی بوٹی ہے۔ جلد کے اس مسئلے کے علاج کے لیے کیمو مائل کا ٹی بیگ ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر۲سے ۳ منٹ تک پکائیںپھر اس ٹی بیگ کو ایک چھوٹے برتن میں رکھ کرفریج میں رکھ دیں۔ جب ٹی بیگ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے متاثرہ جگہ پر ملیں فوری آرام آئے گا۔
مزید جانئے :سردیوں میں کھانے سے متعلق غلط فہمیاں
دار چینی:
دارچینی کا استعمال کھانوں میں خوشبو بڑھانے اور گرم مشروبات میں استعمال ہوتا ہے لیکن دارچینی میں بھی اینٹی اوکسی ڈینٹ وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔ یہ اینٹی اوکسی ڈینٹ حاصل کرنے کے لیے آدھا چائے کا چمچہ دارچینی کا پاؤڈر کافی کے ساتھ پھینٹ کر کافی بنائیں اور استعمال کریں ۔ ماہرین کے مطابق ان مصالحوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ تازہ مصالحے استعمال کیے جائیں اور ان مصالحوں کو بند الماری میں رکھیں کیونکہ چولہوں کی گرمی اور دھوپ ان کی افادیت کو کم کردیتی ہے۔
مزیدجانئے : دار چینی ٗ ذائقہ دار مصالحہ اور انمول دوا
لہسن:
لہسن کی بو منہ میں بس جانے کی وجہ سے اکثر لوگ اسے کھانا پسند نہیں کرتے ۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ لہسن باریک بالوں کو صحت مند بناتاہے۔ آپ کے ہئیر فولیکلز کو بھی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جب آپ صحیح غذا نہیں لیتے تو بال کمزور ہوجاتے ہیں۔ایسی غذا جس میں (ایک امائنو ایسڈ موجود ہو)بالوں کو مضبوط بناتی ہے۔یہ امائنو ایسڈ لہسن میں بھی پایا جاتا ہے۔لہسن کے استعمال سے آپ کے بال گھنے اور مضبوط ہوجائیں گے۔
مزید جانئے :لہسن۔ قدرت کاایک بہترین تحفہ
مرچ:
ہری مرچ، پیپریکا، جیلاپینو نہ صرف کھانے کوذائقہ دیتے ہیں بلکہ ہماری جلد کی بھی حفاظت کرتی ہیں۔اس مرچ میں وٹامن اے اور سی موجود ہوتا ہے جو جلد کے فری ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے جلد کو تر و تازہ رکھتا ہے۔ رنگ برنگی مرچوں میں کیپ ساسن ہوتا ہے جوسن اسکرین کا کام دیتا ہے اور جلد کو الٹراوائلٹ ریز سے بچاتا ہے۔جلد کو خوبصورت اور جھریوں سے پاک کرنے کے لیے اپنے کھانے میں ان مرچوں کا استعمال کریں۔
مزید جانئے :مرچ میں چھپے صحت کے انوکھے راز
گرین ٹی:
گرین ٹی میں وافر مقدار میں کیٹ چن ہوتا ہے جو جلد پر اینٹی انفلیمیٹری ، اینٹی اوکسی ڈنٹ اور اور اینٹی ایجنگ اثرات مرتب کرتی ہے ۔ گرین ٹی جلد کی سطح کو موٹا کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ یہ زخموں کو تیزی سے بھرنے اور ہموار کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایسا لوشن یا سیرم (جس میں گرین ٹی شامل ہو) باہر دھوپ میں نکلنے سے ۳۰ منٹ پہلے لگا لیا جائے تو دھوپ سے جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ اگر آپ کئی گھنٹوں کے لیے باہر جائیں تو سن اسکرین کے ساتھ گرین ٹی ملا کر چہرے پر لگائیں۔
مزید جانئے:صحت مند جسم اور جلد کے لئے گرین ٹی
ہلدی:
ہلدی کا استعمال مصالحے کے طور پرکیا جاتا ہے لیکن اس میں وافر مقدار میں اینٹی اوکسی ڈنٹ کرسومن موجود ہے ۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ متاثرہ جلد پر ہلدی کا استعمال نہ صرف جلد کو صحت یاب کرتا ہے بلکہ اس پر پڑ جانے والے سیاہ نشان بھی ختم کرتا ہے۔
اپنے کھانے ، سبزی اور سوپ میں ہلدی کا استعمال کریں اس کے علاوہ دودھ کے ساتھ پکا کر پئیں یا پھر ادرک اور ہلدی کی چائے بھی پی جاسکتی ہے۔
مزید جانئے :ہلدی کے منفرد8 استعمال