ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو کس طرح متاثر کرتا ہے

1,850

ذہنی دبائو ناصرف ہمارے معمولات زندگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ ہماری صحت اور خوبصورتی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔بے خوابی ،جسم میں پانی کی کمی اور جنک فوڈز کھانے کی خواہش بھی اسٹریس کے ساتھ مل کر ہماری جلد اور بالوں کی صحت (health) پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپ کی خوبصورتی کو لاحق بعض مسائل کی اصل وجہ ذہنی دبائوہوتا ہے۔

ذہنی دباؤ آپ کی جلد اور بالوں کو کمزور کرتا ہے:

ذہنی دباؤ نیند میں کمی کا باعث بنتا ہے جبکہ صحت مند بالوں اور جلد کے لئے اچھی نیند بہت ضروری ہے۔ذہنی دبائو اور بے خوابی مل کر قوت مدافعت کو کمزور کردیتے ہیں اس طرح جسم میں موجود کیمیکلز اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے آنکھیں اور جلد بے رونق نظر آتی ہیں ۔

جلد کی سوزش کو بڑھاتا ہے:

ذہنی دباؤ جسم میں ایسے ہارمونز بناتا ہے۔جو خون کا رخ جلد سے ہٹا کر مسلز اور دوسرے اعضاء کی طرف کردیتے ہیں ۔خاص طور پر شدید ذہنی دبائو آپ کی جلد کو آکسیجن اور ضروری غذائیت سے محروم کردیتا ہے جس کی وجہ سے جلد مختلف مسائل جیسے ایکنی کا شکار ہوجاتی ہے۔


یہ بھی جانئے نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات

جسم میں خشکی پیدا کرتا ہے:

ذہنی دبائو کے نتیجے میں آپ کی جلد پانی کی کمی،سوزش ،بے رونقی،ایکنی اور جھائیوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ پریشانی کی وجہ سے جلد پر موجود مردہ خلیات کی تہہ پتلی ہو جاتی ہے اور اس میں باریک سوراخ ہو جاتے ہیں جو الٹرا وائلٹ شعائوں سے جلد کی حفاظت نہیں کر پاتے ۔ذہنی دبائو سے ناصرف جلد پر دانے پھوٹ پڑتے ہیں بلکہ اس سے سیلز کی جھلی میں بھی سوراخ ہو جاتے ہیں جن میں سے پانی رستا رہتا اور اس کی وجہ سے جلد پر لکیریں پڑنے لگتی ہیں۔

بال جھڑنے لگتے ہیں :

ذہنی دباؤ کی وجہ سے خون کی نالیاں دبنے لگتی ہیں جس کے نتیجے میں بالوں کی جڑوں کومناسب آکسیجن،منرلز اور وٹامنز نہیں مل پاتے جو صحت مند بالوں کی نشونماء کے لئے نہایت ضروری ہیں۔جب آپ زیادہ تھکے ہوئے ہوتے ہیں تو جسم زیادہ انرجی استعمال کرنا شروع کردیتا ہے اور ضروری وٹامنز اور غذائیت کا رخ جسم کے اہم حصوںیعنی دل،دماغ اور پھیپھڑوں کی طرف کردیتاہے۔اور سرکی طرف ان وٹامنز کا رخ کم ہوجاتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگوں میں ذہنی دبائو کی نشاندہی ان کے گنج پن،پتلے بالوں،بالوں کی چمک میں کمی یا بدرونقی سے ہوتی ہے۔شدید ذہنی دبائو کا شکار لوگ بالچھڑ اور چنبل جیسی جلدی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جن کی وجہ سے بال کمزور اورخراب ہوجاتے ہیں اور آسانی سے ٹوٹنے لگتے ہیں ۔

خراب عادات کا باعث بنتا ہے:

شدید ذہنی دبائو کی وجہ سے بے دھیانی میں بالوں کو گھمانے اور ناخن چبانے کی عادت بھی پڑ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے بالوں کو نقصان پہنچتا ہے اور بال ٹوٹتے رہتے ہیں اور اکثرگنج پن بھی ہو جاتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...