ماہواری میں بے قاعدگی۔۔۔وجہ پولی سسٹک اووری سنڈروم تو نہیں؟

45,380

پولی سسٹک اووری سنڈروم ایک ایسا مرض ہے جس میں خواتین کے ہارمونز غیر متوازن ہوجاتے ہیں ۔ اس بیماری کی وجہ سے پیریڈز (periods)اور ماہواری کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ سنگین نوعیت اختیار کرتے ہوئے ذیابیطس اور دل کے امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
اکثر اس مرض میں اووری میں سسٹ بن جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے پولی سسٹک اووری سنڈروم کہتے ہیں ۔
پولی سسٹک سنڈروم کا باعث بننے والے ہارمونز کی تبدیلی عام طور پر پہلی ماہواری کے بعد شروع ہوتی ہے۔ اگر اس کے بعد وزن بڑھنا شروع ہوجائے تو ان علامات پر ضرور غور کرنا چاہئے۔
ضروری نہیں کہ پولی سسٹک سنڈروم کی مریض ہر عورت میں تمام علامات ظاہر ہوں۔ اسکے علاوہ یہ علامات معمولی سے شدید بھی ہوسکتی ہیں۔ اکثر خواتین کو ماہواری (periods)کے مسائل کا سامنہ کرنا پڑتا ہے یا وہ حاملہ نہیں ہوپاتیں۔

پولی سسٹک اووری سنڈروم کی علامات درج ذیل ہیں:

ماہواری کے مسائل:

بہت کم یا بالکل نہ آنا یا بہت زیادہ اور بار بار بلیڈنگ ہونا۔

بال جھڑنا:

سر کے بال کم ہوجانا اور جسم کے دوسرے حصوںیعنی چہرے ،سینے، کمر، پیٹ ، انگھوٹھوں اور پیر کی انگلیوں پر بال نکل آنا۔

ایکنی:

جلد چکنی ہوجانا اور چہرے پر دانے نکل آنا ۔

بانجھ پن:

پولی سسٹک اووری سنڈروم بانجھ پن کی سب سے عام وجہ ہے ۔ بہت سی خواتین پولی سسٹک اووری سنڈروم کی وجہ سے کوشش کے باوجود حاملہ نہیں ہوپاتیں۔

پولی سسٹک اووری سنڈروم کے آئندہ زندگی میں ہونے والے خطرات:

پولی سسٹک اووری سنڈروم مستقبل میں بھی صحت (health) کے بہت سے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کی شکار خواتین میں صحت کے یہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ذیابیطس:

لمبے عرصے تک رہنے والی بیماری جس میں خون میں شکر کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

ڈپریشن :

ڈپریشن ہونا یا موڈ میں تبدیلی آنا کیونکہ پولی سسٹک اووری سنڈروم کی علامات آپ کی خود اعتمادی اور نفس پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر:

ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کی شکایت ہوجاتی ہے جو اسٹروک یا دل کی بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔

نیند میں سانس رکنا:

زیادہ موٹی خواتین میں یہ تکلیف ہوجاتی ہے جن کا سوتے ہوئے سانس رکنے لگتا ہے ۔ اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔
اس کے علاج کے ساتھ باقائدہ ورزش، اضافی وزن میں کمی، اچھی غذا کے استعمال اور سگریٹ نوشی سے گریز جیسے مثبت اقدام مرض سے نجات میں مدد کرتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...