مائگرین سے نمٹنے کی کچھ آسان ٹپس
2019شروع ہو چکا ہے اور آ پ یہ توقع رکھتے ہوں گے کہ اب تک مائگرین کا تیز اور آسان حل نکال لیا گیا ہو گا،لیکن سچ تو یہ ہے کہ ابھی تک صحیح طور پر یہ بھی معلوم نہیں کیا جا سکا کہ میگرین ہو تا کیوں ہے؟اس کا اصل سبب کیا ہے؟نہ ہی ہر شخص کے پاس ہر وقت ڈاکٹر کی تشخیص کردہ دوائیں موجود ہو تی ہیں،اگر آپ مائگرین سے متاثرہ شخص ہیں توآپ کے لئے یہ کچھ پٹس ہیں جو کہ آپ کوکہیںبھی کسی بھی وقت مائگرین سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
٭پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال:۔
پانی محبت ہے،پانی زندگی ہے،اپنے آ پ کو پانی سے آسودہ رکھیں ،اپنے جسم کو اندر سے خشک نہ ہونے دیں۔یہ بات یاد رکھیںکہ آپ کو مائگرین ہو یا نہ ہو لیکن پانی ضرور پئیں،پانی پینے کے کوئی نقصانات نہیں سوائے اس کے کہ آپ کا باتھ روم جانا ذرا بڑھ جاتا ہے ،لیکن پانی پینے کے فائدے بہت ہیں۔
٭نمک کا اور زیادہ نمک والے کھانوں کا استعمال کم سے کم کریں:۔
اگر آ پ نمک اور نمک مرچ والے کھانوں کے شوقین ہیں تو رک جائیے!نمک ویسے تو خود بھی نقصان دہ ہے لیکن اگر ضرورت سے زیادہ نمک استعمال کیا جائے تو اس سے ہائی بلڈ پریشراوراسٹروک کا رسک بڑھ جاتا ہے۔اس لئے نمک سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔کیونکہ اس سے سب سے زیادہ آپ خود ہی نقصان اٹھاتے ہیں۔
مزید جانئے :خون میں کیلشم کی کمی خطرناک ہوسکتی ہے
٭خالی پیٹ یا بھوکے نہ رہیں:۔
اکثر اوقات کام پر جانے کی ٹینشن میں یا کہیں کسی ضروری کام میں لگ جانے کے باعث بہت سے لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ کھائے پیئے بغیر اپنا دن کا بیشتر حصہ گزار دیتے ہیں،جس کے نتیجے میں بھوک کے باعث ان کے سر میں شدید درد یا مائگرین شروع ہوجاتاہے۔اس لئے اس بات کو ضروری بنائیں کہ بھوکے رہنے سے گریز کریںکیونکہ یہ ہلکے درد سے شروع ہو کر ایک بد ترین درد کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
٭دبائو برداشت نہ کریں:۔
ہمیں پتہ ہے کہ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ دبائو نہ لیا جائے یا برداشت کیا جائے لیکن اس پر عمل کرنا بہت مشکل ہے۔لیکن آ پ یقیناً صورتحال کو سمجھتے ہوئے کہ کس وقت دبائو بڑھ سکتا ہے اس سے ایک قدم آگے بڑھ سکتے ہیں ،مطلب یہ کہ دبائو کم کرنے کے لئے مختلف تراکیب استعمال کی جا سکتی ہیں ،جس سے آپ کو تقویت ملے۔مثلاً بہت سے افراد ایسے میں چہل قدمی کرنا پسند کرتے ہیں جس سے ان کا اسٹریس لیول کم ہو جاتا ہے۔اور وہ اپنے آ پکو بہتر محسوس کرتے ہیں ۔
اس بارے میں جانئے :صرف دو چیزوں سے آنکھوں کی بینائی تیز کریں
٭اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھیں:۔
گرمی عموماًظ مائگرین شروع ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔اگر آپ اپنے کام پر ہیں تو کوشش کریں کہ اپنے ڈیسک کے لئے خاص طور ر ایک چھوٹا پنکھارکھیں،تاکہ فارغ وقت میں کچھ تازہ ہوا آ پ کو ملتی رہے۔اس سے آپ کے میگرین کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اس کے علاوہ ٹھنڈا پانی پینے اور آئس پیک اپنے سر اور گردن پر رکھنے سے بھی آپ بہت بہتر محسوس کریں گے۔