ذہنی کارکردگی میں اضافہ کرنے والے2مشروبات

2,009

عمرکے ساتھ ساتھ انسان کی یادداشت کمزورہونے لگتی ہے۔یادداشت کی کمزوری میں بعض اوقات بڑھتی عمرکے علاوہ دیگروجوہات بھی دیکھنے میں آتی ہیں۔جیسے چھوٹے بچوں کوامتحان کی تیاری کروانے کے دوران ماؤں کواحساس ہوتاہے کہ ان کے بچے کی یادداشت کافی کمزورہے۔یاداشت میں بہتری لانے کے لئے بہت سے قدرتی اجزاء ہوتے ہیں۔جن کی مددسے ذہنی کارکردگی پرمثبت اوردیرپااثرات مرتب ہوتے ہیں۔یادداشت میں بہتری لاکرزندگی کوآسان اورکامیاب بنایاجاسکتاہے۔
بادام اوردیگرمیوہ جات وغیرہ جیسی کچھ اشیاء ایسی ہوتی ہیں جن کابچوں کے لئے کھانااورماؤں کوانھیں کھلاناکسی معرکے سے کم نہیں ہوتاایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ان تمام اجزاء کوذائقہ دارجوس کی صورت میں بچوں کوپلانے سے آپ کامسئلہ حل ہوسکتاہے۔بچوں کے ساتھ ساتھ جن بزرگ حضرات یادیگرافراد کویادداشت کی کمی کامسئلہ درپیش ہوتوآپ اس جوس کی مددلے سکتے ہیں۔اس طرح کے جوس سے آپ میموری  یعنی یادداشت میں اضافہ کرکے صحت مند اورخوشگوارزندگی کے مزے لے سکتے ہیں۔
صحت مند اورخوشگوارزندگی کا انسانی موڈ سے گہراتعلق ہوتاہے اگرموڈ خوشگوارہوتوانسان ذہنی دباؤ سے آزادہوکر خوشی خوشی سے ہرکام کرنے کوتیار ہوجاتاہے۔ ذیل میں دیئے گئے جوس کی تراکیب موڈ کوخوشگواربناکرذہنی کارکردگی کوفروغ دیتی ہیں۔بچوں کی یادداشت میں اضافہ ہو یا اپنی میموری کو اچھا بنانے  کے لئے آپ  ذیل میں دیئے گئے جوس بنانے کی تراکیب ضرور آزمائیں۔

1۔سیب کاجوس

اجزاء

سیب2عدد(چھلکے اتارکرچھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
گاجرآدھی چھلی اورکٹی ہوئی
بادام3عدد(بھیگاکرچھیل لیں)
کاجو3عدد
پانی ایک گلاس
ان تمام اجزاء کواچھی طرح بلینڈکرلیں۔سرونگ سے پہلے ہی تیارکریں پہلے سے تیارکرکے نہ رکھیں۔


جانئے:چھوہاروں سے کریں بیماریوں کا علاج

2۔کوکونٹ جوس

اجزاء

کیلاایک عدد
بادام 5 عدد(بھیگاکرچھیل لیں)
ناریل کاپانی ایک گلاس
ان تمام اجزاء کواتنابلینڈکریں کہ تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہوجائیں ۔یہ بہت ہی ذائقہ دارہوتاہے اوربچہ اسے آرام سے پی بھی لیتاہے۔اس سے موڈ پرخوشگواراثرات مرتب ہوتے ہیں اوربچہ آرام سے پڑھنے پرآمادہ ہوجاتاہے۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...