بادام کھائیں فائدے اٹھائیں

28,401

آپ نے کئی مرتبہ سنا ہوگا بلکہ ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو ایسا کرتے بھی دیکھا ہو کہ روزانہ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے کے بعد صبح کھالینا حافظہ یا یادداشت تیز کرتا ہے،مگر کیا یہ بات واقعی درست ہے؟اور اگر درست ہے تو کتنے بادام روزانہ بھگو کر صبح کھانے چاہیے؟تو یہ جان لیں کہ بادام صرف حافظہ ہی نہیں بلکہ مجموعی افعال کو بہتر بنانے میں بھی کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جرنل آف نیوٹریشن اینڈ ایجنگ میں شائع ایک تحقیق میں بادام اور دماغی افعال کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔تحقیق کے مطابق اس میں موجود وٹامن E اور فائبر پولی کیمیکلز کو دماغ میں اینٹی آکسائیڈنٹ کی طرح کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اس طرح دماغ کو ورم سے تحفظ ملتا ہے جبکہ اس گری میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز عمر بڑھنے سے آنے والی تنزلی کی روک تھام کرتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں لال پھل اور سبزیوں کے استعمال کے فوائد

اس تحقیق سے ہٹ کر دیگر طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ بادام یادداشت کو بہتر بنانے کے ساتھ الزائمر جیسے مرض سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیںاور اچھی بات یہ ہے کہ حافظے کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ بادام کھانے کی ضرورت نہیں، بس 8 سے 10 باداموں کو رات کو پانی میں بھگو دیں اور کر صبح اٹھ کر کھالیں ۔اس کا اسی طرح کھانا ہی بہت موثر ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پانی میں بھگو کر بادام کھانا غذائی اجزا ءکو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی سکس پروٹینز کے میٹابولزم میں مدد دیتا ہے، جس سے دماغی خلیات میں آنے والی خرابیوں کی مرمت میں مدد ملتی ہے۔اس میں موجود پروٹین دماغی خلیات کی مرمت کرتا ہے جبکہ دماغی افعال بشمول یادداشت کو بہتر کرتا ہے۔

بادام کے بے بہا فوائد یہ ہیں۔

 

بادام ذیابیطس سے تحفظ دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
بادام غذائی اجزاء کو جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
بادام کولیسٹرول کی بلند سظح میں کمی لاتا ہے۔
بادام نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔
بادام بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتے ہیں۔
بادام کینسر سے تحفظ دلاتا ہے۔
بادام امراض قلب سے تحفظ دیتا ہے۔
بادام جھریوں کی روک تھام کرتا ہے۔
بادام ہڈیاں اور دانت مضبوط بناتا ہے ۔
بادام جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔
بادام دماغ کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے۔
بادام حافظے کو قوت بخشتا ہے۔


اس بارے میں جانئے : اورنج یا پھر کینو ؟ کون ہے زیادہ فائدہ مند


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...