ہرے پتے والی سبزیوں کے فوائد

2,649

اللہ تعالی نے موسم کا کوئی پھل یا سبزی بغیر کسی فائدے کے نہیں بنائی یعنی جو چیز جس موسم میں پیدا کی اس کا اس موسم میں کھانا نہ صرف ضروری ہوتا ہے بلکہ بہت مفید بھی ہوتا ہے ۔یوں تو زیادہ تر پھل اورسبزیاں سارا سال ہی رہتی ہیں لیکن بہتر ہوگا کہ انھیں صرف ان کے موسم میں ہی کھایا جائے اور اسٹوریج کی گئی چیزوں سے اجتناب کیا جائے۔سردیاں شروع ہونے والی ہیں اور اس موسم میں ہرے پتوں والی سبزیوں کی بہاریں نظر آتی ہیں ۔یہ بہاریں صرف دیکھنے کی ہی نہیں بلکہ ضروری ہے کہ یہ سبزیاں کھائی بھی جائیں تاکہ ہم سرد موسم کے مضر اثرات سے خود کو محفوظ رکھ سکیں اور صحت مند .ہو جائیں

ہری سبزیوں کے فوائد

ہرے پتوں والی سبزیاں صحت کے لئے بہت مفید ہیں اور متوازن غذا کا حصہ ہیں ۔ہری سبزیوں میں اینٹی اوکسی ڈینٹس،فائبر،منرلز اور بہت کچھ ہوتا ہے۔یہ سبزیاں جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتیںاور آپ کو طمانیئت بھی عطا کرتی ہیں ۔

اینٹی اوکسی ڈینٹس :

سبزیوں میں اینٹی اوکسی ڈینٹس وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ان میں موجود وٹامن Aجسم کی بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے،وٹامن Cجلد اورہڈیوں کو صحت مند بناتا ہے اور وٹامن kجسم میں خود سے ٹھیک ہونے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ان وٹامنز کے علاوہ سبزیوں میں آئرن اور پوٹاشیئم بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

منرلز:

ہرے پتوں والی سبزیوں خاص طور پر پالک میںمیگنیشیئم پایا جاتا ہے۔میگنیشیئم ایک منرل ہے جو مسلز کو صحت مند بنانے کے ساتھ کیلشیئم کو جذب کرکے ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

فائبر :

سبزیاں قدرتی فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں ۔فائبر ہاضمہ تیز کرنے کے ساتھ جسم میں شکر کے جذب ہونے کی رفتار کو بھی کم کرتے ہیں۔اس طرح خون میں گلوکوز کی مقدار میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا ۔

میٹابولزم کو بڑھاتی ہیں:

ہری سبزیوں میں آئرن اور فائبر ہوتا ہے جو قدرتی طور پر میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں اس طرح خون کے سرخ خلیات بھی تیزی سے بڑھتے ہیں ۔


انگور ،جلد اور صحت دونوں کے لئے مفید

پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے:

ہری سبزیوں میں فائبر کی وافر مقدار کی وجہ سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔سبزیوں کا استعمال جتنا زیادہ ہوگا پیٹ بھرا رہنے کی وجہ سے جنک فوڈ کی طلب اتنی ہی کم ہوگی۔

دھوپ کے اثرات سے بچاتی ہیں :

سبزیوں میں وٹامنز،فولک ایسڈ اور بیٹا کیروٹین موجود ہے۔ہری سبزیاں جسم میں سورج کے مضر اثرات سے بچنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہیںاورجلد کو صحت مند بناتی ہیں ۔

موڈ کو بہتر بناتی ہیں :

ہرے پتوں والی سبزیاں فولیٹ کا ذریعہ ہیں ۔فولیٹ جسم میں سیروٹونن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے جس سے موڈ بہتر ہوتا ہے۔

جسم کو پانی فراہم کرتی ہیں :

ہری سبزیوں میں پانی کی وافر مقدار موجود ہے۔لہٰذا سبزیوں کو غذا میں شامل کرنے سے جسم میںپانی کی کمی نہیں ہوتی اور جلد اور بال صحت مند رہتے ہیں ۔


پپیتا ؛بے شمار فوائد کا حامل پھل

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...