بادام ۔ایک مکمل غذا

4,665

بادام وٹامن ای ، میگنیشیم اور پروٹین حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے ۔ اس میں موجود صحت بخش فیٹی ایسڈز ، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ امراض قلب سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ ہمارے بڑے بچپن میں ہمیں روزانہ صبح سات بادام کھانے کا مشورہ دیتے تھے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام ذہن کو تیز کرنے میں معاون ہوتے ہیں ۔ ویسے تو بادام سارا سال ہی کھائے جاتے ہیں لیکن سردیوں میں انھیں کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے ۔ غذائیت سے بھرپور بادام صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ بادام کے چند چیدہ چیدہ فوائد و خصوصیا ت مندرجہ ذیل ہیں :

 

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید

بادام میں موجود صحت بخش فیٹس ذیابیطس کے مرض سے بچاؤ کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں ۔ اس کے علاوہ میگنیشم بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہوتا ہے اور اکثر افراد میگنیشم کی کمی کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ جسم میں میگنیشم کی تعداد بڑھانے کے لیے بادام کا استعمال مفید ہے ۔ بادام نہ صرف ٹائپ 1بلکہ ٹائپ 2ذیابیطس کے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں ۔

 

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون

میگنیشیم بلڈ پریشر لیول کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ بادام کے استعمال سے جسم کو اتنا میگنیشیم مل جاتا ہے جو بلڈپریشر کنٹرول میں رکھنے کے لیے کافی ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر یا ہائپر ٹینشن دل کے دورے یاگردوں کی خرابی کاباعث بنتے ہیں ۔ میگنیشم کی کمی ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بن سکتی ہے چاہے آپ کا وزن زیادہ ہو یا نہ ہو ۔ چونکہ ہماری روز مرہ کی غذا جسم کی میگنیشیم کی ضرورت کو پورا نہیں کر پاتی اس لیے اس میں بادام شامل کرنے سے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔

 

وزن کم ہوتا ہے

جی ہاں ! بادام کے استعمال سے وزن کم کیا جاسکتاہے ۔ بادام میں کچھ غذائی اجزا ایسے ہوتے ہیں جو جسم میں آسانی سے گھل نہیں پاتے جس کے باعث بادام کھا کرہمیں کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی اور ہم دن میں کم کیلیریز استعمال کرتے ہیں ۔ کئی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بادام کو اپنے ڈائٹ پلان میں شامل کرنے والے افراد کا وزن ان لوگوں کے مقابلے جلدی کم ہوتا ہے جو بادام نہیں کھاتے ۔

 

دل کے لیے فائدہ مند

ایک تحقیق کے مطابق 1.5 اونس بادام ا ور دیگر تمام ڈرائی فروٹس کا روزانہا ستعمال امراض قلب کے خطرات کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔ بادام میں موجود غذائی اجزا دل کو طاقتور بناتے ہیں ۔ بادام دل کے دورے اور ہائپر ٹینشن کے خطرات کو کم کرتا ہے ۔ اسے سے کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے ۔

 

ذہن تیز کرتا ہے

 

بادام کی یہ خصوصیت تو ہم سب نے ہی سنی ہوگی ۔ بادام کے اندر موجود غذائی اجزا ذہن کی نشونما کرتے ہیں ۔ ان کے استعمال سے آپ کی ذہنی کارکردگی اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔ بادام میں موجود ایل کارنیٹائن اور ریبوفلیون دو ایسے اجزا ہیں جو بڑھتی ہوئی عمر میں انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ بادام کا استعمال ایلزائمرز جیسے ذہنی امراض سے بچاتا ہے ۔ ذہنی ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام یا بادام کے تیل کا استعمال اعصابی نظام کو درست رکھتا ہے ۔

اس بارے میں جانئے : پیشاب کے نظام میں خرابی 


ہڈیاں مضبوط رکھتا ہے

 

بادام سے حاصل ہونے والے وٹامنز اور معدنیات ہڈیوں کے لیے بے حد مفید ہیں ۔ اس کے علاوہ بادام سے جسم کو فاسفورس بھی حاصل ہوتا ہے جس سے ہڈیوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ بادام کے روزانہ استعمال سے انسان بڑھتی ہوئی عمر میں ہونے والی ہڈیوں کی بیماریوں جیسے آسٹیوپروسس سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔

 

جلد نکھارتا ہے

 

بادام سے جلد کو حاصل ہونیوالے فائدے کسی سے چھپے نہیں ۔ یہ نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کی جلد کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر نوزائیدہ بچوں کی بادام کے تیل سے مالش کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ بادام کا تیل اکثر صابن اور فیس واش میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس سے جلد نکھرتی ہے اور داغ دھبے بھی کم ہوتے ہیں ۔

 

قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے

 

انسان کا مدافعاتی نظام طاقتور ہو تو وہ تمام تر بیمیاریوں و نقصان دہ جراثہم سے محفوط رہتا ہے ۔ بادام کااستعمال قوت مدافعت میں واضح اضافے کا باعث بنتا ہے ۔ اس میں موجود قلوی مادہ (alkaline material) ساتھ ہی وٹامن ای جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردارا دا کرتے ہیں ۔ دیگر قدرتی غذاؤں کی طرح بادام کے بھی کچھ نقصانات ہیں ۔ بدام کے اندر آکسیلیٹس ہوتے ہیں جو اگر جسم میں جمع ہونے لگیں تو صحت پہ منفی اثرات ڈا ل سکتے ہیں ۔ اسی لیے وہ لوگ جن کے گردے یا پتے میں پتھری ہو بادام کا استعمال نہ کریں ۔ اس کے علاوہ کئی لوگوں کو اس سے الرجی بھی ہوجاتی ہے ۔ اگر آپ کو بادام سے الرجی ہو تو آپ کو بادام یا بادام کے تیل میں بنی کوئی بھی چیز استعمال نہیں کرنی چاہیے ۔ بادام کو ان کے چھلکوں سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے ۔ بادام ہر عمر کے فرد کے لیے مفید ہیں۔ اگر اپنی جسمانی وغذائی ضروریات کو سمجھتے ہوئے بادام کااستعمال کیا جائے تو ہم اس سے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔


مزید جانئے : موٹاپے کو کہیں ۔۔۔بائے بائے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...