کمر درد سے بچاؤ۔۔۔ورزش کو اپنالیں

3,469

کیا آپ کی کمر میں اکثر درد رہتا ہے ؟ کیا تھوڑی سی دیر کھڑا رہنے سے آپ کی کمر میں درد شروع ہوجاتا ہے ؟ کیا تھوڑی سی مشقت سے آ پ کے کمر میں درد ہوجاتا ہے ؟ اگران سب کا جواب ہاں میں ہیں تو ورزش کو روزانہ کا معمول بنالیں۔

یہ بات حال میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ورزش کو معمول بنالینا کمر درد کے علاج کا بہترین اور آذمودہ طریقہ کار ہے۔اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ جسم کو پھیلنا، مسلز کی ورزشیں اور اسٹینما ٹریننگ کسی اور طریقہ علاج کے مقابلے میں کمر درد کے مریضوں کے لیے زیادہ کامیاب طریقہ ہے۔

سڈنی یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ مختلف قسم کی ورزشوں کے عادی ہوتے ہیں ان میں ایک سال کے اندر کمر درد کی شکایت میں 35 فیصد تک کمی آجاتی ہے۔اسی طرح جو مریض ورزش کے ساتھ ساتھ بھاری چیزوں کو اٹھانے اور بیٹھنے کے مناسب طریقے کو اپناتے ہیں، ان میں اس درد کا خطرہ 45 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔


اس بارے میں جانئے : گہری سانس لینے کے 6 فوائد

 

محققین کا کہنا ہے کہ اس درد کے لیے دستیاب ادویات سے بھی یہی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ کمر درد دنیا کے ہر پانچ میں سے چار افراد کو زندگی کے کسی حصے میں اپنا شکار بناتا ہے، جس کی وجوہات میں بھاری اشیاءکو اٹھانا یا جھکنے کا غلط طریقہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اکثر یہ درد کئی ہفتوں تک برقرار رہتا ہے، مگر بیشتر افراد کے لیے یہ مسئلہ سال بھر جبکہ کچھ کے لیے برسوں اور پھر زندگی کے خاتمہ تک برقرار رہتا ہے۔

محققین نے اس تحقیق کے دوران دریافت کیا کہ جو لوگ ورزش کرتے ہیں ان میں 12 ماہ کے عرصے میں اس کیفیت میں نمایاں کمی آتی ہے اور جسمانی سرگرمیوں کی عادت برقرار رکھنے پر طویل المعیاد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔


مزید جانئے :ٹانگوں کی چربی کم کرنے کی 7ورزشیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...