صرف دو چیزوں سے آنکھوں کی بینائی تیز کریں

51,591

بھرپور زندگی کے لئے آنکھوں کی بڑی اہمیت ہے۔آنکھیں انسانی جسم کا انتہائی حساس عضو ہیں۔ویسے تو آنکھوں کی کمزوری دور کرنے کے لئے کئی طرح کی غذاؤں کی اہمیت پر زور دیا جاتا رہا ہے لیکن آنکھوں کی اچھی صحت (health) کیلئے گاجر اور سونف کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتاہے۔
ذیل میں گاجر اور سونف سے تیار کردہ ٹوٹکوں کے دو طریقہ کار درج ہیں جنکے باقاعدہ استعمال سے درجہ بدرجہ آپ آنکھوں کی کمزوری دورکرنے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

طریقہ نمبر ۱

گاجر کارس ایک گلاس
سونف ایک پاؤ
سونف کو صاف کرلٰیں۔گاجر کے جوس میں سونف ملاکرچینی یاشیشے کے برتن میں ڈال کر اوپر سے ململ کا کپڑا باندھ دیں۔روزانہ دن میں ایک مرتبہ لکڑی کے چمچ سے ہلاتے رہیں تاکہ پھپوندی نہ لگے۔ جب تمام رس سونف میں جذب ہوجائے تو اسے کچن ٹاول پر پھیلاکر سکھالیں۔اسکے بعد استعمال کریں۔یہ طریقہ کار لمبا اور محنت طلب ضرور ہے لیکن آپکی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے۔چھوٹے بچوں کو کھلانے کے لئے آپ اس سونف میں مصری یابادام کااستعمال کرسکتے ہیں۔

طریقہ نمبر۲

گاجر کارس آدھاگلاس
دودھ آدھاگلاس
بادام سات عدد
سونف ایک چمچ
بادام کو رات میں بھگودیں۔صبح ان تمام اجزاء کو بلینڈ کریں اور نہار منہ پی لیں۔آپ چاہیں تو بادام کھاکر اوپر سے گاجر،دودھ اور سونف ملاکر بھی پی سکتے ہیں۔

ان کے باقائدہ استعمال سے انشاء اللہ بینائی میں ضرور فرق پڑے گا۔


اس بارے میں جانئے : حمل سے پہلے دُبلا ہونا ضروری ہے

مزید جانئے : آپ کو اپنی شادی پر کتنا خرچہ کرنا چاہئے؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...