امتحانات کے دوران بچوں کی یاداشت تیز بنانے والی5 غذائیں
امتحانات کے دوران بچوں کے ذہن پر بے انتہا پریشر ہوتا ہے جس سے ان کی اعصابی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔امتحانوں میں اچھا پرفارم کرنے کے لئے یاداشت کا تیز ہونا ضروری ہے ۔ جن بچوں کو پڑھا ہوا یاد رکھنے میں مشکل ہوتی ہو وہ چند غذاؤں کو روز مرہ کی خوراک میں شامل کرکے اپنی یاداشت کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔
انڈے
انڈے کے اندر پروٹین، زنک اوروٹامن اے جو کے آنکھوں کی بینائی، وٹامن ڈی جو کے ہڈیوں کی افزائش، وٹامن ای اور بی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ انڈے کی زردی دماغ کے لئے بہترین غذا مانی جاتی ہے۔ آئرن کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے انڈے کی زردی دماغ کو تیز بنانے کے لئے بے حد کارآمد ہے۔
کیوی
ایک کیوی میں کینو سے زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایک کیوی انسانی جسم کی ایک دن کی وٹامن سی کی ضرور ت کو پورا کردیتا ہے۔
کیلا
کیلے میں کاربوہائڈریٹ کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو تھکن کو دور بھگا کر جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے ۔ کیلے کا روزانہ صبح ناشتے میں استعمال دماغ کو تیز بناتا ہے اور یاداشت کو تیز کرتا ہے۔
خشک میوہ جات
خشک میوہ جات آئرن سے مالا مال ہوتے ہیں۔ یہ توانائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ مانے جاتے ہیں۔ خشک میوہ جات بچوں کوطاقتور اور صحت مند بناتے ہیں اور بچوں کی ذہنی کارکردگی کو تیز کرتے ہیں۔
مچھلی
مچھلی میں فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے یہ بچوں کی دماغی نشونما میں مدد کرتا ہے۔ مچھلی صرف بچوں ہی نہیں بلکہ ہر عمر کے افراد کے لئے نہایت فائدے مند ہے ۔یہ مختلف دماغی امراض کو دور رکھتی ہے اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔