قبض سے نجات کے قدرتی طریقے

19,835

قبض کی وجہ غلط غذا کا استعمال ،دوائیں ،طرز زندگی اور بیماری بھی ہو سکتی ہے۔اکثر لوگوں میں قبض کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔بہت سی غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے قبض پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔

تل:

قبض کو ختم کرنے کے لئے تل بہترین ہیں ۔تل میں موجود چکنائی آنتوں کو چکنا کرتی ہے جس سے رفع حاجت آسان ہو جاتی ہے۔اور قبض کی تکلیف دور ہو تی ہے ۔تلوں کو اپنی سلاد میں شامل کریں۔یا پیس کر سیزننگ میں شامل کریں ۔

فائبر:

فائبر کا کام فاضل مادوں اور کھانے کو صاف کرکے آنتوں کو خالی کرنا ہوتا ہے۔فائبرمسلز کی کارکردگی بہتر بنا کر نظام ہضم کو تیز کرتے ہیں۔قبض کو ختم کرنے کے لئے 20 سے35 گرام فائبر اپنی روزانہ کی خوراک میں ضرورشامل کریں ۔زیادہ فائبر والی غذائوں میں پھلیاں ،دالیں ،گیہوں،بادام،بہت سی سبزیاں اور تازہ اور خشک پھل شامل ہیں ۔یہ تمام چیزیں قبض کو ختم کرتی ہیں ۔اگر آپ قبض کی وجہ سے زیادہ فائبر لیتے ہیں تو اس کے ساتھ پانی بھی زیادہ پیئیں ۔تاکہ پاخانہ نرم ہو کر آسانی سے خارج ہو جائے ۔

پودینے یا ادرک کی چائے:

پودینہ اور ادرک دونوں ہی پیٹ کے مسائل کو دور کرتے ہیں ۔پودینے میں موجود مینتھول پیٹ کی اینٹھن کو دور کرکے مسلز کو آرام پہنچاتے ہیں ۔ادرک کی تاثیر گرم ہے جو جسم میں گرمائی کو بڑھاتی ہے جس سے نظام ہضم تیز ہوجاتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کی گرم چائے ہاضمے کو تیز کرکے قبض کو ختم کرتی ہے۔

صحت بخش فیٹس :

زیتون کے تیل،میووں اور اواکاڈو میں صحت بخش فیٹس موجود ہیں جو آنتوں کو چکنا کرتے ہیں اور قبض ختم کرتے ہیں ۔ہرے پتوں کی سلاد میں زیتون کا تیل اورتھوڑے سے میوے ملا کر یا ایک کھانے کا چمچ پی نٹ بٹر توس پر لگا کر کھانے سے بھی قبض ختم ہوتا ہے۔

لیموں پانی:

لیموں میں موجود سٹرک ایسڈنظام ہضم کو متحرک کرتا ہے جس سے جسم سے ٹوکسن خارج ہونے میں مدد ملتی ہے اور قبض ختم ہوتا ہے۔روزانہ صبح ایک گلاس پانی میں یاہربل چائے میں لیموں کا رس نچوڑ کرپیئیں۔تازگی بخشنے والا یہ پانی نہ صرف آپ کی قبض کی تکلیف دورکرے گا بلکہ آپ کے اندر پانی پینے کی طلب کو بھی بڑھائے گا جس سے آپ کا نظام ہضم تیز ہوگا ۔

کافی:

کافی آنتوں کو متحرک کرتی ہے،اور قبض کو دور کرتی ہے۔دوسرے گرم مشروبات بھی یہی کام انجام دیتے ہیں ۔ہربل چائے یا گرم پانی میں لیموں کا رس یا شہد ملا کر پینے سے بھی قبض ختم ہوتا ہے ،کافی پیشاب آور بھی ہوتی اس لئے اس کے استعمال کے ساتھ ضروری ہے کہ پانی بھی زیادہ پیا جائے ورنہ آپ کا قبض زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

منقہ:

منقہ میں فائبر کے ساتھ ٹارٹرک ایسڈ بھی موجود ہے جو قبض کو ختم کرتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق قبض میںروازنہ 4 اونس کشمش اور منقہ وہ کا م دکھاتے ہیں جو دوسری غذائیں نہیں کر پاتیں ۔چیری اور خوبانی میں بھی فائبر موجود ہیں جو قبض کو رفع کرتے ہیں ۔زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے ان پھلوں کو ایک پیالہ دہی کے ساتھ کھائیں کیونکہ دہی میں موجود پروبائیوٹک معدے کو سکون پہنچاتے ہیں ۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...