نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات

1,600

نوجوان ہر طرح کے ماحول میں خود کو ڈھالنے کے عادی ہی کیوں نہ ہوں نوجوانی کے دور میں اکثر ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بوڑھے ہوں یا جوان ڈپریشن ان پر ایک ہی سے طرح اثر انداز ہوتا ہے ۔نوجوان جب کسی طرح کے جذباتی مسائل میں مبتلا ہوں اور ان کو حل نہ کر پائیں تو ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔اگر آپ اس طرح کی علامات دیکھیں تو اس کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کریں اورعلاج کروائیں ۔ڈپریشن کی اصل وجہ جاننے کے بعد اس پر قابو پانا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔نوجوانوں کے ڈپریشن کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں سے چندیہاں ذکر کی جارہی ہیں ۔

پڑھائی کا دبائو:

نوجوانوں کو پڑھائی کی ٹینشن ہوتی ہے امتحان میں اچھی کامیابی ان کے لئے چیلنج بن جاتی ہے۔خاص طور وہ نوجوان جو تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے اسکالر شپ لینا چاہتے ہیں ۔کلاسوں ،ٹیسٹ اور گریڈز کی فکر میں وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔خاص طور پر وہ نوجوان جو دوسروں پر سبقت لے جانا چاہتے ہیں اور شروع ہی سے سخت محنت کرتے ہیں ۔

معاشرتی دبائو :

نوجوانی میں آپ یہ بھی سیکھتے ہیں کہ معاشرے کی مشکلات کا مقابلہ کرکے آپ کس طرح اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔شہرت زیادہ تر نوجوانوں کا خواب ہوتی ہے ،اور اگر ان کا یہ خواب پورا نہ ہو تو وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔معاشرے میں صحیح مقام نہ ملنے پر اکثر نوجوان مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں اور منشیات کا استعمال یا ایسی حرکتیں کر جاتے ہیں جن سے ان کی زندگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔جو نوجوان ہمت نہیں بھی ہارتے انھیں بھی اپنی کارکردگی کی ناکامی کا ڈر ہوتا ہے۔


اس بارے میں پڑھئے :پر سکون نیند اور انرجی سے بھرپور دن گزارنے کے لئے تھری ڈے پلان

محبت میں ناکامی:

عشق کے جھگڑے بھی نوجوا نوں کو متاثر کرتے ہیں اور ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔محبت میں ناکامی سے لے کر مخالفت تک ہر چیز ان کے لئے ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔

حادثہ پیش آجانا:

کسی عزیز کی موت ،یا کوئی بدسلوکی ہر ایک پر برا اثر ڈالتی ہے اور پریشانی اور ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔اس طرح کے کسی حادثے کے بعدضروری ہے کہ طبیعت میں اس کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں یا ڈپریشن کی علامات پر نظر رکھی جائے۔

والدین میں علیحدگی ہوجانا:

ماضی کے مقابلے میں والدین کی علیحدگی اس دور میں زیادہ عام ہو گئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ یہ نوجوانوں کی خوشحال زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتی۔والدین کی علیحدگی اور زندگی میں سوتیلے ماں باپ کی مداخلت بھی نوجوانوں میں ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔

موروثیت :

کچھ لوگ موروثیت کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔اگر آپ کے والدین میں سے کوئی یا قریبی عزیز ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہے تو آپ بھی موروثیت کے ذریعے اس کا شکار ہو سکتے ہیں ۔


مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

معاشی جدوجہد:

گھر کی ذمہ داری چاہے آپ کے کاندھوں پر ہے یا نہیںلیکن گھر کے معاشی مسائل سے متاثر ہوئے بغیر آپ نہیں رہ سکتے ۔پیسے کی کمی بھی پریشان کن صورتحال ہوتی ہے خاص کر جب اس سے آپ کے گھر یا معیار زندگی کو خطرہ ہو۔

نظر انداز کیا جانا:

بہ ظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ بڑے ہونے کے بعد والدین سے کسی قسم کی اپنائیت کی ضرورت نہیں رہتی لیکن حقیقت میںایسا نہیں ۔آپ کو جسمانی اور جذباتی طور پر والدین کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔والدین کی توجہ میں کمی بھی ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔

خود اعتمادی میں کمی:

نوجوانی میں خود اعتمادی میں کمی ہوتی ہے پھر اس کے ساتھ شخصیت میں ہونے والی تبدیلیاں بھی (جیسے مہاسے نکل آنا) خود اعتمادی میں کمی کاباعث بن سکتی ہیں۔بعض اوقات اس کی حد سے زیادہ کمی ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔

بے بسی کا احساس:

آپ کوئی کام چاہتے ہوئے بھی نہ کرسکیں اور خود کو اس سلسلے میں بالکل بے بس اور مجبور محسوس کریں تو یہ صورت حال بھی آپ کے لئے ڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے ۔

اگر اس طرح کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو طبی ماہر یا پھر کسی سائیکالوجسٹ سے بات کرنا ضروری ہے ،خاص کر جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں ۔ کیونکہ ڈپریشن کے لئے علاج کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ خود ہی ٹھیک نہیں ہو پاتا ۔ اس سلسلے میں آپ کا معالج آپ کے حالات جانتے ہوئے بہتر رہنمائی کرے گا کہ آپ کو کسی قسم کی دوا یا تھیراپی کی ضرورت ہے یا نہیں ۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...