شوگر کنٹرول کرنے کے آزمودہ طریقے

25,448

شوگر کے مریضوں میں دل کے دورے اور ذہنی امراض کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لیکن کچھ طریقوں کے ذریعے شوگر لیول کو کم کرکے ان خطرات کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

اہم معلومات

غذائیت:

شوگر کا مریض ہو یا کوئی صحت مند انسان دونوں کے جسم کو ایک جیسی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس لیے شوگر کے مریضوں کو کوئی خاص غذا لینے کے بجائے روزانہ استعمال ہونے والی کیلوریز اور غذا کے انتخاب کا خیال رکھنا ہے۔

وزن کم کرنا:

صحت بخش غذا کھا کر اور روزانہ ورزش کے ذریعے وزن کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ وزن کم کرنے سے ناصرف شوگر کنٹرول ہوتی ہے بلکہ شوگر لیول کم ہونے کے ساتھ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں بھی کمی آتی ہے۔

 مزید جانیے: وزن کم کرنے کے کم خرچ ،آسان اور مفید نسخے

غذا:

ایک انسان کو روزانہ ۱۵۰۰ سے ۱۸۰۰ کیلوریز حاصل کرنا ضروری ہے ۔اس لئے شوگر کے مریض کی غذا میں روزانہ کم از کم تین سبزیاں اور دو پھل شامل ہونا چاہیے۔

مفید غذائیں

شوگر کے مریضوں کی غذا میں دال ضرور شامل ہونی چاہیے کیونکہ دال میں موجود کاربوہائیڈریٹ دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والے کاربوہائیڈریٹ کی طرح خون پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ دالیں پروٹین کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔

گرین ٹی:

گرین ٹی میں پولی فینول وافر مقدار میں موجود ہے جو  جسم میں شکر کی پیداوار کو کنٹرول کرتا ہے۔

دارچینی:

دارچینی کے استعمال سے شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ خالی پیٹ میں دار چینی پائوڈر نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے میٹا بولزم کی رفتار تیز ہوتی ہے۔

بادام:

صبح کے وقت بھیگے ہوئے بادام کھانے سے بھی شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔

مزید جانیے: 6 فائدے جو بادام کھانے سے حاصل ہوتے ہیں

میتھی:

بادام کی طرح میتھی کے چند بیج بھی رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ کھالیں۔

ٹماٹر کا جوس:

ٹماٹر کے جوس میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر نہار منہ پئیں اس سے بھی شوگر کنٹرول میں رہے گی۔

دودھ:

دودھ میں موجود پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ روزانہ ۲ کپ دودھ کا استعمال اس سلسلے میں بہترین ہے۔

بھوسی والا اناج:

بھوسی والا اناج بغیر بھوسی والے اناج سے کہیں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ اپنی غذا میں بھوسی والے آٹے کی روٹی اور دوسرے سیریلز شامل کریں۔ اگر آپ پاستا یا نوڈلز کھانا چاہتے ہیں تو اس میں بہت ساری سبزیاں شامل کرلیں۔

فائبر والی سبزیاں:

اپنی غذا میں بروکولی ، پھلیاں ، پالک ، مٹر اور پتوں والی سبزیاں ضرور شامل کریں۔ فائبر کی وجہ سے پیٹ دیر تک بھرا محسوس ہوتا ہے اور خون میں شوگر لیول صحیح رہنے کے ساتھ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

دالیں:

شوگر کے مریضوں کی غذا میں دال ضرور شامل ہونی چاہیے کیونکہ دال میں موجود کاربوہائیڈریٹ دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والے کاربوہائیڈریٹ کی طرح خون پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ دالیں پروٹین کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔

مزید جانیے: غریبوں کا گوشت۔۔دالیں

پھل:

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ شوگر کے مریض کو پھل نہیں کھانے چاہئیں کیونکہ ان میں شکر ہوتی ہے یہ درست ہے لیکن ہر پھل سے پرہیز نہ کیا جائے۔

کچھ پھلوں جیسے آم، انگوراور کیلے میں شکر بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ نہیں کھانے چاہئیں ۔ اسکے علاوہ پپیتا، سیب ، امرود، ناشپاتی اور کینو وغیرہ لیئے جاسکتے ہیں۔

پرہیز

۔ چکنی غذا اور مٹھائیاں کھانے سے گریز کریں۔
۔ بیکنگ میں استعمال ہونے والے مصنوعی میٹھے ۔
۔ کولا ڈرنکس سے گریز کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...