پریڈز میں بے قاعدگی۔ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرور ہے یا نہیں؟
پیریڈز کا اچانک سے رک جانا یا سائیکلز میں بے قاعدگی یقیناً پریشان کن مسئلہ ہے ۔ بیس سال کی عمر کے بعد بہت سی لڑکیوں کو ار ریگولر پیریڈز یعنی ماہواری میں بے قائدگی جیسے مسائل پیش آتے ہیں ۔ اکثرلڑکیوں کو پیریڈز(periods) کی تاریخوں میں معمول کی علامات اور درد تو محسوس ہوتا ہے لیکن پیریڈز نہیں ہوتے ۔ شاید یہ ہی وہ وقت ہے جب آپ کو اصل وجہ کا پتا لگانے کی ضرورت ہے:
پیریڈز میں بے قاعدگی
ماہواری کے دوران اووریز انڈہ بناتی ہیں اگر اس وقت وہاں اسپرم موجود نہ ہو وہ انڈہ فرٹیلائز نہیں ہو پاتا ، پھر ایک ہارمونل تبدیلی رونما ہوتی ہے اور وہ انڈہ ضائع ہوجاتا ہے ۔
اس کے نتیجے میں بچے دانی سے خون کا اخراج ہوتا ہے ۔ یہ سلسلہ 3سے 7دن تک جاری رہتا ہے جسے پیریڈز کہتے ہیں ۔ ایک ماہ بعد یہ سائیکل پھر سے شروع ہوتی ہے ۔
وہ خواتین جنھیں پریڈز میں بے قاعدگی کی شکایت ہو انہیں مندرجہ ذیل علامات کا سامنا ہوتا ہے :
٭ پریڈز ختم ہونے کے بعد اسپاٹنگ یا بلیڈنگ ہونا
٭ پیریڈز میں زیادہ بلیڈنگ ہونا
٭ مباشرت کے بعد بلیڈنگ ہونا
٭ پیریڈز کے دورانئے کے بعد بھی بلیڈنگ ہونا
٭ پیریڈز میں زیادہ بلیڈنگ ہونا
٭ مباشرت کے بعد بلیڈنگ ہونا
٭ پیریڈز کے دورانئے کے بعد بھی بلیڈنگ ہونا
پیریڈز میں بے قائدگی کی وجوہات
پیریڈز(periods) کے آغاز کے بعد کچھ عرے تک پیریڈز میں بے قاعدگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ مینو پاز سے سات آٹھ سال قبل بھی یہ شکایت ہو سکتی ہے۔ پیریڈز میں بے قائدگی کی عام وجوہات مندرجہ ذیل ہیں :
کھانے پینے کے مسائل
کھانے پینے کی عادات صحت کے اصولوں کے مطابق نہ ہونے اور خوراک میں ضروری غذائی اجزا کی کمی کی وجہ سے بھی ہارمونز کی گردش اور انڈے بننے کے عمل میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے ۔
غیرمتوازن بلڈ شوگر لیول
ذیابیطس کی وجہ سے بھی پیریڈز میں بے قائدگی واقعہ ہو سکتی ہے ۔ بلڈ شوگر لیول اگر متوازن نہ ہو تو اس کا منفی اثر ہارمونز پر پڑتا ہے ۔
پرولیکٹن کی زیادہ تعداد
خون میں اگر پروٹین ہارمون ’پرولیکٹن‘ کی مقدار زیاد ہو تو پیریڈز میں بے قائدگی کی شکایت ہوسکتی ہے ۔
ادویات
چند ادویات ایسی ہیں جن کے استعمال سے ہارمونز کا نظام متاثر ہوسکتا ہے ۔
پولی سسٹک اووری سنڈرم
عورتوں میں جنسی ہارمونز کے باعث پولی سسٹک اووری سنڈرم ہو سکتا ہے جس سے آگے چل کر پیریڈز میں بے قاعدگی پیدا ہو سکتی ہے ۔
پری میچور اووریئن فیلئر
بعض خواتین میں 40سال کی عمر سے پہلے ہی اووریز کام کرنا بند کر دیتی ہیں ۔جس کی وجہ سے یا تو پیریڈز ہوتے ہی نہیں یا بے قاعدہ رہتے ہیں۔
ڈاکٹر کو کب دکھائیں؟
اگر آپ کو بھی پریڈز میں بے قائدگی کی شکایت ہو تو ان علامات کے ظاہر ہونے پر فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں:
٭90یا اس سے زیادہ دن تک پیریڈز نہ ہونا
٭21دن سے پہلے دوبارہ پیریڈز ہو جانا
٭پیریڈز میں اچانک بے قاعدگی پیدا ہو جانا
٭پیریڈز میں حد سے زیادہ تکلیف ہونا
٭بہت زیادہ بلیڈنگ ہونا
٭21دن سے پہلے دوبارہ پیریڈز ہو جانا
٭پیریڈز میں اچانک بے قاعدگی پیدا ہو جانا
٭پیریڈز میں حد سے زیادہ تکلیف ہونا
٭بہت زیادہ بلیڈنگ ہونا
ڈاکٹر پریڈز میں بے قائدگی کی اصل وجہ کا پتا لگانے کے بعد ہی صحیح علاج تجویز کر سکتا ہے ۔
مزید جانئے: پیریڈز کا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش