لیکوریا ،علامات،وجوہات اور گھریلو علاج

8,941

لیکوریا خواتین کی ایک عام بیماری ہے ۔ویجائنہ سے ڈسچارج ہونے والا گاڑھا سفید یا پیلا مادہ لیکوریا کہلاتا ہے ۔اس کی وجہ مضرصحت غذا اور رہن سہن ،انفیکشن اور قوت مدافعت میں کمی بھی ہو سکتے ہیں ۔
اکثر خواتین اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوتیں ہیں لیکن اس کے باوجودزیادہ تر خواتین اپنا یہ مسئلہ ڈاکٹروں کو بھی بتانے سے گریز کرتی ہیں جس کی وجہ سے یہ بڑھتا چلا جاتا ہے ۔

لیکوریا کی وجوہات:

۔بہت زیادہ مقدار میں چکنا،چٹپٹا اور مضر صحت کھا ناکھانا۔
۔نوجوان لڑکیوں میں ذہنی پریشانی یا صدمے کی وجہ سے ہارمونز غیر متوازن ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے لیکوریا کی شکایت ہوتی ہے۔
۔جنسی تعلق میں حد سے زیادہ مبتلا ہونا۔
۔پیریڈز کے دوران نا مناسب خوراک اور رہن سہن۔
۔ویجائنہ کی صفائی نہ رکھنے کی وجہ سے بھی لیکوریا کی شکایت ہوسکتی ہے۔
۔سگریٹ یا شراب نوشی


ماہواری یا حیض وقت پہ نہ ہوں تو ۔۔۔


لیکوریا کی علامات:

۔گاڑھا سفید یا پیلا ڈسچارج
۔پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہونا
۔تکلیف دہ جنسی عمل
۔کمر اور ٹانگ میں درد اور ویجائنہ میں شدید خارش ہونا
۔جلدی جلدی لیکن تھوری مقدار میں جلن کے ساتھ پیشاب آنا۔
۔چڑچڑا پن اور کام میں جی نہ لگنا۔
۔ہاضمے کی خرابی جیسے قبض ہوجانا۔
۔ڈسچارج کے ساتھ اہم مادہ ضائع ہونے کی وجہ سے کمزوری محسوس ہونا۔
۔بدبو والا جھاگ دار ڈسچارج اور ویجائنہ کے آس پاس خارش اور زخم ہو جانا۔

غذا اور رہن سہن کے لئے ہدایات:

۔زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
۔تازہ پھل اور سبزیاں زیادہ مقدار میں کھائیں ۔
۔اپنی غذا میں کیلا ،کروندا(کرین بیری)،نارنگی،لیموں،کالا آلوبخارا،اروی،ہرے پتوں والی سبزیاں ،پیاز اور دہی شامل کریں ۔
۔اپنی غذا میں صحت بخش بوٹیاں اور مصالحے جیسے ادرک،لہسن،میتھی اور دھنیا شامل کریں ۔
۔کاربوہائڈریٹ والی غذا (جیسے ثابت اناج،برائون رائس اور جوء وغیرہ)،ہلکا پروٹین (جیسے مچھلی،دہی،میوے وغیرہ)،اور کم چکنائی والی ڈیری پرودکٹس استعمال کریں۔
۔صفائی کا خاص خیال رکھیںانڈر گارمنٹس کو اینٹی بائیو ٹک سلوشن سے دھوئیں اور اسے دھوپ میں پوری طرح سکھائیں ۔
۔ڈھیلے کاٹن کے کپڑے پہنیں ۔
۔صبح کے وقت واک کریں اور روزانہ ورزش کریں ۔
۔ذہنی دباؤ سے بچیں کیونکہ اس سے ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے اورڈسچارج ہونے لگتا ہے۔
۔سفید چاول ،سفید روٹی ،میدہ اور ریفائن کی ہوئی چیزوں سے گریز کریں۔
۔چکنی،کھٹی،تلی ہوئی ،چٹپٹی مرغن غذائوں سے گریز کریں ۔
۔چائے،کافی اور الکوحل سے گریز کریں ۔
۔بہت زیادہ چست کپڑے نہ پہنیں۔

لیکوریا کا گھریلو علاج:

۔گرمی کی وجہ سے ہونے والے لیکوریا کے علاج کے لئے سفید چاولوں کو ابال کر اس کا پانی(پیچ) مریض کو پلائیں۔
۔ایک لیٹر پانی ابال کر اس میں تین چمچ میتھی کے بیج شامل کریں ۔اور اس وقت تک پکائیں جب تک اس کی مقدار آدھی نہ رہ جائے ۔اس پانی کو ٹھنڈا کرلیں اورروزانہ صبح اٹھ کر ایک کپ پیجئے۔لیکوریا کو ختم کرنے کا بہترین قدرتی طریقہ ہے۔
۔ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ تازہ لیموں کا رس ملا کر ویجائنہ کے آس پاس سے دھوئیں ۔
۔ویجائنہ کو نیم کے پانی سے دھوئیں۔


تولیدی نظام سے متعلق ان باتوں کا جاننا نہایت ضروری


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...