سر چکرانے کی چند وجوہات یہ بھی ہوسکتی ہیں

42,543

اگر آپ کبھی اچانک کھڑے ہوئے ہوں یا پھر چلتے چلتے چکر آجائے تو حیرت ہو تی ہے اور یہ سوال ذہن میں ضرور آئے گا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ متعدد وجوہات اس کے پیچھے ہوسکتی ہیں جن میں کچھ عام جبکہ کچھ سنگین بھی ہوسکتی ہیں۔یہاں آپ کو وہ ممکنہ وجوہات بتائی جارہی ہیں جو کہ اکثر سر چکرانے کا باعث بنتی ہیں۔

بہت زیادہ فکرمندی

ہر انسان فکرمند ہوتا ہے مگر جب یہ ذہنی بے چینی بہت زیادہ ہوجائے تو اس کے ساتھ سر بھی چکرانے لگتا ہے، ایسا ہونے پر لگتا ہے کہ جیسے سر ہلکا ہوکر گھوم رہا ہے، دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے جبکہ سانسیں بھاری ہوجاتی ہیں، اگر آپ خود کو پرسکون رکھنے میں ناکام ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

لو بلڈ پریشر

اگر تو لیٹنے کے بعد بیٹھنے یا کھڑے ہونے پر اچانک سر چکرانے لگے تو یہ ممکنہ طور پر بلڈ پریشر میں اچانک بہت زیادہ کمی کی نشانی ہوسکتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق جب آپ بیٹھنے یا لیٹنے کے بعد اچانک تیزی سے کھڑے ہوتے ہیں تو جسم میں گردش کرتا خون اتنی تیزی سے سر تک نہیں پہنچ پاتا جس کے نتیجے میں سر چکراتا ہوا محسوس ہوتا ہے، اگر آپ کو اکثر ایسی شکایت ہوتی ہو تو آرام سے پوزیشن بدلنے کو عادت بنائیں جبکہ ڈاکٹر کو فوری طورپر بلڈ پریشر چیک کروائیں۔


یہ بھی پڑھئے :خاموش قاتل مرض “میٹابولک سینڈ روم” جو تیزی سے پھیل رہا ہے

پانی کی کمی

جسم میں پانی کی معمولی سی کمی بھی غشی، سر چکرانے اور غیر متوازن جسمانی حالت کا باعث بن سکتی ہے، جس کی وجہ جسم میں دوران خون کی گردش میں کمی ہوتی ہے، جسم میں پانی کی کمی بلڈ پریشر کو تیزی سے کم کرتی ہے جو اس تکلیف کا باعث بنتی ہے۔

دماغی صدمہ جس سے سر اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہو

اگر آپ کا سر کسی چیز سے حال ہی میں ٹکرایا ہو چاہے وہ گھر کا کوئی دروازہ ہی کیوں نہ ہو، اس کے نتیجے میں سر چکرانے کی وجہ دماغی صدمہ ہوتا ہے، عام طور پر ایسے صدمے معتدل ہوتے ہیں مگر یہ سب دماغ میں کسی نہ کسی قسم کی انجری کا باعث بنتے ہیں اور کسی ماہر کو دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر اگر چوٹ لگنے کے بعد اکثر سر چکرانے لگے، یہ کیفیت چند گھنٹے یا چند ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

کانوں کا انفیکشن

کانوں کے درمیان اگر انفیکشن ہوجائے تو اس سے کانوں کے پردے کے پیچھے مواد جمع ہونے لگتا ہے جو کہ جسمانی توازن کو بگاڑتا ہے اور سر چکرانے کی شکایت کافی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔

وٹامن بی 1 کی کمی

جسم میں وٹامن بی 1 کی کمی بھی سر چکرانے کی ایک اور وجہ ہے، جسم کے لیے درکاریہ ضروری جز مرکزی اعصابی نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس کی کمی سے کمزوری اور غیر معمولی دل کی دھڑکن کی شکایت ہوتی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ یہ دل کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے جو کہ دماغ کی جانب خون کی سپلائی میں رکاوٹ بنتی ہے جس کے باعث سر چکرانے لگتا ہے، اس کا طبی معائنہ کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔


مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...