سردیوں میں کھانے سے متعلق غلط فہمیاں

2,684

ہر موسم کا اپنا لطف اور مزہ ہوتاہے موسم میں تبدیلی صرف درجہ حرارت میں ہی تبدیلی کا باعث نہیں بنتی بلکہ انسانی صحت پربھی اثر انداز ہوتی ہے۔ سردی کی آمد ٹھنڈ کے ساتھ نزلہ زکام بھی لاتی ہے اور ان سے بچنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوجاتا ہے ۔

نزلے سے طبیعت بوجھل رہتی ہے جس کی وجہ سے کوئی کام کرنے کا دل نہیں چاہتا ہے ۔ ویسے بھی سردی میں طبیعت صحیح بھی ہو توہماری سرگرمیاں کافی کم ہوجاتی ہیں ۔ اپنی طبیعت کو برقراررکھنے یا جلدی صحت یاب ہونے کے لیے ہم دوائوں کے ساتھ ایسی غذاوَں کا بھی استعمال کرتے ہیں جو ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیں۔

طبی ماہرین نےسردیوں کی غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیوں کو دور کرنے اور اس سے نبرد آزما ہونے کے لئے کچھ کارآمد اصلاح کی ہیں، جنھیں جاننے کے بعد ٹھنڈ اور زکام سے بچنے میں زیادہ مدد ملے گی۔

وٹامن سی سپلیمنٹ نزلے سے بچاسکتا ہے:

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ زکام سے بچنے کے لیے وٹامن سی کا استعمال نزلے کی مدت کو کم کرنے کے ساتھ اس کی شدت میں کمی بھی لاسکتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق روزانہ ۲۰۰ ملی گرام وٹامن سی یعنی (تین درمیانے کینو) نزلے کی مدت کو ۸ فیصد تک کم کردیتے ہیں۔

جبکہ وٹامن سی سپلیمنٹ کا زیادہ استعمال نزلے کی علامات کو کم تو کردیتا ہے لیکن وٹامن سی کی یہ گولیاں نزلے سے بچا نہیں سکتی۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ وٹامن سی سپلیمنٹ کے بجائے ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہے۔ یعنی سٹرس فروٹ ، شملہ مرچ بروکولی اور سیب وغیرہ کا استعمال اپنی غذاوں میں بڑھادیں۔

مزید جانئے :موسم سرما کےسات پھل اور ان کے حیرت انگیز فوائد

ڈیری پروڈکٹس نزلے کے لیے صحیح نہیں :

اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ سردی میں ڈیری پروڈکٹس کا استعمال خاص طور پر نزلہ زکام میں صحیح نہیں ہے ۔ لوگوں کی کثیر تعداد نزلے زکام میں دودھ اور اس سے بنی اشیاء کا استعمال بالکل ترک کردیتے ہیں اس ڈر سے کہ یہ چیزیں بلغم بنائیں گی تووہ دودھ اور دہی کے استعمال کے بجائے دوسری چیزوں کا استعمال کرتے ہیں ۔
جبکہ تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں ہوسکی ہے۔ دودھ سے بنی اشیاء گاڑھی ہوتی ہیں جو منہ میں ایک تہہ سی بنادیتی ہیں جس سےمحسوس ہوتاہے کہ اس سے بلغم میں اضافہ ہوا ہے ۔ ٹھنڈے دودھ کا گلاس یا دہی گلے کی خراش میں آرام دینے کے ساتھ توانائی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔


روزانہ ملٹی وٹامن کا استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے:

ملٹی وٹامنز سپلیمنٹ یا دواوَں میں ہر طرح کے ملٹی وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجو د یہ جسم کی وہ فائٹوکیمیکلز فراہم نہیں کرپاتے جو ہمیں غذا سے حاصل ہوسکتے ہیں ۔ مزید یہ کہ سپلیمنٹ اور اینٹی اوکسیڈنٹ کا بہت زیادہ استعمال فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچانے لگتا ہے۔

خاص طور پر کسی ایتھلیٹ یا کھلاڑی کی کارکردگی پر ضرور اثرانداز ہوتے ہیں ۔ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اپنی غذا پر توجہ دیجئے۔ اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کو شامل کیجئے۔سپلیمنٹ سے حاصل ہونے والی توانائی کے مقابلے میں آپ کی صحت کے لیے زیادہ مفید ثابت ہونگے۔

مزید جانئے :اپنے گھر کو سردیوں کے لئے تیارکریں

سردی میں زیادہ کھانے کی ضرورت ہوتی ہے:

جسم کو گرمی فراہم کرنے کے لیے سردی میں اپنی پسندیدہ غذائیں زیادہ شوق سے کھاتے ہیں جو جسم کو گرمائی دینے کے بجائے کئی کلو وزن بڑھادیتی ہیں۔ وزن میں یہ اضافہ وہائٹ فیٹس کی صورت میں ہوتا ہے جو ہمارے جسم کو گرم رکھنے میں بالکل کارآمد نہیں ہوتے ۔ جسم کو حرارت پہنچانے کے لیے براوَن فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
وہائٹ فیٹس توانائی جمع رکھتے ہیں جبکہ برائون فیٹس کیلوریز کو جلا کر جسم کو حرارت فراہم کرتے ہیں ۔ اس لیے سردی میں زیادہ کھانا فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچاجاتاہے۔


کم درجہ حرارت میں زیادہ پانی پینے کی ضرورت نہیں ہوتی :

موسم کوئی بھی ہو پانی ہمارے جسم کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ یہ بات صحیح نہیں کہ صرف گرمی میں ہی پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس میں جسم سے پسینہ نکلتا ہے۔سردی میں درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے جسم سے پسینہ تو نہیں نکلتا لیکن آپ کے جسم کو پانی کی اتنی ہی ضرورت ہوتی ہے جتنی گرمی میں ۔

کیونکہ سردی میں بھی سانس لینے کے ساتھ جسم کا پانی ضائع ہوتا ہے ۔ سردی میں پانی کا کم استعمال آپ کے موڈ اور یادداشت پر اثرانداز ہوتا ہے جبکہ جسمانی ورزش اور کام بھی کرنا مشکل لگتے ہیں۔

مزید جانئے :موسم سرما: بیماریوں سے بچنے کے6طریقے

 

گرم مشروب نزلے کو کم کریگا:

یہ بات صحیح ہے کہ چکن سوپ عام نزلے میں آرام پہنچاتا ہے ۔ اس کے علاوہ جسم کو نمی اور توانائی بھی فراہم کرتا ہے سوپ میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات سینے کے انفیکشن کو کم کرسکتی ہیں۔

سوپ سے جسم میں نیوٹروفلز ایگریگیشن کا عمل ہوتا ہے جو خون کے وہائٹ سیلز جمع کرکے قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور انفیکشن کو تیزی سے ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
لیکن اس بات کی ابھی تک وضاحت نہیں ہوسکتی ہے کہ دوسرے گرم مشروبات یعنی چائے وغیرہ زکام اور نزلے میں اسی طرح مفیدہیں یا نہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...