جوڑوں کادرد دورکرنے کے لئے ایلو ویراکاحلوہ کھائیں

23,133

جوڑوں joint paim اور ہڈیوں کادرد عام مسئلہ بنتاجارہاہے۔بڑے ہوں یاچھوٹے چھوٹے معصوم بچے آجکل ہڈیوں میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ایلوویرا جوڑوں اورہڈیوں کے درد دور بھگانے میں کافی اہمیت رکھتاہے۔بلکہ اگر یہ کہاجائے کہ یہ پین کلر کاکام کرتاہے تو غلط نہ ہوگا۔لیکن ایلوویرا کڑواہونے کے باعث اکثر لوگ اسے کھانے میں کامیاب نہیں ہوپاتے ۔
اسی لئے اگر آپ جوڑوں کے درد یادیگر ہڈیوں کے درد سے متاثرہیں اور اسے دور بھگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ایلوویرا کاحلوہ اپنے گھر پر تیار کرکے رکھ لیں ۔اور پابندی سے اسکااستعمال کریں۔تو آپ کو اس پریشانی سے نجات مل جائے گی۔

اجزاء

دیسی گھی دوسے تین چمچ
لونگ دوعدد
دارچینی ایک ٹکڑا
بڑی الائچی ایک عدد
ایلوویرا کاپلپ بلینڈ کرکے ایک کپ
بادام ،پستے اوراخروٹ حسب خواہش
السی کے بیج پسے ہوئے ایک کپ
کلونجی ایک کھانے کاچمچ
دودھ ایک کپ
براؤن شوگر حسب ذائقہ (Taste)

مزید جانئے :کاجو قتلی ،مزہ اور صحت ساتھ ساتھ

ترکیب

*دیسی گھی میں لونگ،دارچینی اوربڑی الائچی ڈال کرکڑکڑالیں۔
*پھر اس میں ایلوویرا کاپلپ ڈال دیں۔
*اچھی طرح مکس کرکے پانی خشک ہونے تک پکالیں
*بادام ،اخروٹ اورپستہ شامل کریں۔السی کے بیج اورکلونجی شامل کریں۔
*آمیزے کواچھی طرح مکس کرکے دودھ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔
*آخر میں براؤن شوگر ڈالیں۔

یہ حلوہ ایک چمچ صبح وشا م دودھ کے ساتھ کھائیں۔اس حلوہ سے جوڑوں اورہڈیوں کے تمام درد دور ہوجائیں گے۔ساتھ ساتھ مجموعی صحت کی بہتری یقینی ہوتی ہے۔اس کے باقاعدہ استعمال سے دیگرجسمانی کمزوریاں جیسے چکر آنا یاخواتین میں حیض یا یورین کی رکاوٹ رہنا وغیرہ بھی دور ہوگی۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...