انگور ،جلد اور صحت دونوں کے لئے مفید

3,736

جنت کا پھل انگور اپنے میٹھے اور لذیذ ذائقے کی وجہ سے ہر ایک کا من پسند پھل ہے ۔شائد ہی کوئی ہو جو اس کے ذائقے کو نا پسند کرتا ہو ۔انگور سامنے ہوں تو ان سے ہاتھ روکنا ذرامشکل ہوتا ہے ۔ہمارے ملک میں اگست ، ستمبر اور اکتوبر کے موسم میں خوب انگور آتا ہے ۔اور لوگ دل کھول کر اس نعمت کا مزہ لیتے ہیں ۔انگورکئی اقسام میں پایا جاتا ہے لال،ہرے اور جامنی انگور سب کا مزہ الگ الگ ہوتا ہے جن سے جام ،جیلی ،تازہ رس ،کشمش اور منقہ بھی بنایا جاتا ہے ۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انگور کا استعمال جلد اور جسمانی صحت دونوں کے لئے مفید ہے۔

انگور میں اینٹی اوکسی ڈینٹس ہیں :

انگور میں طاقتور اینٹی اوکسی ڈنٹس شامل ہیں ۔اس میں فائٹو نیوٹرنٹس بڑی مقدارمیں موجود ہیں ۔تحقیق سے ثابت ہو اہے کہ یہ فائٹو نیوٹرنٹس کئی قسم کے کینسرز سے بچاتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں ۔پولی فینولز جسم میںکینسر کا باعث بننے والے فری ریڈیکلز کو بننے سے روکتے ہیں اور خون کی نالیوں کو کھولتے ہیں جس سے دوران خون صحیح ہوتا ہے اوربلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔یہ اینٹی اوکسی ڈینٹس انگور کے چھلکے اور بیج میں ہوتے ہیں اس لئے انگور سے اس کا چھلکا اور بیج الگ نہیں کرنے چاہئیں۔

جلد کے مسائل کو کم کرتا ہے:

انگور میں موجود ریسورٹرول جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات اور دوسرے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ریسورٹرول ،بینزوائل پر آکسائیڈ کے ساتھ مل کر ایکنی کے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے ۔

پوٹاشیئم حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں :

100 گرام انگور میں 191ملی گرام پوٹاشیئم موجود ہوتا ہے ۔پوٹاشیئم کا ذیادہ استعمال اور سوڈیم کے استعمال میں کمی جسم کو کئی طرح سے فائدہ پہنچاتی ہے۔ساتھ ہی پوٹاشیئم سوڈیم کے مضر اثرات کو ختم کرتا ہے۔سوڈیم کی کم اور پوٹاشیئم کی زیادہ مقدار والی غذا ہائی بلڈپریشر ،ہائی کولیسٹرول اور دل کی صحت کے لئے مفید ہے۔بڑھا ہوا پیٹ بھی بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ غذا میں نمک کو کم کرکے پوٹاشیئم سے بھرپور فائبر والی غذائیں پیٹ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔

آنکھوں کے لئے مفید ہے:

ایک تحقیق کے مطابق انگور آنکھوں کو صحت مند بناتے ہیں ۔ اگر انگورکو غذامیں شامل کر لیا جائے تو یہ آنکھ کے حصے ریٹینا سے سوزش پیدا کرنے واے پروٹین کم کرکے حفاظتی پروٹین کو بڑھا دیتے ہیں ۔

ذہن کو تیز کرتے ہیں :

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انگور میںموجود ریسوراٹرو ل دماغ کی طرف دوران خون تیز کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے ذہنی کارکردگی بہتر ہوتی جاتی ہے۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انگور ذہنی کمزوری دور کرتا ہے اور الزائمر کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ایک اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ریسواٹرول دماغ پر اثر انداز ہونے والے پلاک اور فری ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے۔

گھٹنوں کے لئے مفید:

ٹیکساز یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق انگوروں کا روزانہ استعمال گھٹنوں اورجوڑوں کے درد کے لئے مفید ہے۔انگور میں لاتعداد پولی فینولز موجود ہیںجو جوڑوں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں ۔

سوزش کو ختم کرتا ہے:

انگور میں ایسے اینزائمز موجود ہیں جوجسم کی سوزش کو ختم کرتے ہیں ۔جو خون کی نالیوں کو سکون بخش کر دل
کو صحت مند بناتے ہیں ۔اور جسم کی کارکردگی بہتر کرتے ہیں ۔


پپیتا ؛بے شمار فوائد کا حامل پھل


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...