دماغی صحت پر اثر انداز ہونے والی 10 عادات

4,620

ہمارے جسم میں دماغ سپرپاورکی حیثیت رکھتاہے۔دماغ ہی ہے جوانسانی اعضاء کوسگنل دیتاہے ان سے کام کرواتاہے ۔اگردماغ میں کسی بھی قسم کانقص پیداہوجائے توانسان کی روزمرہ کی کارکردگی بھی متاثرہوتی ہے۔دماغ انسانی جسم کاسب سے زیادہ پیچیدہ عضوہے جسے پیچیدگیوں سے بچانابے حد ضروری ہے۔

دماغ کوکچھ اورنہیں بلکہ ہماری اپنی ہی عادات متاثرکرتی ہیں۔جی ہاں حیران نہ ہوں یہ سچ ہے کہ ہم تمام انسانوں کی کچھ عادتیں ایسی ہیں جوہمارے ہی دماغ کوکمزوربناتی ہیں۔جس سے دماغ کی کارکردگی متاثرہوتی ہے اوروہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کرپاتا۔توبس ہوجائیے تیاراورآج سے ہی ان عادات پرقابوپانے کی کوشش کرناشروع کردیں۔

1۔پرسکون نیند کی کمی

رات کودیرتک جاگنااورصبح دیرسے اٹھناہم سب کی عادت بن چکی ہے۔مکمل آرام کاخیال نہ رکھنے سے انسانی صحت بری طرح متاثرہوتی ہے۔یہ عادت نہ صرف جلد اورآنکھوں کی صحت کومتاثرکرتی ہے بلکہ اس سے دماغ کے خلیات کی موت بھی تیزی سے واقع ہونے لگتی ہے۔جس سے دماغ کے فعال متاثرہوتے ہیں۔

2۔سر کو ڈھک کرسونا

سردیوں میں عموماً سرکورضائی یاکمبل کے اندرڈھک کرسویاجاتاہے اوراسے صحت کے لئے بہترتصورکیاجاتاہے۔ لیکن ایسانہیں ہے کیونکہ سرڈھانپ کرسونے سے بند جگہ میں کاربن ڈائی آکسائیڈجمع ہونے لگتی ہے اورآکسیجن کی مقدارکم ہونے لگتی ہے۔اس سے دماغی خلیات کے سن ہونے کااندیشہ ہوتاہے۔کمبل کی جگہ رومال اورخواتین اپنے دوپٹہ کااستعمال کرسکتی ہیں۔

3۔ناشتہ نہ کرنا

ناشتہ نہ کرنانہ صرف معدہ بلکہ دماغ کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ عمل ہے۔ناشتہ نہ کرنے سے خون میں شکرکی مقدارکم ہوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے دماغ تک ضروری غذائی اجزاء نہیں پہنچ پاتے اوردماغ کی کارکردگی متاثرہونے لگتی ہے۔اگرصبح کاآغازہی غیرمتوازن طریقے سے ہوگاتودن بھراس کااثرتونظرآناہی ہے۔اپنے دن بھرکے کاموں میں توازن برقراررکھنے کے لئے ناشتہ ضروری ہے۔

4۔منفی سوچ

فارغ وقت میں ہماراذہن صرف غیرضروری سوچوں میں گم رہتاہے۔اس سے دماغ کے اہم حصے سوچنے کی صلاحیت اورذہانت سے خالی ہونے لگتے ہیں۔منفی سوچ سے دماغ کی نالیوں پردباؤ بڑھتاہے۔ بلڈ پریشرمیں اضافہ ہوجاتاہے اوردماغ کی نالیوں میں خون کی بے ترتیب ترسیل خطرناک بیماریوں کاسبب بن سکتی ہے۔جب بھی آپ فارغ ہوں تومثبت کاموں اورسوچوں میں مشغول رہیں۔

5۔کھانا زیادہ کھا لینا

کھانے کے دوران متوازن غذاکے تمام اصول بھلادیناہماری عادت ہے۔خوب پیٹ بھرے بغیردسترخوان سے نہ اٹھنا،بھوک لگنے پربہت ساکھاناکھالیناایک عام سی بات ہے۔ہم میں سے اکثرلوگ ایسے بھی ہیں جوکھاناکھانے کے بعد فوراً لیٹ جاتے ہیں کیونکہ اٹھنامحال ہوتاہے ۔زیادہ کھانا دماغ کی نالیوں کوسخت کردیتاہے جس سے دماغ کی طاقت میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہونے لگتی ہے۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


6۔تمباکونوشی

تمباکو یا سگریٹ نوشی ایک ایسی عاد ت ہے جونہ صرف دماغ کی نالیوں کوسکیڑتی ہے بلکہ الزائمرکی بیماری اوردماغ کے کینسرکاسبب بھی بنتی ہے۔عام طورسے ہمارے ہاں یہ تصورکیاجاتاہے کہ سگریٹ نوشی سے ہمارے پھیپھڑے متاثرہوتے ہیں لیکن یادرکھیں ہماری ہربری عادت ہمارے دماغ پربراہ راست اثراندازہوتی ہے۔

7۔زیادہ میٹھا کھانے کی عادت

زیادہ میٹھاکھانے کی عادت نہ صرف موٹاپا بلکہ دماغی حصوں کے عمل میں بھی خرابی پیداکردیتاہے۔اس عادت سے پروٹین ، وٹامنز اوردیگرغذائی اجزاء کی دماغ تک ترسیل میں رکاوٹ پیداہوتی ہے۔جس کی وجہ سے خلیوں کی افزائش رک جاتی ہے۔جس کے نتیجے میں دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کرپاتا۔

8۔ماحولیاتی آلودگی

ہمارے جسم میں آکسیجن کی ضرورت سب سے زیادہ دماغ کوہوتی ہے۔جس ہوامیں ہم سانس لیتے ہیں اس میں گرد اوردھواں ہروقت موجودہوتاہے۔اگرہواآلودہ ہوتودماغ تک آکسیجن کی ترسیل ٹھیک طرح سے نہیں ہوپاتی۔جس وجہ سے دماغ کی کارکردگی میں رکاوٹ آنے لگتی ہے۔اسی لئے صبح کی تازہ ہوامیں چہل قدمی کریں یہ عمل آپکے دماغ کودن بھرتازہ دم رکھتاہے۔

9۔بیماری میں آرام نہ کرنا

جب بھی آپ کسی بیماری ،انفیکشن یاتھکاوٹ میں مبتلاہوتے ہیں تواس وقت آپ کوآرام کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔کام کے دباؤ کی وجہ سے آرام کی طرف دھیان نہ دینے سے دماغی صحت پربرااثرپڑتاہے۔اس عمل سے دماغی صحت اوریادداشت کی کمزوری کے مسائل سامنے آتے ہیں۔

10۔سردمزاجی

جولوگ تنہائی پسند یا لوگوں سے زیادہ گھلنا ملناپ سندنہیں کرتے ان کا ذہن بھی تخلیقی صلاحیتوں سے محروم ہوجاتا ہے۔دماغی کمزوری سے ان کی ذہانت متاثرہونے لگتی ہے۔تنہارہنے کی وجہ سے ان کے مزاج میں آنے والی تبدیلی ان کے دماغ میں پیدا ہونے والے خلل کانتیجہ ہوتی ہے۔
مندرجہ بالااسباب آہستہ آہستہ ہماری صحت پر اثراندازہوتے ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگران سے پرہیز نہ کیاجائے تویہ نہ صرف ہماری جسمانی بلکہ دماغی صحت کوبھی بری طرح متاثرکرتے ہیں۔لہٰذاان سے بچنے کی کوشش کریں اورصحت مندزندگی کاحصول ممکن بنائیں۔


اس بارے میں پڑھئے :پر سکون نیند اور انرجی سے بھرپور دن گزارنے کے لئے تھری ڈے پلان


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...