وائٹ ساس پاستا

633

 

ترکیب:

۔ ایک برتن میں پانی ابال کر اس میں پاستا اور چند قطرے تیل ڈال دیں۔ابلتے پانی میں پکنے دیں۔ گل جائے تو چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
۔ایک پین میں آدھا چمچ مکھن میں باریک کٹی شملہ مرچ ، گاجر اور ابلے ہوئے سوئٹ کارن شامل کر کے کچھ منٹ کے لیے تلیں پھر ایک پلیٹ میں نکال لیں۔
۔ پھر اسی برتن میں ڈیڑھ چمچ مکھن ڈال کر پگھلائیں ۔ ایک چمچ میدہ ڈالیں اچھی طرح ملائیں سوا کپ ابلا ہوا ٹھنڈا دودھ ڈالیں ہلکی آنچ پر پکائیں اور مستقل چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ مکسچر گاڑھا ہونے لگے تو اس میں نمک، پسی ہوئی کالی مرچ اوراوریگانو ملائیں۔
۔ساس یک جان ہوجائے تو اس میں تلی ہوئی سبزیاں ملادیں۔
۔ ابلا ہوا پاستا بھی شامل کردیں۔
۔ اچھی طرح ملا کر گرم گرم سرو کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...